ورلڈ کپ کے فائنل میں سوپر اوور

دبئی۔29جنوری( سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ کے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آئی سی سی نے خطابی مقابلے میں سوپر اوور کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔ دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر میں صدر این سرینواسن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ورلڈ کپ کو کامیاب اور بہتر انداز میں منعقد کرنے کیلئے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں

آملہ کی ایک سنچری‘ جنوبی افریقہ 131 رنز سے فاتح

سنچورین29- جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو 131 سے شکست ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی اور میچ مقررہ 50 اوورز سے کم کر کے 42 اوورز کا کردیا گیا۔نیز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہاشم آملہ اور ریلی روسو نے جنوبی ا

ہندوستان ٹوئنٹی20ورلڈ کپ 2016کا میزبان

دبئی۔29جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان جس نے 2011ء ونڈے ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کی تھی ، اب وہ آئندہ برس منعقد شدنی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرے گا ۔ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں آئندہ 4برسوں کے دوران ہونے والے ٹورنمنٹس کے نظام العمل کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ ہندوستان میں ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ 11مارچ تا 3اپریل 2016ء کو منعقد ہوگا جبکہ گذش

ملت کے درخشاں مستقبل کیلئے تعلیمی ترقی ضروری

حیدرآباد۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام گزشتہ کئی برسوں سے ایس ایس سی کوئسچین بینک تلگو، اُردو، انگلش میں شائع کرکے مفت تقسیم کیا جارہا ہے، اس کے ثمرآور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ طلبہ کامیاب ہورہے ہیں بلکہ نتیجہ کے فیصد میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے۔ طالب علم ایس ایس سی میں کامیابی کے بعد انجینئر، ڈاکٹر بنن

ملیشیائی طیارہ کے لاپتہ ہونے کو حادثہ قرار دیدیا گیا

کوالا لمپور 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی ائرلائینس کے طیارہ MH370 کے گذشتہ سال مارچ میں پراسرار طور پر لاپتہ جاونے کو آج ایک حادثہ قرار دیدیا گیا ۔ اس سے وہ قانونی ضرورت پوری ہوگئی جس کے نتیجہ میں 239 افراد بشمول پانچ ہندوستانیوں کے لواحقین اب معاوضہ طلب کرنے کے اہل ہونگے ۔ ملیشیائی شہری ہوابازی کے سربراہ اظہر الدین عبدالرحمن نے

انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاجہ محترمہ شمیم دردانہ عرف شاہین زوجہ جناب محمد عظیم الدین مرحوم کا 28 جنوری کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد بخاری شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گول دائرہ مسجد معراج میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی بعد نماز جمعہ مرحومہ کے مکان جیون یار

مزید تشدد نہیں چاہتے، حزب اللہ کا اسرائیل کو پیغام

یروشلم 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت ترین سکیوریٹی کے دوران لبنانی شیعہ عسکری گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کو ایک پیام روانہ کیا ہے کہ وہ اب تشدد کو ہوا دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔ حزب اللہ نے کل ہی ایک حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جو سرحد پر کیا گیا تھا جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور سات دوسرے زخمی ہوگئے تھے ۔ اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یاع

۔90سالہ دادی اماں اسکول میں زیرتعلیم

نیروبی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 90سال کی عمر میں اسکول میں داخلہ لے کر یہ ثابت کردیا کہ سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ جی ہاں!یہ علم حاصل کرنے کی شوقین طالبہ 90 سال کی ہیں اور ان کے ہم جماعتوں میں ان کے 6 عدد پرپوتے اور پرپوتیاں بھی شامل ہیں۔ پریسلاا سٹینے نامی دادی اماں آج سے چار سال پہلے مادال