نبراسکا میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت3 ہلاک

واشنگٹن27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست نبراسکامیں فائرنگ سے دو عورتوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبراسکا کے شہر اوماہا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے سبھی افراد کی عمریں تیس سال سے کم ہیں۔

کوبانی اور دیالہ سے داعش کا قبضہ برخاست

بیروت /بغداد27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شام اور عراق میں کردوں اور عراقی فورسز نے کا میاب کارروائیاں کرتے ہوئے دیالہ اور کوبانی سے داعش کو پیچھے دھکیل دیا۔ شامی صوبے کوبانی میں کردوں اور داعش جنگجوئوں میں 4ماہ سے لڑائی جاری تھی، عراق میں فورسز نے داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دیالہ کو آزاد کرالیا ۔حکا م کے مطابق 3روز جاری رہنے وال

خالدہ ضیاء کے بیٹے کی نعش بنگلہ دیش منتقل

ڈھاکہ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش کی قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء کے بیٹے جنہوں نے ملائیشیاء میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی تھی، کی نعش آج یہاں لائی گئی جن کا گدشتہ ہفتہ، انتقال ہوگیا تھا حالانکہ ملک کے حالات ہنوم دگرگوں ہیں جہاں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں کی ہلاکتو

حکومت کو نیوکلیر معاہدہ کی ایسی کیا عجلت تھی؟

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ اِس بات کی وضاحت کریں کہ اُن کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ نیوکلیر واجبات مسئلہ پر عاجلانہ بنیادوں پر نیوکلیر معاہدہ کیوں کیا؟

تاج محل دیکھنے پھر آؤں گی: میشل

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما اِس بار تاج محل کا نظارہ نہیں کرسکے۔ تاہم خاتون اول امریکہ نے کہاکہ وہ دوبارہ ہندوستان آئیں گی تاکہ ’’محبت کی یادگار‘‘ کا مشاہدہ کرسکیں۔ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا تاج محل دیکھنے سے محرومی پر اُنھیں افسوس ہوا ہے، اُنھوں نے کہاکہ وہ تاج محل دیکھن

2G اسکام میں مزید شہادتوں کا آج عدالت میں اندراج

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت کل منعقد کی جائے گی تاکہ مزید 5 سی بی آئی گواہوں کے بیانات 2G اسپکٹرم مختص کرنے کے مقدمہ میں درج کئے جائیں۔ سابق وزیر مواصلات اے راجہ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی اور دیگر افراد اِس مقدمہ میں ملزم ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائنی آج بیانات درج کرنے والے تھے لیکن 5 گواہوں کی غیرح

عزیزپور واقعہ :’’سازش‘‘کے الزام پر سشیل کا نتیش پر جوابی وار

پٹنہ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار کی جانب سے عزیز پور میں آتشزنی کے واقعہ کو ’’سازش‘‘ کا نتیجہ قرار دینے پر جوابی وار کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے اُن کو چیلنج کیاکہ وہ اِس واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں۔ سابق چیف منسٹر پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ عزیز پور

آر کے لکشمن کو اسرو کا خراج

بنگلور ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم اسرو نے آج ممتاز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کو خراج پیش کیا جنہوں نے اپنا کارٹون مریخ میں ’’عام آدمی‘‘ داخل کے عنوان سے آن لائن پوسٹ کیا تھا۔ اسرو نے تاریخی مریخ مشن کی تکمیل کے بعد عام آدمی کو روانہ کیا تھا۔ اسرو نے اپنے فیس بک پیج پر کارٹون کے ساتھ یہ تحریر لکھا ہے کہ کارٹونسٹ

ہندو راشٹرا کے بغیر ترقی بے فائدہ : توگاڑیہ

میرٹھ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جبکہ مودی حکومت کو ہندوتوا گروپس، وشوا ہندو پریشد وغیرہ پر قابو رکھنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا جارہا ہے، وی ایچ پی کے قائد پروین توگاڑیہ نے ترقی کے راستے کو ’’ہندو راشٹرا‘‘ کے بغیر بے فیض قرار دیا۔ وہ ویراٹ ہندو مہا سمیلن سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ترقی بے فائدہ ہوگی، اگر ہندو

رواں سال اقتصادی نشانہ پورا کرنے وزیرفینانس کا عزم

نئی دہلی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج اس عزم کا اظہار کیا کہ جاریہ سال مالیاتی نشانہ کو حاصل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور توقع ہیکہ مینوفکچرنگ شعبہ بھی بہترین ترقی کرے گا۔ اگرچیکہ صنعتی پیداوار میں سست روی کے باعث مالیاتی چیلنجس پیدا ہوئے ہیں لیکن اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ ہم مال

ہند ، امریکہ فطری دوست اور بہترین حلیف ممالک: براک اوباما

نئی دہلی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما نے نے آج کہاکہ ہندوستان اور امریکہ نہ صرف فطری دوست ملک ہیں بلکہ دونوں ’’بہترین حلیف‘‘ ملک بن سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں امریکہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہندوستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے۔ ہند ۔ امریکی عوام مل کر ترقی کی نئی تاریخ رقم کریں گے اور ہندوستانی غیرمقیم شہری امریکہ کو پہلے سے زیا

برڈچ کے ہاتھوں نڈال کو شکست ، شاراپوا سیمی فائنل میں داخل

ملبورن ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کیلئے رافیل نڈال کے خواب آج چکنا چور ہوگئے جب ساتویں سیڈ کے حامل توماس برڈچ نے کوارٹر فائنل میں انھیں شکست دیدی لیکن ماریا شاراپوا نے اپنی حریف یوجینی بوچارڈ کو شکست دیتے ہوئے بتادیا کہ فاتح کون ہے ۔ اسپین کے نڈال جو 14 مرتبہ گرینڈ سلام چمپیئن رہے ہیں 2006 سے حال تک توماس برڈ

دبئی میں 10 منزلہ عمارت کے مساوی بلند ترین کرکٹ بیاٹ

دبئی ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ورلڈ کپ کرکٹ کا آغاز قریب پہونچ چکا ہے ۔ اس ایونٹ ے فروغ اور کرکٹ کے جشن کیلئے ایک منفرد کرکٹ بیاٹ کی رونمائی عمل میں آئی ہے جو 10 منزلہ عمارت کے مساوی طویل ہے ۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ بیاٹ کے عالمی ریکارڈ کی حامل ہوسکتی ہے ۔ اس مقصد کے لئے گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کو شامل کرنے

ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اعتبار کھو بیٹھی!

سڈنی۔ 27جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی دفاعی مہم سے قبل اعتبار کھو بیٹھی ہے، سابق آسٹریلین کپتان ایان چیپل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں تیز وکٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو نمبر تین پوزیشن پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا میگا ایونٹ کا دفاع کرنا کمزور لگ رہا ہے۔ ا

ایسٹ بنگال کا آج بنگلور سے مقابلہ

کولکتہ ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہیرو آئی لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں موجود چمپینس اور فیڈریشن کپ کے فاتح بنگلور فٹبال کلب کا کل ویویکانندا بھارتی کریرانگن میں طاقتور حریف ایسٹ بنگال فٹبال کلب سے مقابلہ ہوگا ۔ بنگلور ٹیم کو پونے فٹبال کلب کے خلاف شکست ہوگئی تھی جس کے صدمہ سے باہر آتے ہوئے یہ ٹیم کل ایسٹ بنگال کے خلاف مقابلہ کرے گی ۔ دو می

پاکستانی ٹیم فیلڈنگ میں ناتجربہ کار :ماہرین

لاہور ۔ 27جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی عالمی جنگ میں ماہرین سمیت شائقین کو پاکستانی ٹیم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ماہرین کے مطابق فیلڈنگ کے شعبے میں پاکستانیٹیم ناتجربہ کار ہے۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے سنگین مسئلہ ناقص فیلڈنگ کا ہو سکتا ہے۔ ناتجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے میگا ایونٹ میں آسٹ