شام میں داعش کے ہاتھوں 90 عیسائی اغوا

عمان ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامی (داعش) نے شام کے شمال مشرق میں واقع دیہات سے کم از کم 90 آشوری مسیحیوں کو اغوا کر لیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے آج کہا کہ داعش کے جنگجوؤں نے علی الصباح الحسکہ شہر کے مغرب میں واقع قصبے تل حمیس اور اس کے نواحی دیہات تل تمر،تل ہرمز اور تل شامیر

محمد نشید کی گرفتاری پر امریکہ کا اظہارِ افسوس

واشنگٹن۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مالدیپ پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں جمہوریت، آزادیٔ عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے عزم پر عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کرے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے

ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر 30 جون تک سمجھوتہ کا امکان

ماسکو۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں اور ایران 30 جون کو مقررہ قطعی مہلت تک تہران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر ایک جامع سمجھوتہ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ ماسکو کے نیوکلیئر مذاکرات کار اعلیٰ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی جنیوا میں تازہ ترین ملاقات کے

حسنی مبارک دور کے وزراء رشوت ستانی کے الزامات سے بری

قاہرہ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سابق مردِ آہن حسنی مبارک کے دور کے ایک وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزیر کو لائینس پلیٹس کیساتھ سرکاری کاروں کی فراہمی کے ایک کنٹراکٹ میں رشوت ستانی کے مقدمہ میں منسوبہ الزامات سے بری کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم احمد نظیف اور سابق وزیر داخلہ حبیب العدلی پر 92 ملین مصری پاؤنڈ کا کنٹراکٹ دیتے ہوئے سرکار

سریش پٹیل کا مقدمہ :2 امریکی افسران کے ناموں سے دستبرداری

واشنگٹن۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی میں مبینہ پولیس زدوکوب کے سبب مفلوج ہونے والے سریش بھائی پٹیل کے وکیل نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے میڈیسن پولیس محکمہ کے خلاف دائر کردہ مقدمہ میں ترمیم کرتے ہوئے ان دو پولیس افسران کے ناموں کو حذف کردیا جو اس ضعیف ہندوستانی پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کے ملزم بنائے گئے تھے۔ 12 فروری کو د

ہندوستانی کلچر اور سائنس کے فروغ کیلئے یو اے ای میں پروگرام

دبئی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کلچر اور سائنس کے فروغ کیلئے دو نئے پروگرام شروع کئے ہیں جن کے تحت تہذیبی تقاریب اور سائنس کے شعبہ میں اس ملک کے کارناموں پر لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہندوستان کی رنگارنگ تہذیب کو جھلکانے کیلئے ’’اندرا دھنش‘‘ اور سائنسی ترقی و کامیابیوں سے واقف کروانے م

حوثی شدت پسندوں نے 2 یمنی وزراء اغواء کر لئے

صنعاء ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ انقلابی گروپ نے سبکدوش حکومت میں شامل وزیر صنعت وتجارت اور یمنی سماج پارٹی کے سرکردہ رہ نما محمد السعدی کو گرفتار کر لیا ہے۔یمنی وزیر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ محمد السعدی کو جنوبی صنعاء میں 100 کلومیٹر دور ذمار کے مقام سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملنے عدن جارہے تھ

ماینمار میں جیل کے قافلے پر حملہ ، 44 خاتون قیدی زخمی

یانگون ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ماینمارمیں ایک سرکاری قافلے پر حملے کے بعد باغیوں اور فوجی سپاہیوں کے درمیان گھمسان لڑائی چھڑگئی جس کے نتیجہ میں درجنوں خاتون قیدی زخمی ہوگئی ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا کہ گانگ نسلی گروپ کے جنگجوؤں نے قریبی قید خانہ سے قیدیوں، سرکاری ملازمین اور مقامی افراد کو لے جانے والی گاڑیوں پر ح

نشید کی گرفتاری کا حکومت مالدیپ کی جانب سے دفاع

مالے۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ِ مالدیپ نے آج محمد نشید کی دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے سابق صدر عالمی توجہ حاصل کرنے کیلئے ’’ناٹک‘‘ کررہے ہیں اور امریکہ نے ان کی حراست پر اظہار تشویش کیا ہے۔ صدارتی اُمور کے وزیر محمد حسین شریف نے کہا کہ جب مقدمہ کا عدالت میں آغاز ہوگا تو اسے سیاسی کارروائی کیسے کہا جاسکت

آسٹریا :جیل میں قازق صدر کے سابق داماد کی خودکشی

برلن۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا میں قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے قازقستان کے ایک سابق سفارتی عہدیدار دارالحکومت ویانا جیل کی کوٹھری میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے۔ راحت علیئف منگل کی صبح ویانا کی جوزف اسٹاڈ جیل کے باتھ روم میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے۔ جیل کے ڈائریکٹر پیٹر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاریہ سال اصلاحات کیلئے ہندوستان کا مطالبہ

اقوام متحدہ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاریہ سال اصلاحات کیلئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ پیش کیا ہے ،اس کی دلیل ہے کہ اقوام متحدہ کا انتہائی طاقتور ادارہ خود غیرجمہوری ہے اور صرف چند ممالک کو سہولتیں فراہم کرتا ہے جو جنگ کے دور کے اتحادی تھے، لیکن یہ اتحاد اب برقرار نہیں ہے۔ ہندوستانی سف

استنبول میں 3 برطانوی لڑکیوں کی آمد

انقرہ ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے برطانیہ پر آج الزام عائد کیا کہ اسلامی جنگجو ملائشیا ’’داعش‘‘ میں شمولیت کیلئے تین برطانوی بچیوں کی ترکی میں آمد کے بارے میں مقامی حکام کو بہت دیر سے مطلع کیا گیا چونکہ اطلاع رسانی میں بہت دیر ہوچکی تھی، اس لئے ان لڑکیوں کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ واضح رہے کہ 15 اور 17 سال کی درمیانی عمر کی تین برط