رکن اسمبلی ہونے کا جھوٹا دعویٰ

حیدرآباد ۔ /4 فبروری (سیاست نیوز) سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس نے وائی آیس آر کانگریس پارٹی کے کارکن جی بال ریڈی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاستری اور ستیش نامی افراد نے آج سائبر کرائم سے تحریری شکایت درج کروائی جس میں الزام عائد کیا کہ مشیرآباد کے جی بال ریڈی نے سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر خود کو وائی ایس آر کان

ذہنی معذور خاتون کی عصمت ریزی ، ملزم گرفتار

حیدرآباد۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) پولیس نے ایک ذہنی معذورخاتون کی متواتر عصمت ریزی کے الزام میں 20سالہ لیبر ایس رامچندر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع ورنگل کے رنکل گاؤں میں ایس رام چندرنے ایک خاتون کی اس کے والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد مرتبہ عصمت ریزی کی۔ متاثرہ خاتون کی ماں نے آج پولیس میں شکایت درج کراتے ہ

ڈاکٹر ذاکر نائک کو شاہ فیصل ایوارڈ

مکۃالمکرمہ ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسلامی ریسرچ فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ذاکر نائک کو اسلامی خدمت پر سال 2015ء کا شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا ہے۔مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور انعامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ العثیمین نے الخزیمہ سنٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں انعام جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان ک

ہندوستان کیلئے 136,020 کا حج کوٹہ برقرار

جدہ ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال حج 2015ء میں 136020 ہندوستانی حج کی سعادت سے فیضیاب ہوں گے جبکہ ملک کے حاجیوں کے کوٹہ میں گذشتہ سال سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے حالانکہ مکہ معظمہ میں حرم شریف کی توسیع جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر ہندوستانی حج وفد نے حکومت سعودی عرب کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔ اس وفد کی قیادت ریٹائرڈ جنرل وی کے سن

مودی کی نظر میں اوپینین پولس ’ دروغ گوئی ‘

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اوپینین پولس کو قبول کرنے سے انکار کردیا جو دہلی اسمبلی چناؤ میں عام آدمی پارٹی کو برتری دے رہے ہیں، اور کہا کہ یہ سب ’جھوٹے‘ ہیں اور دہلی والوں سے اس طرح کے سروے سے متاثر نہ ہوجانے کی اپیل کی۔ یہاں اپنی آخری الیکشن ریالی کے دوران مودی نے مرکزی بہبودی اسکیمات کے تعلق سے با

معتمد داخلہ انیل گوسوامی حکومتی ہدایت پر مستعفی

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد داخلہ انیل گو سوامی آج رات مستعفی ہوگئے جبکہ حکومت نے ان سے اپنا استعفیٰ دے دینے کیلئے کہا، جس کا پس منظر سردھا اسکام کے ملزم اور کانگریس کے سابق مرکزی وزیر متنگ سنہہ کی گرفتاری کو روکنے کیلئے ان کی مبینہ کوشش کے بارے میں تنازعہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ گوسوامی جو گذشتہ ماہ 60 سال کے ہوئے اور

تلسی رام پرجاپتی کیس گجرات کا سابق پولیس سربراہ بری

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک عدالت نے گجرات کے سابق پولیس سربراہ پی سی پانڈے کو تلسی رام پرجا پتی کے فرضی انکاونٹر کیس میں آج یہاں سے بری کردیا۔ تلسی رام مقتول گینگسٹر سہراب الدین شیخ کا مددگار تھا۔ پانڈے پر مقدمہ چلانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے ضروری منظوری نہیں ملی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج ایم بی گوساوی نے

گجرات میں سوائن فلو سے مزید 8 اموات ، جملہ تعداد 53 ہوگئی

احمدآباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں آج سوائن فلو نے مزید 8 جانیں لے لیں جس کے ساتھ اس مہلک وائرس کے سبب اموات کی جملہ تعداد رواں سال جنوری سے 53 تک پہنچ گئی ہے۔ گجرات کے ہیلت کمشنر جے پی گپتا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آج سوائن فلو کے سبب مزید 8 افراد فوت ہوئے۔ اس کے علاوہ آج 61 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ احمدآباد اور سور

پاکستان کی سیزفائر خلاف ورزی

جموں ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان رینجرس نے آج ضلع جموں کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس دو بارڈر آوٹ پوسٹس پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ ایک بی ایس ایف عہدیدارنے کہا کہ پاکستانی رینجرس نے آج دوپہر سامبا سیکٹر میں کھورا اور نواپند کی دو سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے کچھ دیر تک فائرن

کشمیر کی آبادیاتی ہیئت بدل دینے کا الزام

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) ’یوم یگانگت برائے کشمیر‘ کے موقع پر ماحول کو گرم کرتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں رول ادا کرنے کی اپیل کی جبکہ حکومت نے ہندوستان پر اس وادی میں غیر کشمیریوں کو بساتے ہوئے کشمیر کے آبادیاتی امتزاج کو تبدیل ک

عام آدمی پارٹی کے حق میں عوامی رجحان برقرار

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے بی جے پی پر آج شدید حملہ کرتے ہوئے اسے ان پر کیچڑ اچھالنے کا موردالزام ٹھہرایا تاکہ اپنی یقینی شکست سے توجہ ہٹائی جاسکے، اور کہا کہ دہلی کے عوام اس پارٹی کو منفی انتخابی مہم چلانے کی سزاء دیں گے۔ نہایت گرماگرم مہم کے دوسرے آخری روز کجریوال نے متعدد ریالیوں سے خطا

دہلی کے 9 مسلم اکثریتی حلقوں میں 8 پرہندو بی جے پی امیدوار

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقلیتی ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے منصوبہ بنا چکی ہے۔ اگر وہ اس منصوبہ میں کامیاب ہوجاتی ہے تو 7 فبروری کو ہونے والے انتخابات کئی قائدین کیلئے حیرت انگیز ہوسکتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس ہوسکتا ہیکہ مسلم ووٹس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش اور دعوے کررہی ہیں لیکن بی

کجریوال کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج بالکل درست

نئی دہلی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے جو دہلی میں مقرر ہیں، بالکل درست ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کجریوال کا اندراج بالکل درست ہے۔ جسٹس وبوبکھرو کی بنچ کے اجلاس پر دوشنبہ کو کانگریس قائد کرن والیا نے در

اوباما کی سری فورٹ تقریر بی جے پی پر وداعی وار نہیں تھا

واشنگٹن ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کہ صدر امریکہ بارک اوباما کی سری فورٹ تقریر بی جے پی پر ’’وداعی وار‘‘ تھا۔ وائیٹ ہاؤس نے کہا کہ بارک اوباما کی تقریر ہندوستان میں مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف ایک طاقتور پیغام تھا جس کا مقصد برسراقتدار پارٹی بی جے پی پر ’’وداعی وار‘‘ کرنا نہیں تھا۔ صدر امر

علاقائی افواج سے بوکوحرم کی جھڑپ، 200 افراد ہلاک

گامبورو۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چاڈ نے کہاکہ نائجیریا کی تنظیم بوکوحرم کو زبردست نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سرحدی قصبہ میں اسلام پسند تنظیم کے ’’200 سے زیادہ‘‘ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ قصبہ جارحانہ کارروائی میں باغیوں سے چھین لیا گیا۔ چاڈ کے 9 فوجی بھی ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوگئے جبکہ علاقائی فوجوں کی شورش پسندوں سے نائجیریا کی

متحدہ عرب امارات مخالف دولت اسلامیہ جنگ سے دستبردار

واشنگٹن ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی جنگ کی مہم سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ اردن کے پائلٹ کی گرفتاری کے بعد امارات نے فضائی جنگ سے دستبرداری اختیار کی۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے بموجب اردن کے پائلٹ کو انتہاء پسندوں نے ہلاک کردیا۔ دولت اسلامیہ نے اس پائلٹ کو ڈسمبر میں گرفتا

تائیوان میں طیارہ حادثہ ، 26ہلاک

تائپی۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 26 افراد آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ٹربوپراپ مسافر بردار طیارہ 58 افراد کے ساتھ تائیوان کی ایک دریا میں گر پڑا۔ ایرلائنس کا یہ دوسرا طیارہ ہے جو گذشتہ 7 ماہ کے دوران حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ ایک ویڈیو جھلکی میں بتایا گیا ہیکہ ٹرانس ایشیا ایر 72-600 ٹربوپراپ طیارہ سڑک پر قائم ایک پل سے ٹکرا کر دریا میں گر

انتقال

حیدرآباد۔/4فبروری، ( راست ) جناب خواجہ وحید الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5فبروری بعد نماز ظہر مسجد پلٹن میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آئی ٹی آئی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے9030602340 پر ربط کریں۔