بنگلہ دیش سے معاہدہ کا ممتابنرجی کا دعویٰ

ڈھاکہ 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال سے وابستہ بنگلہ دیش کی امیدوں پر حوصلہ افزا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہا کہ انہوں نے معاہدہ حد بندی ( لینڈ باونڈری اگریمنٹ ) کی منظوری سے مسائل کو حل کرلیا ہے ۔ انہوں نے حکومت ہند سے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیسٹا آبی تقسیم مسئلہ پر ان ( ممتا) پر یقین رکھے ۔ ممتابنرجی نے یہاں

حکومت کی کانگریسی تائید کی امید ’ عجیب ‘ : احمد پٹیل

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات کے دوران کہ اہم بلوں کی منظوری کیلئے حکومت کانگریس کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کریگی سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج کہا کہ حکومت اگر تائید کی امید رکھتی ہے تو یہ عجیب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یو پی اے کی پالیسیوں اور پروگراموں کو بدل دیا ہے اور ایسے میں کانگریس سے تائید کی امید رکھنا عجیب

نتیش کمار نے مہا دلت کو قربان کردیا : این ڈی اے

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے نے آج جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایک مہا دلت کو قربان کردیا ہے جبکہ کانگریس نے کہا کہ خط اعتماد سے قبل چیف منسٹر کی حیثیت سے جیتن رام مانجھی کا استعفی بی جے پی کے خوف کا نتیجہ تھا اور پارٹی کو اس سازش کی قیمت اسمبلی انتخابات میں چکانی پڑیگی ۔ بی جے پی لیڈر و مرکزی وزی

ابوبکر بغدادی بچپن سے طاقت اور اقتدار کا خواہشمند تھا

برلن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (داعش) کا خوفناک سربراہ جس کے سر پر 10 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسکولی تعلیم کے دوران امتحان میں کامیاب نہ ہونے کے سبب ایک ہی جماعت میں دو سال تعلیم حاصل کیا تھا۔ عراقی فوج میں بھرتی کی کوششوں میں بھی ناکام ہوگیا تھا اور بعد میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کے دوران ی

داعش میں شمولیت، امریکہ میں نوجوان کیخلاف فردجرم

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک 19 سالہ لڑکے کے خلاف آئی ایس آئی ایس میں شمولیت پر فردجرم عائد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد عراق و شام کے کئی حصوں پر قبضہ کرچکا ہے اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ امریکہ کے ایک اٹارنی ایم لوگر نے کہاکہ 19 سالہ حمزہ احمد جڑواں شہر منی پولیس سے تعلق رکھنے والا چوتھا ن

ہندوستان کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کی خواہش کشتی کا ڈرامہ بے نقاب : تسنیم اسلم

اسلام آباد ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ معتمد خارجہ جئے شنکر کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہندوستانی معتمد خارجہ کے دورہ کی تواریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ

کاسترو سے صدر ونیزویلاکی ملاقات

کراکس ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے صدر نیکولاس مدورو نے کہا ہیکہ انہوں نے کیوبا کا دورہ کیا تھا اور وہاں سبکدوش رہنما فیڈل کاسترو سے ملاقات کی ۔ کاسترو، ان کے استادوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے انہیں بائیں بازو کے نظریات کی تعلیم دی تھی۔ مدورو نے جن کے ملک کو سنگین اقتصادی بحران کا سامنا ہے، کہا ہیکہ کیوبا کے علیل رہنما سے

چین میں پٹاخوں کی دوکان میں دھماکہ، پانچ ہلاک

بیجنگ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں قمری سال نو کے جشن کے دوران صوبہ ژیجیانگ میں پٹاخوں کی ایک دوکان میں دھماکے کے سبب تین بچوں کے بشمول کم سے کم پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔ ژنہوا کے مطابق یونگ کانگ شہر کے زیانگ ژھو قصبہ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔ دوکان کے مالک چن نے تجربہ کے طور پر پٹاخہ پھوڑا جس کی آگ نے ساری دوکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

اوباما کو وطن سے محبت نہیں، سابق میئر نیویارک کا ریمارک

واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے سابق گورنر روڈ جولیانی اپنے ان ریمارکس کے ذریعہ امریکہ میں سیاسی طوفان برپا کردیا کہ صدر بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں ہے۔ وہائیٹ ہاؤز نیح ان کے اس تبصرہ کو انتہائی ہولناک قرار دیا ہے۔ جولیانی نے وسطی منھاٹن کے 21 کلب میں ایک فنڈریزنگ ڈنر کے دوران کہا کہ ’’میں یقین نہیں کرتا اور میں

یمن کے متحارب گروپس عبوری کونسل پر متفق

صنعا ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار اس ملک کے متحارب دھڑوں نے ایک عوامی عبوری کونسل کے قیام سے اتفاق کیا ہے جو ملک کا نظم ونسق چلائے گی اور اس کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔جمال بن عمر یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی شیعہ باغیوں کے گذشتہ ماہ حکومت پ

لیبیامیں مشرقی شہر قبہ میں کار بم دھماکا،34 افراد ہلاک

طرابلس ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مشرقی شہر قبہ میں جمعہ کو کاربم دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لیبیا کی مغرب کی حمایت یافتہ پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاربم حملے میں ایک پیٹرول اسٹیشن اور ایک سکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں

’’ایران انتہا پسندبھی، تکفیریوں سے کم خطرناک نہیں‘‘: رفسنجانی

تہران ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مصالحتی کونسل کے سربراہ اور سابق صدرعلی اکبرہاشمی رفسنجانی نے اپنے ملک میں موجود شدت پسند عناصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انتہا پسند تکفیریوں سے کم خطرناک نہیں ہیں۔ ’تکفیریوں‘ کی مراد پرتشدد گروپ ہیں جو مختلف مسلمان ملکوں میں عسکری کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ہاشم

کشمیر میں پی ڈی پی سے بی جے پی اتحاد ، اصولوں سے انحراف کے مترادف

حیدرآباد۔/20فبروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کشمیر میں پی ڈی پی سے اتحاد کے ذریعہ تشکیل حکومت کی بی جے پی کی کوششوں کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقصد براری کیلئے کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں سے انحراف مناسب نہیں ہوگا۔ کویتا آج جموں کشمیر اسٹڈی سنٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ جموں کشمیر سنکلپ دیوس

مانجھی نے ’میدان چھوڑ دیا‘ ، نتیش کمار کل چیف منسٹر کا حلف لیں گے

پٹنہ ، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 22 فبروری کو حلف لیں گے، اس طرح یہ ریاست میں ہفتوں سے جاری سیاسی غیریقینی کیفیت ختم ہوگئی۔ چیف منسٹر جیتن رام مانجھی نے آج ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی مقررہ آزمائش سے قبل ہی ’میدان چھوڑ کر‘ استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے حامیوں کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور و