ترقی پذیر ممالک میں تعلیمی بحران کا خطرہ

نیویارک۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ترقی پذیر ممالک کے تعلیمی شعبوں میں بحران سے خبردار کیا ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چھوٹی عمر کے 58 ملین بچے پرائمری اسکول نہیں جاتے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئے آبادی کے ساتھ ساتھ صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ا

سزائے موت :2 قیدی بھائی بری،تیسرے کوعمرقید

لاہور۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سزائے موت کے تین بھائیوں میں سے 2 قیدیوں کو بری جبکہ ایک بھائی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی ہے۔عنصر حیات، عامر حیات اور رفعت حیات پر 5 سالہ ارسلان کو 2011 میں فیصل آباد سے اغوا کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔تینوں بھائیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر

برقعہ پوش ، داعش جنگجو یا عاشق !

مردین۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں برقعہ پہنے ہوئے دو افراد کو ’’داعش ‘‘کے مبینہ ’’ارکان‘‘ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ۔ترک اخبار کے مطابق جنوب مشرقی صوبے مردین سے حراست میں لئے گئے دونوں افراد نے اپنے آپ کو سیاہ برقعہ میں چھپایا ہوا تھا، جن میں سے ایک نے برقعہ کے ساتھ مردانہ ’’جوتے‘‘پہنے ہوئے تھے، جس پر پولیس کو شبہ ہ

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو جیل کا سامنا

بنکا۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے دفتر استغاثہ نے سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا اشارہ دیا ہے۔ ملکی وزارت انصاف کے مطابق گواہوں کے بیانات اور موجود شواہد کی بنیاد پر شناواترا پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں چاول کے کسانوں کو مر

’دولتِ اسلامیہ کے 50 فیصد اہم رہنما ہلاک :جان کیری

لندن۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کے حملوں میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے نصف سے زائد اہم کارندے ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 21 ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں نے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے بعد امریکی و

دمشق :فضائی حملہ ، 32 افراد بشمول 6 بچے ہلاک

بیروت ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ دیہات پر جو دمشق کے قریب واقع ہے، سرکاری فوج سے فضائی حملہ سے کم از کم 32 شہری بشمول 6 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایک نگرانکار گروپ کے بموجب قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ سرکاری جنگجو طیاروں میں دیہات اموریہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے قتل عام کیا۔ مشرقی غوطہ علاقہ

بحرالکاہل کے جزیرہ میں زلزلہ

سڈنی ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ طبقات الاراض کے مطابق بحرالکاہل کاایک چھوٹا سا ملک وانواٹو 6.8 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا ۔ تاہم سونامی کے کسی خطرہ کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ امریکی محکمہ نے کہاکہ وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ویلا سے تقریباً چار کیلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق شام 5:31 بجے 218 کیلومیٹر کی گہرائی میں یہ زلزلہ ہوا ۔ ب

پاکستان میں دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول: اوباما

نئی دہلی /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما نے کہاکہ ان کے ملک کے لئے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ’’ناقابل قبول‘‘ ہیں اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے خاطیوں کو انصاف کا سامنا کرنا چاہئے۔ ہندوستان کا دورہ کرنے سے قبل انھوں نے صحافت کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوس

سونیا گاندھی کی قیادت میں ایک وفد اوباما سے ملاقات کرے گا

نئی دہلی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کانگریس وفد کی قیادت کریں گے جو 26 جنوری کو صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کرے گا۔ اوباما اپنے 3 روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ یوم جمہوریہ تقریب میں وہ مہمان خصوصی ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کانگریس کا وفد اوباما سے ملاقا

وزراء کے تبصروں پر مودی کی خاموشی افسوسناک

جئے پور ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی کے اندر تادیبی کارروائیوں کی خبروں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے وزراء کے تبصروں پر ’’خاموشی‘‘ اختیار کئے ہیں۔ ان کے وزراء متنازعہ ریمارکس کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنارہے ہیں۔ یہ وزرا

مظفرنگر فساد ملزمین سے بی جے پی ایم پی کی ملاقات

مظفرنگر ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجے بلیان نے ضلع کی ایک جیل میں مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ملزمین سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ پولیس کی کارروائی میں انصاف کیا جائے گا اور ان پر مقدمہ بازی بھی منصفانہ طریقہ سے ہوگی۔ پولیس نے آج کہا کہ سنجے بلیان کے ہمراہ سابق بلاک پردھان رابندر سنگھ کے بشمول دیگ

سابق وزرائے اعظم پر وزیردفاع پاریکر کی تنقید

ممبئی ؍ نئی دہلی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر نے چندسابق وزرائے اعظم پر اپنے الزامات کے ذریعہ ایک طوفان کھڑا کردیا ہے کہ ان وزرائے اعظم نے ہندوستان کے قیمتی اثاثہ جات کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا تھا۔ اس الزام پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا کہ منوہر پاریکر کو ثبوت فراہم کرنا ہوگا بصورت دیگر وہ برسرعام معذر

کجریوال الیکشن کمیشن کی نوٹس سے بے پرواہ، رشوت خوری تبصرہ کا اعادہ

نئی دہلی /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی رشوت خوری تبصرہ پر جاری کردہ نوٹس کی پرواہ کئے بغیر عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے چھترپور اور دیولی میں منعقدہ عام جلسوں میں ایک بار پھر عوام سے کہا کہ وہ کانگریس اور بی جے پی سے نوٹ لیں اور عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔

بی جے پی اور کانگریس قائدین ’’عاپ‘‘ میں شامل

اُردو میڈیم اسکولوں میں ’سرسوتی وندنا‘ کے اہتمام کی ہدایت پر تنازعہ

احمد آباد۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد اسکول بورڈ نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس میں تمام اسکولوں بشمول اردو میڈیم مدارس سے کہا گیا ہے کہ بسنت پنچھمی کے موقع پر کل ’ سرسوتی وندنا‘ کا اہتمام کیا جائے۔ اپوزیشن کانگریس نے حکمران بی جے پی پر ہندوتوا ایجنڈہ کو روبہ عمل لانے کا الزام عائد کیا اور یہ انتب

مختصر خبریں

٭ وزیر اعظم کے ہاتھوں بچوں کو بہادری ایوارڈس کی پیشکش، مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کا مشورہ۔
٭ واجپائی اور اڈوانی سے کرن بیدی کی ملاقات، آشرواد کا حصول۔
٭ امپھال کی سماجی کارکن اِروم شرمیلا جیل سے رہائی کے بعد غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر اقدام خودکشی کے الزام میں دوبارہ گرفتار۔

اوباما کو مکتوب تحریر کرنے کی کوشش پر گرفتار

گیا /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کو گیا سے ای میل روانہ کرتے ہوئے قومی راحت رسانی فنڈ میں 130 کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کی اپیل کرنے والے 49 سالہ انعام رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ دماغی خلل کا مریض ہے۔
بنگلور سے این ڈی ایف بی ۔ایس کا اعلی سطحی کارکن گرفتار

یوکرین میں ہندوستانیوں کو فوری ملک چھوڑدینے کی ہدایت

نئی دہلی /23 جنوری (آئی این ایس) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے جون 2014ء میں ہندوستانیوں کو یوکرین کے ڈونسٹسک اور لیو گانسک خطے سے نکل جانے کی ہدایت دی تھی۔ ہندوستانی سفارت خانہ اس وقت ہندوستانی باشندوں بالخصوص ہندوستانی طلبہ کے لئے خطے میں مسلسل خونریزی کے پس منظر میں لگاتار ہدایات جاری کرتا رہا تھا۔ ان ہد

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ہیئت ترکیبی میں تبدیلی کی مخالفت

نئی دہلی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج مرکزی حکومت کی ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی جانب سے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ہئیت ترکیبی میں تبدیلی کی سفارش پر شدید اعتراض کیا ہے، اور کہا کہ یہ دراصل ہندوستان کے عوامی تقسیم نظام ، غذائی اشیاء کی حصولیابی اور محفوظ ذخیرہ ( اسٹوریج ) کے نظام کو تیار کرنے کا خفیہ منصوبہ ہے تاکہ ایف سی آ

بی جے پی کو تازہ جھٹکا، یو پی کونسل انتخابات میں دوسرے امیدوار کو بھی شکست

لکھنؤ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو آج تازہ جھٹکا لگا، جب کہ یو پی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں پارٹی کا دوسرا امیدوار بھی ناکام رہا۔ برسر اقتدار سماج وادی پارٹی اور اپوزیشن بی ایس پی نے اس کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انھیں کانگریس، آر ایل ڈی، دیگر سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی تائید حاصل تھی۔ 1

جیہ للیتا اور ارون جیٹلی میں ملاقات غیرمعمولی بات نہیں

چینائی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی اور انا ڈی ایم کے صدر جیہ للیتا کی ملاقات کے بعد پیدا شدہ تنازعہ پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے ٹاملناڈو بی جے پی یونٹ نے آج کہا کہ یہ ملاقات کوئی غیرمعمولی سیاسی بات نہیں ہے۔ ان کی پارٹی نے راجیہ سبھا میں اہم بلوں کی منظوری میں مدد کی تھی، اسلئے جیٹلی نے اظہارتشکر کیلئے یہ م