خالدہ ضیاء کے فرزند کا انتقال

ڈھاکہ ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کے چھوٹے بیٹے عرفات رحمن عرف ’کوکو‘ جو خود مسلط جلاوطنی کے طورپر ملائیشیا میں مقیم تھے قلب پر شدید حملے کے سبب فوت ہوگئے ۔ سابق وزیراعظم خالدہ کے پریس سکریٹری معروف کمال سہیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کو منتقلی کے دوران قلب پر حملے کے سبب وہ فوت

چینی آن لائن آبادی 648 ملین ہوگئی

بیجنگ ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنیو الوں کی آبادی ہے جو گزشتہ سال کے اواخر میں 648 ملین تک پہونچ گئی تھی ۔ اس صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق گزشتہ سال جون سے اس آبادی میں 16 ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ چینی انٹرنیٹ نٹورک انفارمیشن سنٹر کے ڈپٹی ڈائرکٹر جن جیان کے مطابق یہاں آن لائن معیشت اس ملک کی مجموعی شر

ٹائیٹینک حادثہ میں محفوظ خاتون کا خط نیلام

لندن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق جہاز ٹائیٹینک کی بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کا خط12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ یہ خط لیڈی لوسی گورڈن نے تحریر کیا تھا جو 15 اپریل 1912ء کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے والے جہاز ٹائیٹینک میں سوار تھی۔نیو انگلینڈ میں منعقدہ آکشن میں یہ خط 12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔یہ خط لوسی نے بچ جانے کے 2 ماہ بعد ا

شہزادہ محمد سعودی شاہی دیوان کے نئے منتظم

ریاض۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر دفاع اور دیوان خاص کے منتظم شہزادہ محمد سلمان مملکت کی ان اہم شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم وقت میں اعلیٰ عہدوں پر اہم خدمات انجام دیں اور تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے شاہی دیوان کے منتظم مقرر ہوئے ہیں۔ شہزادہ محمد نے ابتدائی تعلیم ریاض کے مختلف اسکولوں سے حاصل کی اورگریج

اسرائیل نے 77 فلسطینی مکانات مسمار کردیئے : یو این

یروشلم ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے اسرائیل کو 77 فلسطینیوں جن میں زیادہ تر بچے تھے، اُن کے مکانات کو اس ہفتے ملحق مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں غیرقانونی طور پر منہدم کردینے کا موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ ’’گزشتہ تین دنوں میں 77 فلسطینی جن میں زائد از نصف بچے ہیں، بے گھر ہوچکے ہیں،‘‘ اقوام متحدہ کے دفتر ارتباط برا

ایرانی وزیر خارجہ کی اظہار تعزیت کیلئے سعودی عرب آمد

ریاض ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ آج سعودی عرب پہنچے تاکہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر اپنے ملک کی طرف سے اظہار تعزیت کرسکیں۔ علاقائی حریف ملک کو ایرانی وزیر کا یہ شاذ و نادر پیش آنے والا دورہ ہے۔ ٹیلی ویژن کی تصاویر میں دکھایا گیا کہ سعودی عہدیداروں نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استقبال کیا جبکہ اُن کی آمد دارالحکومت

اسپین :چار عسکریت پسند گرفتار

لندن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) مراقش کی سرحد سے متصلہ اسپین کے علاقہ سیوٹا میں پولیس نے آج چار مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آیا وہ اسپین میں حملوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔ سیوٹا میں مشتبہ افراد کی یہ گرفتاریاں اس سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہیں۔ شمالی افریقہ میں واقع اس کے ایک اور علاقہ میلیلا میں ب

یوکرین میں راکٹ حملے ، 10 ہلاک

دونیسک،24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) یوکرین میں حکومت کے زیرکنٹرول بندرگاہ ماریوپول کے رہائشی علاقوں میں بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کے نتیجہ میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی تائید یافتہ باغیوں نے امن مذاکرات کیلئے حکومت یوکرین کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد یہ راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ جنگ زدہ علاقہ دونسک کے پولیس سربراہ نے کہاکہ ضلع

صدر عراق کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض،24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر ڈاکٹر فواد معصوم نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے پیشرو شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کی۔ خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کے دوران عراقی صدر نے شاہ عبداللہ مرحوم کی عرب دنیا اور عالم اسلام کیلئے خدمات کو سراہا ۔ ملاقات کے موقع پر ولی ع

جہاد کی شوقین امریکی نوجوان لڑکی کیلئے سزا کا حکم

واشنگٹن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی عدالت نے کم عمر ‘ شینن کونلی کو شام میں جہادی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی کوشش میں چار سال کی قید سزا سنا دی ہے۔ شینن کونلی اپنے منگیتر کے پاس شام پہنچنے کی کوشش میں تھی کہ گرفتار کر لی گئی تھی۔ شام جانے سے قبل کونلی نے جنگ اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت کیلئے امریکی فوج کے شعبے یوایس آرمی

پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ناقابل قبول: اوباما

واشنگٹن،24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں۔ ’انڈیا ٹو ڈے‘ میگزین کو انٹرویو میں اوباما نے زور دیا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ اوباما نے واضح کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات ہند۔پاک تنازعات سے کہیں زیادہ و

یرغمالیوں کو بہرحال بچانے جاپان کا عہد

ٹوکیو ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے آج اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مملکت اسلامیہ ( آئی ایس ) عسکریت پسندوں کے قبضہ میں موجود دو جاپانی یرغمالیوں کو بچانے کیلئے جاری جدوجہد ہرگز ترک نہیں کی جائیگی ۔ اس دورانان یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تاوان کی ادائیگی کی مہلت ختم ہوگئی اور آئی ایس گروپ اس مسئلہ پر بدستور خاموش بہ لب ہے ۔ اب اس بات پ

بہار جنتادل یو کے بحران میں شدت

پٹنہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل یو میں بڑھتے بحران کو ختم کرنے کے لئے پارٹی صدر شرد یادو نے بند کمرہ کے اجلاس میں چیف منسٹر جتن رام مانجھی سے بات چیت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نتیش کمار اور چیف منسٹر جتن رام مانجھی کے حامیوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

بی جے پی کے ساتھ ٹریک II مذاکرات جاری

جموں ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹریک II بات چیت کی توثیق کرتے ہوئے پی ڈی پی نے آج کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے فائدہ کے لیے بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے تیار ہے ۔ لیکن اس نے کئی شرائط رکھی ہیں ۔ وہ اس بات کی طمانیت چاہتی ہے کہ اہم موضوعات جیسے وقتی طور پر افسپا ( خصوصی فوجی اختیارات قانون ) کی تنسیخ پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ پی ڈی پی سرب

سائی بابا نے قرآن خوانی کی ، وہ مسلمان تھے

نئی دہلی ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سائی بابا کے مسئلے پر دو شنکراچاریاؤں کے درمیان تلخ ٹکراؤ نے الہ آباد کے سنگم کو لڑائی کا دنگل بنادیا ہے۔ یہ دو شنکراچاریہ دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم کے پاس بھکتوں کے ساتھ جمع ہیں، جہاں مگھ میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ دوارکاپیٹھ کے سوامی سوروپ آنند سرسوتی اور جیوتیش پیٹھ کے سوامی واسود

پاکستان میں جماعت الدعوہ پر امتناع نہیں

اسلام آباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت پاکستان نے ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے زیر قیادت جماعت الدعوہ پر امتناع عائد نہیں کیا ہے اور اس کے خلاف بعض کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔ اس سے پہلے جماعت الدعوہ پر امتناع کی اطلاعات تھی لیکن حکومت پاکستان کے ذرائع نے اشارہ دیا کہ تنظیم پر امتناع عائد نہیں کیا گیا ہے ۔۔

اوباما کے دورہ کے خلاف بائیں بازو جماعتوں کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر امریکہ بارک اوباما کی آمد سے ایک دن قبل بائیں بازو کی سات جماعتوں نے انہیں یوم جمہوریہ پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کئے جانے کے خلاف آج احتجاجی مارچ کیا ۔ ہندوستان کے سیول نیوکلیر ذمہ دارانہ قانون کو کمزور کرتے ہوئے امریکی سامراجیت کی تائید و حمایت کا الزام عائد کیا گیا ۔ سی پی آئی ، سی

دہشت گردی الزامات میں مسلم نوجوان کو این آئی اے کی کلین چٹ

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کو پہونچنے والے دھکہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دو سال قبل ایک دہشت گرد کی حیثیت سے گرفتار کرنے والے مسلم نوجوان لیاقت شاہ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ این آئی اے نے مفرور شبیر خان کو اصل ملزم کی حیثیت سے کیس میں شامل کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ طور پر لیاقت شاہ کا نام ایک دہشت گرد کی حیثیت سے شامل کرکے

جن دھن کے تمام بینک اکاؤنٹس آدھار سے مربوط ہوں گے : وزیراعظم

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ جن دھن کے تمام بینک اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کیا جانا چاہئے جبکہ اُنھوں نے بنکرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مالیاتی خواندگی پر اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں اور اس سمت میں جاری پیشرفت کو تیز تر کردیں۔ اُنھوں نے ایک ای میل تحریر میں تمام بنکرس کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اُنھوں