بجٹ سیشن : صدرجمہوریہ کے خطبہ میں کوئی نئی بات نہیں
نئی دہلی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں ۔ صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں نریندر مودی حکومت کے روڈ میاپ کا نقشہ کھینچا ہے لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں اور یوپی اے کی پالیسیوں میں تھوڑی بہت تبدیلی لاتے ہوئے اسے نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے