سرینگر میں تیسرے دن بھی کرفیو جیسی پابندیاں

سرینگر۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم محمد افضل گرو کی دوسری برسی کے موقع پر احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسیس کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے تیسرے روز آج بھی ضلع بارہمولہ کے علاقہ پلہلان اور سرینگر کے چند حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں برقرار رہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں جہاں ا

مانجھی کو چیف منسٹر برقرار رکھا جائے : رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سیاسی تعطل نے ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے آج چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی تائید کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ لالو پرساد سے مطالبہ کیا کہ انہیں علحدہ کرنے کے اپنے مطالبہ پر نظرثانی کریں۔ پٹنہ ہائیکورٹ کی جانب سے نتیش کمار کو جے ڈی (یو) مقننہ پارٹ

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو انکم ٹیکس نوٹسیں

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی جو 2 کروڑ روپئے کے عطیہ کے سلسلہ میں تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر شیل کمپنیوں سے چیکس حاصل کئے تھے، آج محکمہ انکم ٹیکس نے اسے اور کانگریس کو نوٹسیں جاری کردیں جبکہ دیگر 48 اداروں کو زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ نوٹسیں 9 فبروری کو جاری کی گئی ہیں جو دہلی اسمبلی انتخابات سے

کانگریس کو زیرو

کانگریس کے لئے گزشتہ چند مہینوں سے چھوٹی چھوٹی بدگمانیاں، بڑی بڑی غلطیاں اور داخلی ناراضگی نے فضاء کو مکدر کردیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی سیاسی کامیابیوں کا گراف ’’زیرو ‘‘ہو آکر رُک گیا ہے۔ دہلی میں اس کیساتھ جو کچھ ہوا، وہ غیرمتوقع بھی نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی کے بزرگوں کی روح کو ایک بار پھر صدمہ ہوا ہوگا۔ میدان سیاست میں راہول گ

یوکرینی باغیوں کے نئے حملے، 50سرکاری فوجی ہلاک

کییف۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بحران زدہ یوکرائن کے خونریزی کے شکار مشرقی حصے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے نئے حملوں میں کم از کم 50 سرکاری فوجی ہلاک اور 78 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے ایک انتہائی اہم ریلوے جنکشن کے قریب ایک قصبے میں کیے گئے۔ یوکرائن کے دارالحکومت کییف سے موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق فوج کے ایک ترج

یمن میں امریکہ ، برطانیہ و فرانس کے سفارتخانے بند

صنعا۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے بعد برطانیہ اور فرانس نے بھی یمن میں اپنے سفارت خانے بند کردیئے ہیں، جس کی وجہ سکیورٹی خطرات بتائے گئے ہیں جو حوثی باغیوں کی طرف سے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ یمن میں امریکی سفارتی حکام اور واشنگٹن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ واشنگٹن، یمنی دارالحکومت پر حوثی باغیوں کے قبض

سہارا لون معاملت منسوخ، امریکی کمپنی نے فیس لوٹادی

نیویارک ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سہارا کے ساتھ سنڈیکیٹ کی طرف سے قرض کی معاملت کی ناکامی پر لفظی جنگ میں ملوث امریکہ نشین ’میراچ‘ نے آج کہا کہ اُس نے ہندوستانی گروپ کو 2.625 ملین امریکی ڈالر کی تمام واجب الادا فیس واپس کردی ہے لیکن وہ اُن کے تین شاندار ہوٹلوں کی مکمل خریداری کیلئے 2.05 بلین ڈالر کی پیشکش کرنے کیلئے تیار ہے ۔ میراچ کیاپ

مودی پر دباؤ میں اضافہ:نیویارک ٹائمس

نیویارک ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی برسراقتدار بی جے پی کی دہلی اسمبلی انتخابات میںکراری شکست نے وزیراعظم نریندر مودی پر ’’غیرمعمولی دباؤ‘‘ بڑھ جائے گا کہ اپنے معاشی اور حکمرانی سے متعلق وعدوں کو پورا کریں ، نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے کہاکہ مودی کیلئے انتخابی شکست امریکی صدر بارک اوباما کے ہندوستان کو کامیاب

افغانستان اسلامک اسٹیٹ کیلئے پناہ گاہ بن جانے کا اندیشہ

واشنگٹن۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق سینئر اہلکار کے مطابق افغانستان سے مغربی ملکوں کے فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد افغانستان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کی بڑی پناہ گاہ بن سکتا ہے۔ اس طرح ہندوکْش کی یہ مملکت ممکنہ طور پر ایک بار پھر اسلام پسند عسکریت پسندوں کا محفوظ ٹھکانہ بن سکتی ہے۔ یہ بات س

اوباما ،پوٹن کا یوکرائن میں خونریزی کے جلد خاتمے پر زور

ماسکو۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرائن کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیا ہے تاکہ وہاں جاری خونریزی جلد از جلد ختم ہو سکے۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں صدور نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اس گفتگو میں روسی صدر پر زور دیا ک

امریکہ میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن۔11 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیرولینا کے شمالی شہر چیپل ہِل میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت 46 سالہ کریگ اسٹیفن ہِکس کے نام سے کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارہ ’اے ایف پی‘ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتولین میں چیپل ہِل کا رہائشی 23 سالہ سعدی برکت، اس کی 21

پاکستان تاپی پراجکٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا خواہاں:نواز شریف

اسلام آباد/ نئی دہلی ۔ 11۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی ممالک کیلئے تاپی پراجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ تعمیری کام مالیتی 7 ارب 60 کروڑامریکی ڈالر مالیتی 1.680 کیلو میٹر طویل ترکمانستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ۔ ہندوستان(تاپی) گیس پائپ لائین پراجٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیاں غرق ، 300 افراد ہلاک

روم۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارہ نے بتایا ہے کہ اطالوی جزیرہ لامپیڈوسا کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 300 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد زندہ بچ جانے والے نو افراد کے بیانات سے معلوم ہوئی جو آج اطالوی ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ادارہ کی ترجمان کارلوٹا سامی نے نیوز ایجنسی ڈی

بلجیم میں اسلام پسندوں کو دہشت گردی کے الزامات پر سزائے قید

اینٹورپ ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کی ایک عدالت نے ایک اسلام پسند گروپ کے لیڈر اور اُس کے کئی حامیوں کو جہادی جنگجوؤں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات پر آج سزائے قید سنائی ۔ شریعہ فار بلجیم گروپ کے سربراہ فواد بلقاسم کو شمالی بندرگاہی شہر اینٹورپ کی عدالت نے 12 سال جیل کی سزاء دی ۔ جج نے کہا کہ بلقاسم نوجوانوں کو ک

داعش نے مصری فوج کے 10 حامی ہلاک کر دیئے

قاہرہ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم دولت اسلام (داعش( نے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں مصر کے جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کے حامی 10 عام شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں داعش نے الزام عاید کیا ہے کہ مقتول عناصراسرائیلی خفیہ ادارہ موساد اور مصری فوج کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔

شام میں بیس ہزار غیر ملکی جنگجو موجود!

واشنگٹن۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 20 ہزار 90 غیر ملکی جنگجو لڑائی میں حصہ لینے کیلئے شام پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی جنگجوئوں کی کم وقت میں اتنی بڑی تعداد کی شام آمد کا یہ غیرمعمولی اور نہایت اہم واقعہ ہے۔

کوئی سیاسی پارٹی انکم ٹیکس نوٹسوں کا نشانہ نہیں:بی جے پی

نئی دہلی۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کو ان کے وصول کئے ہوئے عطیوں کے بارے میں محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹسیں کسی پارٹی کو نشانہ بناکر جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پارٹی کے قومی معتمد سریکانت شرما نے کہا کہ عام آدمی پارٹی یا کسی اور مخصوص پارٹی کو نشانہ بناکر محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹسیں جاری نہیں کی ہیں۔ سیاسی

گستاخانہ کارٹون پر اردو ایڈیٹر کو راحت رسانی میں عدالتی توسیع

ممبئی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج ایک اردو روزنامہ کے ایڈیٹر کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فراہم کردہ تحفظ کے عبوری حکمنامہ میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔ یہ ایڈیٹر فرانسیسی رسالہ شارلی ہیبدو میں شائع شدہ پیغمبر اسلامؐ کے گستاخانہ کارٹون کی دوبارہ اشاعت کی بناء پر تنازعہ کا شکار بن گئی تھی۔جسٹس رن

دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی فتح:ڈی ایم کے

چینائی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستوں پر عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز کامیابی کے ایک دن بعد ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے پارٹی لیڈر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کو روانہ ایک مکتوب میں کروناندھی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ڈی ایم کے اور م