نیویارک ٹرین حادثہ کے مہلوکین میں ایک ہندوستانی بھی شامل

نیویارک ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے مضافاتی علاقہ میں ایک ٹرین کے کار سے ٹکرا جانے کے دلدوز حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 41 سالہ ہندوستانی بھی شامل ہے۔ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) حادثہ کے وقت پٹریوں کے درمیان کھڑی تھی جسے میٹرو نارتھ ٹرین نے زبردست ٹکر دیدی تھی۔

تیونس کے ارکان مقننہ کی تاریخ ساز حکومت کو منظوری

فلپائن کے دھاوے میں اعلیٰ سطحی اکثریت پسند ہلاک ؟

منیلا۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے کہا کہ ڈی این اے کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہیکہ دنیا کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک بالی بم دھماکوں کے ذمہ دار ذوالکفل بن ایر امکان ہیکہ فلپائن پولیس کے دھاوے میں ہلاک کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر 44 کمانڈو بھی اس دھاوے میں ہلاک ہوئے تھے۔ یہ دھاوا جنوبی جزیرہ منڈاناو میں 25 جنوری کو سحر کے و

افریقی ملک کیمرون میں بوکوحرام کا حملہ، 76 ہلاک

یوانڈے ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے سرحدی علاقے میں بوکوحرام کے حملے میں 70 شہری اور 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سکوریٹی ذرائع کے مطابق واقعہ فوٹوکول کے علاقے میں پیش آیا اور جھڑپوں میں بوکوحرام کے کئی عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ یہ حملہ چاڈ کی افواج کی جانب سے نائیجریا کے علاقے میں بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے ایک روز بعد سامنے آ

تیل کی قیمت میں پھرکمی، 56 ڈالر فی بیارل سے بھی کم

لندن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ چہارشنبہ کو ایک مرتبہ پھر برینٹ کروڈ آئیل 56 ڈالر فی بیارل سے نیچے آگیا اور 55.81 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ منگل کو اس کی قیمت 59 ڈالر فی بیرل تھی۔ ادھر امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.81 ڈالر کمی کے بعد 50.24 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہف

گوانتا نامو قیدیوں کی رہائی کیلئے حکومتی دباؤ ناقابل قبول

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وزیر دفاع نامزد کئے جانے والے نائب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہیکہ وہ عہدہ ملنے کے بعد گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کی رہائی یا ان کی منتقلی کیلئے امریکی حکومت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یوکرین کو باغیوں سے لڑنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہتھیار فراہم

عراق میں کئی سال سے جاری رات کا کرفیو برخاست

بغداد ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے آج عراق میں برسوں سے جاری رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم صادر کیا۔ بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے آج یہ بات بتائی جو بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہفتہ کے روزسے عراق کے تمام علاقوں سے رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم جاری کیا ہے۔ سعدمعان نے کہا کہ و

سینیٹ کیلئے کملا ہیریس کی تائید کا اعلان

واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین ای بیرا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2016ء میں سینیٹ مقابلے کیلئے کیلیفورنیا اٹارنی جنرل کملا ہیریس کی تائید کریں گے کیونکہ وہ ہمیشہ درمیانی طبقہ کی اصلاحات کی باتیں کرتی ہیں اور ان کا مقصد یہ ہیکہ اس طبقہ کو بھی خوشحال ہونے کا پورا حق ہے۔ کملاہیریس اگر منتخ

ٹرانس ایشیاء طیارہ حادثہ کی ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

تائیپی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹرانس ایشیاء ایرویز کے حادثہ کا شکار طیارہ کے ملبہ اور 12 لاپتہ مسافرین کی نعشوں کے حصول کیلئے کرین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حادثہ کے وقت طیارہ میں 58 افراد سوار تھے جن میں 16 مسافرین کا تعلق چین سے تھا۔ تائیپی سے کل ٹیک آف کرنے کے فوری بعد طیارہ ایک شاہراہ کے پل پر انتہائی نیچے کی جانب آ گیا اور اس کا رخ ب

ریاست کے مفادات کے تحفظ میں چندرا بابو نائیڈو ناکام

حیدرآباد۔ 5فروری (سیاست نیوز) صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے مرکزی حکومت کی جانب سے اسپیشل پیاکیج کے تحت صرف 350 کروڑ روپئے منظور کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو آندھرا پردیش کی توہین قرار دیا۔ آج اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ کانگریس نے تقسیم ریاست کے بِل می

یوپی میں فرقہ پرست قوتوں کو روکنا ضروری : ملائم سنگھ

نئی دہلی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ’’فرقہ پرست قوتوں‘‘ کو اُن کی جگہ پر روک دینے کیلئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج ایس پی قائدین سے کہاکہ بنیادی سطح پر ورکرس سے قریبی طور پر جڑ جائیں اور اترپردیش میں پارٹی کے زبردست مظاہرہ کو 2017 ء کے اسمبلی چناؤ میں دہرائیں۔ پارٹی ورکرس کو تنظیم کی اصل طاقت قرار دیتے ہوئے ملائم س

سہارا کی 2 بلین ڈالر کی معاملت میں پراسرار موڑ

نئی دہلی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بحران سے دوچار سہارا کی اپنے سربراہ سبرتا رائے کی ضمانت کے لئے فنڈس اکٹھا کرنے کی کوششوں میں پراسرار موڑ آگیا ہے کیونکہ بینک آف امریکہ نے ایک امریکی کمپنی کی جانب سے سہارا گروپ کو 2 بلین ڈالر کے مالیتی پیاکیج کی پیشکش کیلئے اُس کے بینکر ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ترجمان بینک آف امریکہ میرل ل

نجکاری کیلئے 43,000 کروڑ روپئے کا نشانہ : جیٹلی

نئی دہلی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی بجٹ برائے 2015-16 ء میں امکان ہے کہ خانگیانے سے حاصل ہونے والی رقومات کے معاملہ میں لگ بھگ 43,000 کروڑ روپئے کا نشانہ مقرر کریں گے، جو تقریباً وہی سطح ہے جس کی حکومت اِس مالی سال پبلک سیکٹر یونٹوں میں حصص کی فروخت سے حصولیابی کی توقع رکھتی ہے۔ ایک ذریعہ نے کہاکہ بجٹ میں نجکاری کا نشانہ

گوڈسے کے نام کی تختی نصب کرنے پر کنٹراکٹر گرفتار

جئے پور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ کنٹراکٹر کو آج اِس لئے گرفتار کرلیا گیا کہ اُس نے راجستھان کے الوار شہر میں مبینہ طور پر نوتعمیر شدہ فلائی اوور پر ایسی تختی نصب کرائی جو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے سے موسوم ہے۔ فلیکس کی تختی پر ’’راشٹروادی ناتھو رام گوڈسے پُل‘‘ (قوم پرست ناتھو رام گوڈسے بریج) تحریر پایا گیا جو ا

سری لنکائی ٹاملوں کی بہبود کیلئے ڈی ایم کے سربراہ کا عہد

چینائی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایم کروناندھی اور چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیر سیلوم کے درمیان سری لنکائی پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کے بارے میں لفظی جنگ آج بھی جاری ہے جبکہ ڈی ایم کے سربراہ نے لنکائی ٹاملوں کی بہبود کے لئے اپنے عہد کی توثیق کی۔ کروناندھی نے کہاکہ اُنھوں نے کافی عرصہ قبل 1956 ء میں ہی ڈی ایم کے جنرل کونسل میں ایک قراردا

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : جناب فاروق محی الدین خرم موظف آر ٹی سی کنٹرولر چارمینار ڈپو کا بروز جمعرات 5 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9393441404 پر ربط کریں ۔۔

بی جے پی ۔ پی ڈی پی کی مشاورت میں پیشرفت: امیت شاہ

نئی دہلی 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہاکہ اُن کی پارٹی اور پی ڈی پی جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت کی تشکیل سے قبل مشترک اقل ترین پروگرام (سی ایم پی) کو قطعیت دینے کے معاملہ میں کافی پیشرفت کرچکے ہیں اور وزارت اعلیٰ کے مسئلہ پر اُس کے بعد ہی غور و خوض کیا جائے گا۔ مشترک اقل ترین پروگرام بنانے کا عمل جاری ہے۔ یہ آگے کے