عراق : بم دھماکوں میں37 ہلاک، 86 زخمی
بغداد۔7 فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے دارالحکومت میں طویل عرصہ سے نافذ کرفیو کی آج برخاستگی سے قبل سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجہ میں زائد از تین درجن افراد ہلاک اور 86 دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ شہر کے جدید بغداد علاقہ میں انتہائی ہلاکت خیز دھماکہ ہوا جس میں ایک خودکش بمبار نے ہارڈ ویر کی دکانات پر مشتمل علاقہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ