مظفرپور فسادات ایک ’’سازش‘‘ : نتیش کمار

مظفرپور ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل یو کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے آج الزام عائد کیا کہ عزیز پور میں اتوار کو ہوئے فسادات اور آتشزنی کے واقعات کے پیچھے ’’ایک سازش‘‘ کارفرما ہے۔ اس فساد میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارہ سے رہیں۔ نتیش کمار نے عزیز پور فساد متاثرین سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں

شاہ عبداللہ کا انتقال ، سلمان بن عبدالعزیز نئے حکمرانِ سعودی عرب

ریاض ، 23 جنوری(مبشرالدین خرم کی رپورٹ) سعودی عرب کے ضعیف العمر شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کا آج انتقال ہوگیا اور اُن کے جانشین کے طور پر اُن کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے اس بڑے تیل برآمد کنندہ ملک اور روحانی مرکز ِ اسلام کے قادر مطلق حکمران کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ عالمی قائدین نے مرحوم شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا، جو م

شاہ عبداللہ، ہندوستان کے عظیم دوست تھے – ہندوستان میں ایک روزہ سوگ

ریاض۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، ہندوستان کے ایک عظیم دوست تھے جنہوں نے کسی وقت اس ملک کو دوسرا گھر قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں باہمی تعلقات کیلئے ایک مضبوط بنیاد قائم کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات وسعت پذیر ہوگئے۔ شاہ عبداللہ کا آج 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اپنے سوتی

صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع : امریکہ

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے اس کو ایک ’’منفرد‘‘ موقع قرار دیتے ہوئے ڈیفنس سکریٹری چیک ہیگل نے آج کہا کہ صدر بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے توقع ہیکہ قابل عمل اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ پنٹگان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیک ہیگل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صدر امریکہ اس ہفتہ کے ا

نتیش کمار کا وزیراعظم بننے کی آرزو میں کانگریس سے گٹھ جوڑ

پٹنہ ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج جنتادل یو لیڈر نتیش کمار پر شدید تنقید کی اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد اس لئے توڑا تھا کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کی ’’ذاتی آرزو‘‘ رکھتے تھے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے اواخر میں جب اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے بی جے پی کا ’’وجئے رتھ‘‘ بہار میں دھوم مچائے گا۔

آئی ایس آئی ایجنٹ ایشور چند گرفتار

حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے والے ایک ہندو دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ ایشور چند بہرا کو پولیس نے چاندی پور اڑیسہ سے گرفتار کرلیا ۔ جو ڈیفنس تنصیبات میں کام کر رہا تھا ۔ اس پاکستانی جاسوس ایشور چند کی گرفتار کی توثیق کردی گئی ہے ۔ امک

پرانے شہر کی ترقی کیلئے ٹی آر ایس حکومت عہد کی پابند،فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہونچانے پر زور

حیدرآباد۔23جنوری(سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں حکومت کی فلاحی اسکیمات کے متعلق شعور بیداری مہم شروع کرنے کی پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میں پرانے شہر حیدرآباد کو آندھرائی حکمرانوں کی قیادت نے پسماندگی کا شکار بنادیا جبکہ پرانا شہر

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون فوت ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ نٹراج جو طالب علم تھا پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وشاکھاپٹنم کا متوطن بتایاگیا ہے وہ اپنے ساتھی ہریش کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ودیوتھ سدھا کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں نٹراج برسر موقع ہلاک