درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ حافظ عبدالعزیز تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید مقبول ولد جناب سید یوسف محکمہ آبپاشی سکریٹریٹ جمعدار کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد رنمست پورہ میں بعد نماز جنازہ قبرستان مومن پورہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 23 جنوری کو بعد عصر مسجد رنمست پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9703017023 ۔ 8686458364 پر ربط کریں ۔۔

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے تین درجات کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 25 جنوری کو صبح 10 بجے سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ ہال ٹکٹ

سیاسی قائدین مسلم ٹوپی پہنتے ہیں لیکن اس کا احترام نہیں کرتے: نجمہ ہبت اللہ

پٹنہ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ ’’بیشتر سیاسی قائدین مسلم انداز کی ٹوپی تو پہنتے ہیں لیکن یہ صرف ’دکھاوا‘ ہوتا ہے، وہ ٹوپی کا احترام نہیں کرتے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست داں مسلمانوں سے دیانت دار نہیں ہیں۔ انہوں نے صرف ٹوپیاں پہنی ہیں اور دکھاوا کررہے ہیں، لیکن ان ٹوپیوں کا

رحم مادر میں لڑکیوں کا قتل ‘ دہنی بیماری ‘ وزیر اعظم مودی

پانی پت 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) رحم مادر میں لڑکیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ لڑکیوں کے خلاف امتیاز ذہنی عارضہ کی علامت ہے اور اس سے 18 ویں صدی سے بھی بدتر ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا ہریانہ کے اس ضلع میں آغاز کرتے ہوئے مودی نے ان ڈاکٹرس پر بھی تنقید کی جو لڑکیوں کے رحم مادر

کیرالا میں وزیر فینانس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

تھرواننتا پورم 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں اپوزیشن سی پی ایم کی قیادت میں ایل ڈی ایف اور بی جے پی نے ریاست کے وزیر فینانس کے ایم مانی کے استعفی کے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر رشوت ستانی کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک بار کی اجازت نامہ کے سلسلہ میں انہوں نے رشوت حاصل کی تھی ۔ علاوہ ازیں کرناٹک پردیش کانگریس کے