مذہبی امتیاز سے گریز اور تنوع سے اتفاق کی ضرورت

مئیسورو۔یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ مذہبی بنیاد پر تفریق و امتیاز نہیں کیا جانا چاہیئے بلکہ تکثیر و تنوع کا جشن منایا جانا چاہیئے ‘ کسی کو محض اس کی عبادت کے محتلف طریقوں‘ مختلف لباس دوسروں سے مختلف روایات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے ۔ مسٹر بھگوت نے یہاں آر ایس

دلیپ کمار کو کارنامۂ حیات ایوارڈ

جئے پور۔یکم فبروری(سیاست ڈاٹ کام)پدم وبھوشن اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو آج ہندوستانی سینما کیلئے نمایاں خدمات پر کارنامۂ حیات ایوارڈ دیا گیا ۔ اداکار انوپم کھیر نے یہ ایوارڈ حاصل کیا جو توصیفی سند اور شال کے علاوہ ناریل پر مشتمل ہے ۔ جئے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی انتظامی ٹیم نے آج اس ایوارڈ کا اعلان کیا ۔ بانی صدرنشین ٹیم ہونو

رام مندر تعمیر نہ ہو تو عدالت سے رجوع ہونے کا اعلان : سبرامنین سوامی

متھرا۔یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے آج کہا کہ ایودھیا میں 2016ء تک رام مندر کی تعمیر شروع نہ کی جائے تو وہ عدالت سے رجوع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2016ء تک رام مندر کی تعمیر شروع نہ کی جائے تو ہمیں دوسرے راستے بشمول عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا ۔ وہ آج وشواہندو پریشد کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کررہے تھ

متنگ سنہہ عدالتی تحویل میں

کولکتہ۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر متنگ سنہہ کو سٹی کورٹ نے 13دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ‘ انہیں کئی کروڑ کے سردھا اسکام کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ متنگ سنہہ کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ سرکاری ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ کارگذار ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سریجیتا چکرورتی نے ان کی گرفتاری س

سوائن فلو پرمرکز کی نظر

نئی دہلی۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) مرکزنے آج کہا ہے کہ وہ بعض ریاستوں میں سوائن فلو کے بڑھتے واقعات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ‘ تاہم موجودہ صورتحال کو موسمی قرار دیا ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے کہا کہ وہ متاثرہ ریاستوں کے چیف منسٹرس اور وزرائے صحت سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سوائن فلو کے پھیلاؤ کو موسمی صورتحال کا نتیجہ ق

وزیراعظم کی ہندوستان کے ساحلی محافظین کی ستائش

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوم ساحلی محافظین کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج بحری سرحدات کی محافظ فوج کی ستائش کی اور کہا کہ ملک ان کے بے خوف ساحلی تحفظ کے لئے ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ ۔ آج ہندوستانی ساحلی محافظین کے یوم تاسیس کی 38 ویں سالگرہ تھی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی ساحلی محافظین نے ہمارے ساحلوں کا تحفظ

میری قسمت سے عوام کا فائدہ :مودی

نئی دہلی۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی میں بی جے پی کو اکثریت دلانے کی عوام سے خواہش کی اور انہوں نے خود کو ’’خوش قسمت ‘‘ شخص کے طور پر پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے حریفوں کا مضحکہ اُڑایا جو اُن کی میعاد کے دوران خوش قسمتی کی وجہ سے کامیابیوں کا سہرا اپنے سرباندھ رہے ہیں ۔ نریندر مودی نے آج ایک ریالی سے خطاب کرتے

مودی پرچارک اور کجریوال دھرنے باز : سونیا

نئی دہلی۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کو آج اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک پرچارک ہے تو دوسرا دھرنے باز ہے ۔ انہوں نے ووٹرس سے خواہش کی کہ وہ کھوکلے وعدے کرنے والوں سے دہلی کو بچائیں۔ سونیا گاندھی نے بدرپور کے قریب میٹھاپور میں

پی آئی او کا مؤجد کمسن لڑکا نابینا افراد کیلئے نئی ایجاد کرنے کوشاں

نیویارک۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک 13 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکے کا جس نے کم قیمت منقولہ بریل پرنٹر ایجاد کیا ہے، کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایک بالکل انوکھے نظریہ پر تحقیق کررہا ہے۔ وہ ایک ایسی ایجاد کرنا چاہتا ہے جو بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے لئے مفید ثابت ہوسکے۔ شوبھم بنرجی آٹھویں جماعت کا سنٹا کلارا کیلیفورنیا میں طالب علم ہ

دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کا کوبانی سے اخراج: پنٹاگن

واشنگٹن۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ زیر قیادت مسلسل فضائی حملوں سے کرد زمینی فوج نے مدد حاصل کرتے ہوئے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شام کے اہم سرحدی قصبہ کوبانی سے نکال باہر کیا ہے۔ کرد زمینی فوج فضائی حملوں کے سہارے قصبہ کوبانی پر اپنا قبضہ بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ کوبانی اس

افغانستان میں امریکی کمپنی کے 3 ملازمین گولی مارکر ہلاک کردیئے گئے

فائٹ ولے (امریکہ)۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کیرولینا کی ایک کمپنی نے کہا کہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں افغانستان میں تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پریسٹورین اسٹانڈرڈ کارپوریشن فائٹ ولے نے مقتول افراد کی بحیثیت والٹر ڈی فریزر ساکن شمالی مائرٹی (جنوبی کیرولینا)، جیسن ڈی لینڈفیر ساکن فائٹ ولے (شمالی کیرولینا) اور میتھی

تھائی لکژری ٹرین میں آتشزدگی، 200 سیاح کرشماتی طور پر محفوظ

بنکاک۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ تقریباً 200 غیر ملکی سیاح بال بال بچ گئے جب کہ دو اِنجن والی انٹرنیشنل لکژری ٹرین میں تھائی لینڈ کے مغربی کنچنا بوری ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوری بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ سے اِنجن کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹرین ڈرائیوروں میں سے ایک نے کہا کہ اس نے اگلے اِنجن سے زبردست دھواں اُٹھتے دیکھا جو ڈونراک اسٹیشن

پی آئی او کا مؤجد کمسن لڑکا نابینا افراد کیلئے نئی ایجاد کرنے کوشاں

نیویارک۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک 13 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکے کا جس نے کم قیمت منقولہ بریل پرنٹر ایجاد کیا ہے، کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایک بالکل انوکھے نظریہ پر تحقیق کررہا ہے۔ وہ ایک ایسی ایجاد کرنا چاہتا ہے جو بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے لئے مفید ثابت ہوسکے۔ شوبھم بنرجی آٹھویں جماعت کا سنٹا کلارا کیلیفورنیا میں طالب علم ہ

سنگاپور میں ’لافٹر یوگا‘ یونیورسٹی کا قیام ممکن

سنگاپور۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور میں تحقیقاتی کام کے لئے ایک ’لافٹر یوگا‘ یونیورسٹی کا قیام ممکن ہے۔ ہنسی پر مبنی ورزش کے بانی مدن کٹاریا نے کہا کہ 12 بین الاقوامی یونیورسٹیاں لافٹر یوگا کے صحت بخش فوائد پر تحقیق کرچکی ہیں۔ کٹاریا نے کہا کہ وہ لافٹر یوگا کو دُنیا بھر کے دیہاتوں میں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قبل ازیں 100 س

نائیجیریا کے شہر مائیڈوگوری پر بوکوحرم کا تازہ حملہ

کانو۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بوکوحرم کے جنگجوؤں نے آج شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر مائیڈوگوری پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے فوج کے ساتھ اس کی کئی گھنٹے لڑائی ہوئی۔ 4 شہریوں نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ بوکوحرم کا حملہ مقامی وقت کے مطابق 3 بجے شب ہوا اور شہر کے جنوبی علاقہ میں فوج اور شورش پسندوں کے درمیان بھیانک جنگ ہورہی ہے۔ پورا شہر

دولت اسلامیہ کے قیدی پائلٹ سے مجاہدین قیدیوں کے تبادلے سے اردن کا اتفاق

عمان۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اردن نے پیشکش کی ہے کہ دولت اسلامیہ کے قیدی اپنے پائلٹ کو بچانے کے لئے اس کی قید میں موجود مجاہدین کا دولت اسلامیہ سے تبادلہ کرنے پر حکومت رضامند ہے جب کہ اس کی قید میں جاپانی صحافی کو جہادیوں نے آج قتل کردیا ہے۔ حکومت کے ترجمان محمد المؤمنی نے آج سرکاری خبر رساں ادارہ ’پیٹرا‘ سے کہا کہ حکومت اپنے

مانع حمل کی گولی کے خالق سائنسداں کا انتقال

سان فرانسسکو۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ادویات ساز کارل جیراسی جسے وسیع پیمانے پر مانع حمل گولی کا خالق سمجھا جاتا ہے، سان فرانسسکو کے اپنے مکان میں کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے ہلاک ہوگیا۔ اسٹانفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان ڈان اسٹاپر نے کہا کہ اس کی عمر 91 سال تھی۔ وہ متحدہ عرب امارات میں کیمیاء کا پروفیسر تھا۔ قبل ازیں

ہانگ کانگ میں جمہوریت کیلئے ہزاروں افراد کا جلوس

ہانگ کانگ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ جمہوریت حامی ہزاروں احتجاجی آج ہانگ کانگ کی سڑکوں پر نکل آئے جب کہ پہلی بار گزشتہ دو ماہ سے زیادہ مدت میں عوامی مظاہروں کی وجہ سے بند منایا جارہا ہے۔ چھتریوں کا ایک سمندر اس احتجاجی مظاہرے کی علامت تھا جو سُست رفتار سے وسطی ہانگ کانگ سے گزر رہا تھا۔ احتجاجی ’حقیقی عالمی سانحہ‘ کے نعرے لگارہے