پاکستانی کشتی کو دھماکہ سے اڑا دینے پر تنازعہ
بنگلور ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ان کی وزارت اس بیان پر قائم ہے کہ سال نو کے موقع پر پوربندر کے ساحل کے قریب پاکستانی عسکریت پسندوں کی کشتی از خود دھماکہ سے غرقاب ہوگئی تھی ۔ جس میں سوار ہو کر یہ عسکریت پسند در اندازی کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ تاہم وزیر دفاع نے یہ اشارہ دیا کہ کوسٹ گارڈ کے عہدید