سنگارینی کالونی میں پولیس کی اچانک تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کئی مقامات پر محاصرہ اور تلاشی مہم کی کارروائی کررہی ہے۔ کل رات دیر گئے ایسٹ زون، ویسٹ زون اور نارتھ زون کے علاقوں میں پولیس نے اچانک تلاشی مہم کی جس میں کئی مشتبہ افراد کے علاوہ گاڑیاں و دیگر ا

ہاسٹلس سے لیپ ٹاپ کا سرقہ ملزم جاروب کش کا کالج طالب علم جیسی طرز زندگی

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ہاسٹلس میں طلباء کے لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث 21 سالہ وائی شیام کمار کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیام کمار کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے اور وہ پرائم ہاسپٹل کوکٹ پلی میں جاروب کشی کا کام کرتا تھا ۔ وہ اکثر کالج کا بیاگ اپنے ساتھ رکھتا اور جینس پینٹ اور شرٹ میں مل

غیر قانونی گٹکا کی تیاری و فروخت کے الزام ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے غیرقانونی طور پر گٹکا کی تیاری اور فروخت کرنے کے الزام میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سید اختر ساکن اکبر نگر عیدی بازار اپنے ساتھی 45 سالہ انور ساکن معین باغ سنتوش نگر کے ہمراہ مبینہ طور پر ممنوعہ گٹکا تیار کررہا تھا ۔

بہن کی موت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) بہن کی موت اور آخری دیدار نہ ملنے کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد افسر جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں ڈی سی ایم ڈرائیور تھا ۔ اوشاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بہن کا 6 فروری کے دن انتقال ہوگیا تھا اور افسر کو اپنی بہن کا آخری د

شوہر کی مارپیٹ سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) بے روزگار شرابی شوہر کی مارپیٹ اور ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ لکشمی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گذشتہ روز اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ لکشمی مدھورا نگر علاقہ کے ساکن سدالو کی بیوی تھی ۔ لکشمی کا

ولیج ریونیو آفیسر رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 11 فروری کو 11 بجکر 45 منٹ پر ولیج ریونیو آفیسر دفتر تحصیلدار ، منی ریوو ( ولیج ) ، کلیان درگ ( منڈل ) اننت پور کو شکایت کنندہ سے 3 ہزار روپئے کی رقم بطور رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ رقم بازیاب کرلی گئی ۔ معزز جج اے سی بی کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔

خود کو جائنٹ کلکٹر ظاہر کرنے والی شاطر خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو خود کو جوائنٹ کلکٹر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو وظیفہ، قرض اور دیگر حکومت کی اسکیمس کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ الیکیا ریڈی عرف شائیلو نے علاقہ جوبلی ہلز، صنعت نگر، ایس آر نگر اور شہر کے

امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کو یقینی بنانے پر زور

نئی دہلی۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ دستور میں آزادی اور مساوات کی آزادی دی گئی ہے اور ان (دستوری) اُصولوں سے کوئی بھی انحراف ملک کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرسکتا ہے۔ صدر پرنب مکرجی نے گورنروں کی 46 ویں کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطا

پردھان ۔ نواز شریف ملاقات

اسلام آباد۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرتیل دھرمیندر پردھان نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی گرم جوش نیک خواہشات ان کے ذریعہ روانہ کی ہیں۔

بنگلہ دیش میں 5 اسلام پسندوں کو سزائے موت

ڈھاکہ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 5 ممنوعہ اسلامی تنظیم کے کارکنوں کو سزائے موت سنائی۔ ان پر گذشتہ سال مغربی بنگال کے بردوان بم دھماکہ سے متعلق ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انتہاء پسندوں کی دوبارہ صف بندی کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں جو ملک کی موجودہ سیاسی بے چینی کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ منظم ہوسکتے ہیں۔ سزائ

ملک میں داعش کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے

نئی دہلی۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی کے ایک سرکردہ عہدیدار نے دہشت گرد گروپس آئی ایس آئی ایس (داعش) کی جانب سے ہندوستانی نوجوانوں کو انتہا پسند بنائے جانے کے خطرہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسے اکا دکا واقعات پیش آئے بھی ہیں جن کی سکیورٹی اداروں کی طرف سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن (این ٹی آر او) میں

عاپ نے بی جے پی کو دہلی انتخابات میں ’کچرا‘ بنادیا

ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی انتخابی نتائج میں تحقیر کے زخموں پر آج شیوسینا نے نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ جھاڑو اٹھائی ہوئی عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو ’’کچرے‘‘ میں تبدیل کردیا اور عملی اعتبار سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ لوک سبھا انتخابات میں شاندار اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی جھاڑو لہ

کجریوال کو ہتک عزت مقدمہ میں آج حاضری سے استثنیٰ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو دہلی کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے فوجداری مقدمہ میں حاضری سے آج کیلئے استثنیٰ دے دیا۔ نامزد چیف منسٹر نے شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور کہا تھا کہ انہیں آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرنا ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منیش گرگ نے کجریوال کی د

ہزارے کی کجریوال کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت

رالیگاؤں سدھی ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مخالف کرپشن مہم چلانے والے اناہزارے اپنے سابق ساتھی عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کی ہفتہ کے دن بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہیں شخصی طور پر دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے۔ ہزارے کے قریبی ساتھی ددا آواری نے کہا کہ کجریوال نے کل ٹیلیفون پر دہلی میں پارٹی کی فتح ک

ہندو، اختلافات فراموش کرکے متحد ہوجائیں

کھڑ گاؤں۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ ’’ملک کو طاقتور‘‘ بنانے کیلئے اپنے اختلافات فراموش کرتے ہوئے متحد ہوجائیں۔ دریائے نرمدا کے کنارے واقع تاریخی ٹاؤن مشہور میں ’’نرمدا ہندو سنگم‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ’’بھارت اس وقت طاقتور ہوگا جب سارے ہندو قوم کی

سنندا مقدمہ، تھرور سے ایس آئی ٹی کی آج تفتیش

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سنندا پشکر کے فرزند شیومینن سے ان کی پراسرار موت کے بارے میں تفتیش کرنے کے بعد دہلی پولیس کی ایس آئی ٹی سابق مرکزی وزیر ششی تھرور سے کل تفتیش کرے گی۔ عینی شاہدین پر جن پر تاحال جرح کی گئی ہے، ان کے بیانات کا تصفیہ کیا جارہا ہے۔ چند دیگر گواہوں کے بیانات کا بھی آج جائزہ لیا گیا۔ کل ششی تھرور سے دوبارہ

آسٹریلیا میں دولت اسلامیہ کا دہشت گرد حملہ ناکام

ملبورن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پولیس نے آج دولت اسلامیہ کے ’’قاتل شعبہ‘‘ سے مربوط دہشت گرد حملہ کو ناکام بنادیا۔ وزیراعظم ٹونی ایباٹ نے انتباہ دیا کہ دہشت گرد حملوں کا خطرہ ’’پہلے سے زیادہ بدتر ہوگیا ہے‘‘۔ دو ملزم 24 سالہ عمر الکتوبی متوطن عراق اور 25 سالہ محمد خیاد متوطن کویت کو نیو ساوتھ ویلس کے ایک مکان سے جو مغر

کثرت میں وحدت ، ہندوستانی تہذیب کی روح

نئی دہلی۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مذہبی رواداری کے بارے میں امریکہ کے صدر بارک اوباما کے ریمارکس کے چند دن بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ کثرت میں وحدت، عدم تشدد اور رواداری کے جذبہ نے ہندوستان کو دنیا کی ایک قدیم ترین اور مسلسل جاری و برقرار رہنے والی تہذیب بنادیا ہے۔ شریمتی سشما سوراج نے ہندوستانی برادری اور ت

ایرانڈیا کے دو ارکان عملہ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے دو ارکان عملہ مبینہ طور پر 3 کیلو گرام سونا مالیتی 71 لاکھ 10 ہزار ایک اندرون ملک پرواز میں اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ محکمہ کسٹمس نے کہا کہ دونوں پائلیٹ اور کیابن کے ارکان عملہ کو انتباہ دیا گیا تھا کہ راست طور پر ممبئی ایرپورٹ پر کسٹمس کی منظوری کے بغیر ایرپورٹ سے باہر نہ جائیں۔ کل اس سل

عوامی سطح پر مذہبی احیاء پرستی باعث تشویش

علیگڑھ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نلسار یونیورسٹی آف لا حیدرآباد کے وائس چانسلر فیضان مصطفی نے عوامی سطح پر مذہبی احیاء پرستی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہر سال کم سیکولر ہوتا جارہا ہے اور ہر سال ہمارے سیکولرزم کا گراف گھٹتا جارہا ہے۔ فیضان مصطفی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے اشتہار میں ہندوستانی دستور کے دیباچہ سے دو الف