پی ڈی پی اور بی جے پی کی عنقریب جموں و کشمیر میں نئی حکومت ؟

جموں ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اشارے دیئے کہ عنقریب جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا جائے گا، جیسا کہ دونوں پارٹیوں کے سینئر قائدین کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ ان کے خیال میں اب مزید انتظار کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے تشکیل حک

عراق میں حملے ، 16 ہلاک

بغداد۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بم حملوں اور فائرنگ سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقوں میں کم از کم 16 افراد بشمول فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب مہلک ترین حملہ آج دوپہر ہوا جبکہ خودکش بم برداروں نے دھماکوں مادوں کے اپنے بیلٹ ایک نیم فوجی تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں شہر میشادا میں دھماکہ سے اُڑا دی

میکسیکو کے بچوں کے دواخانہ میں گیاس دھماکہ ، 4ہلاکتیں

میکسیکو سٹی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کے ایک ہسپتال میں گیاس دھماکے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے، جن میں 22 بچے بھی شامل ہیں۔ راحت رسانی کارکن ملبہ میں نعشیں اور زندہ بچ جانے والے پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں سخت جدوجہد میں مصروف ہیں۔ شہر کے میئر میخیل اینجل مانسیرا نے ریڈیو پر کہا کہ اس علاقہ کا تخلیہ کروا دیا گ

مصری پولیس کیخلاف خواتین کا جلوس

قاہرہ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ کی وسطی چوک میں کئی خواتین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی چوک میں ایک خاتون احتجاجی کو 2011ء کی شورش کی سالگرہ کے موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ شائما الصباغ بائیں بازو کے ایک احتجاجی جلوس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔حکومت اور پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کی تجویز نہیں : بی جے پی

نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امکان نہیں کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دے گی جس کا سابق انتخابی منشور میں تیقن دیا گیا تھا۔ ذرائع کے بموجب پارٹی ایک نظریاتی دستاویزات پیش کرے گی، انتخابی منشور نہیں۔ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز بی جے پی نے بالائے طاق رکھ دی ہے۔ نظم و ضبط کی ابتر صورتحال اور دہلی میں حصول اراضی

گوڈسے کو ہیرو بنانے کیخلاف این سی پی کا خاموش احتجاج

ممبئی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی ، مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر کل ایک خاموش احتجاجی جلوس نکالے گی جو بابائے قوم کے نظریات و افکار پر حملے کی مخالفت میں ہوگا۔ پارٹی کے ترجمان نواب ملک نے کہا کہ ’’گاندھیائی افکار کو قتل‘‘ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے مندر قائم کرنے اور ان میں

’’شارلی ہیبدو‘‘ پر حملہ آوروں کی تائید کرنے والے بچے سے پولیس کی تفتیش

پیرس۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک 8 سالہ لڑکے کو جنوبی فرانس سے حراست میں لے لیا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ اس شخص کی تائید کرتا ہے جس نے اہانت انگیز کارٹون شائع کرنے والے طنزیہ ہفتہ وار ’’شارلی ہیبدو‘‘ پر حملہ کیا تھا۔ دہشت گردی کا دفاع کرنے کے الزام میں اس حملے کے بعد اب تک کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن یہ لڑکا اب تک گرف

دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر پر شامی فضائی حملے ، 8 ہلاک

بیروت۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے انسانی حقوق کارکنوں نے حکومت کے فضائی حملوں سے شمالی قصبہ میں جو دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ ہے، کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ بھی ہے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حلب میڈیا سنٹر نے کہا کہ چار فضائی حملوں میں جو پرہجوم بکرا منڈی پر کئے گئے تھے، امری

مودی پرراہول کی تنقید کے جواب میں بی جے پی کا وار

نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی کے 10 لاکھ روپئے کا سوٹ پہننے کی بناء پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائد کو ایسی پالیسیاں بنانا چاہئے، جن میں سخت محنت کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کی پارٹی گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ بی جے پی قائد و مرکزی وزیر راجیو پرتاپ

یوپی کے 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا

لکھنو 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ارکان اسمبلی بجرنگ بہادر سنگھ بی جے پی اور بی ایس پی کے اوما شنکر سنگھ کو گورنر نے ریاستی اسمبلی سے نااہل قرار دیا ہے۔ لوک آیوکت نے ان ارکان اسمبلی کے خلاف بدعنوانیوں کے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دینے کی گورنر سے سفارش کی تھی۔ بجرنگ بہادر سنگھ نے مہاراج گنج میں پھریندا حل

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو ضمانت

رامپور (یوپی) 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی ایک سال کی سزا کی تعمیل پر حکم التواء جاری کیا ہے۔ 2009 ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران امتناعی احکام کی خلاف ورزی کی پاداش میں انھیں ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج پی کے گوئل نے مملکتی وزیر پارلیمانی اُم

افغان طالبان دہشت گرد تنظیم نہیں :امریکہ

واشنگٹن۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔ یہ ایک مسلح شورش پسندوں کا گروپ ہے۔ دولت اسلامیہ ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم ہے۔ دونوں تنظیموں میں نمایاں فرق ہے۔ وائٹ ہاؤز کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ایرک شلٹز نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور منا

انتخابات والی ریاستوں میں بی جے پی فسادبھڑکاتی ہے : راہول گاندھی

نئی دہلی 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاستوں میں فسادات کرواتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 15 سالہ اقتدار میں دارالحکومت دہلی میں فرقہ وارانہ نوعیت کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ سیلم پور علاقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئ

معتمد خارجہ کی تبدیلی پر کانگریس ۔ بی جے پی لفظی تکرار

نئی دہلی 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد خارجہ کی حیثیت سے سجاتا سنگھ کی اچانک علیحدگی پر سیاسی سطح پر الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ اس دوران کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اس فیصلے کی تفصیل سے واقف کروائیں جبکہ بی جے پی نے اس کی مدافعت کرتے ہوئے اسے حکومت کا حق قررا دیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر و سابق چیف منسٹر جموں و کش

کجریوال الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل کرینگے

نئی دہلی 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے خلاف تبصروں سے باز رہنے الیکشن کمیشن کے حکمنامہ کے خلاف اسمبلی انتخابات کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع ہونگے ۔ کجریوال نے کہا تھا کہ بی جے پی اور کانگریس رائے دہندوں میں رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایک ترجمان نے

توگاڑیہ اور جگل کشور کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ

کولکتہ 29 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدر پروین توگاڑیہ اور اس کے نیشنل سکریٹری جگل کشور کے خلاف بیر بھوم ضلع میں دو مقامات رامپور ہٹ اور کھرما دنگا علاقوں میں نفرت انگیز تقاریر کرنے پر شکایات درج کی گئی ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وی ایچ پی کی جانب سے کل کھرمادنگا علاقہ م

فلم حیدر میں اداکاری پر مسجد کے امام صاحب برطرف

سرینگر ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسجد کی انتظامی کمیٹی نے متنازعہ فلم حیدر میں مختصر سا رول ادا کرنے پر ایک امام کو خدمات سے برطرف کردیا ہے۔ اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کشمیر میں ہوئی تھی اور ایک شادی کے منظر میں امام صاحب نے اداکاری کی تھی۔ تاہم امام صاحب غلام حسین شاہ نے یہ دعوی کیا ہیکہ فلم میں انہیں نکاح پڑھاتے ہوئے پیش کیا گیا جب

سنگھ پریوار پر منافرت پھیلانے کا الزام : یو پی کانگریس

لکھنو 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگھ پریوار پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ملک کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نرمل کھتری نے کہا کہ گاندھی جی کے اصولوں کو آج چیلنج کیا جارہا ہے اور ایسا کرنے والوں کا مقصد فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا ہے ۔ انہوں نے گاندھی س