دہشت گردوں کا پہلا شکار مسلمان شہری ہوتے ہیں: وزیرخارجہ فرانس

کویت سٹی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فیبیوس نے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا پہلا شکار مسلمان ہی ہوتے ہیں۔ کویت کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب کے نام پر نہیں لڑتا۔ کویت اور فرانس دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں، ہم ان سے

سعودی شاہی خاندان سے مصافحہ میں مشلنظرانداز

ریاض۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ خاتون اول نے ہندوستان کا دورہ مختصر کردیا تاکہ سعودی شاہی خاندان سے ملک عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جاسکے لیکن سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان سے ملاقات اور ریاض کے مختصر دورہ پر مشل اوباما ناراض نظرآتی ہیں ۔ سعودی اہم شخصیات سے ملاقات اور اُن سے اظہار تعزیت کے موقع پر اہم سعودی مرد شخ

غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کی عمارت میں زبردستی داخلہ کی کوشش

غزہ سٹی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کئی احتجاجی مظاہرین نے آج غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اس کے پاس جنگ سے تباہ فلسطینی علاقہ کی تعمیر نو کیلئے رقم کی قلت ہے۔ تقریباً 200 احتجاجی مظاہرین غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، یہ

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ، دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

یروشلم ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی نیم فوجی تنظیم حزب اللہ کے ایک فوجی قافلہ پر میزائیل حملہ سے کم از کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے جوابی کارروائی کا انتباہ دیا جو گزشتہ سال غزہ پٹی پر کئے ہوئے حملہ کے مماثل ہوگی۔ اسرائیلی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل موتی الموز نے کہا کہ

چین کے ساتھ سرحدی تنازعات کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ کوشش

کانپور ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعات کا قابل قبول حلا تلاش کرنے کیلئے وہ پر خلوص ارادہ رکھتا ہے اور پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ اختلافات دور کرنے کیلئے پیشرفت کرے۔ سرحدی نگرانکار فورس ITBP کے بٹالین کیمپ کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہند۔ چین سرحد

مذہبی روا داری

ہندوستان کی سرزمین پر پارلیمانی جمہوریت کو پروان چڑھانے والے عوام نے بدقسمتی سے اس جمہوریت کی ذمہ داری اب ایسے ہاتھوں کے حوالے کی ہے جو مذہبی رواداری کو ٹھیس پہونچانے والی حرکتوں کو شان حکمرانی تصور کرتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کا سفر کرنے والے صدر امریکہ بارک اوباما نے اپنے تین روزہ دورہ کے اختتام پر ہندوست

دھماکو ذخیرہ بے نقاب ، چھ افراد گرفتار

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک دھماکو ذخیرہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوز دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تاہم اس ٹولی کا اصل سرغنہ ہنوز مفرور اور پولیس کی گرفت سے باہر بتایا گیا ہے ۔ تاہم امونیا کی بڑی مقدار میں موجودگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ ا

موٹر سائیکل سرقہ پر دو افراد گرفتار

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک ہوٹل کے قریب سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے دو افراد کو علحدہ علحدہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ۔ ایک طالب علم اور ایک میستری بتایا گیا ہے ۔ جو حیدرگوڑہ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کی پارکنگ سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کر رہے تھے ۔ راجندر نگر پولیس نے کل تلاشی مہم کے دوران حمایت

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی اور ڈنڈیگل اور ریاست نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 55 سالہ جے کرشنا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نظام پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ 21 جنوری کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہ

شوہر کی ہراسانی سے نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) میڈپلی کے علاقہ میں ایک 10 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے اذیت و ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ دیپارانی جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن نوین ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقد

انجینئیرنگ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک انجینئیر طالبہ نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ وسندھرا جو بی ٹیک کی طالبہ تھی ضلع کریم نگر سے اس لڑکی کا تعلق بتایا گیا ہے جو یہاں پیٹ بشیرآباد کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر تھی اور ایک خانگی انجیئینرنگ کالج میں زیر تعلیم تھی لڑکی ستیہ

حصول روزگار میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے روزگار کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے بیاٹری میکانک تھا ۔ کلاوتی نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ 2 ماہ سے یہ لڑکا کام پر نہیں تھا اور نوکری کی تلاش میں تھا ۔ ملازمت اور کام نہ ملنے سے وہ پریشان ہوگیا ت

گھریلو مسائل کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ اوشارانی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اوشارانی کرانتی نگر کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن روی کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور مالی پریش

غیر قانونی نیند کی گولیاں فروخت کرنے والا میڈیکل شاپ مالک گرفتار

حیدرآباد /28 جنوری( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون پولیس ٹیم نے غیر قانونی طور پر نیند کی گولیاں فروخت کرنے والے ایک میڈیکل دوکان کے مالک کو گرفتار کرلیا جو بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورے کے نیند کی گولیاں اور انجکشن فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 49 سالہ بی پرکاش جو امبیکا میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور گولی گوڑہ کا مالک ہے ۔ ملک پیٹ ع

عازمین حج کے پاسپورٹس کی عاجلانہ اجرائی سے اتفاق

حیدرآباد۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر شریمتی اشونی ستارو نے عازمین حج کے پاسپورٹس کی عاجلانہ اجرائی سے اتفاق کرلیا ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے ملاقات کی اور پاسپورٹس کے سلسلہ میں عازمین حج کے مسائل سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے قواعد کے مطابق ہاتھ سے لکھ

شہید فیروز خاں کی بیوہ نسرین بیگم کی جناب زاہد علی خاں اور جناب محمد محمود علی سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( نمائندہ خصوصی ) : ملک و قوم کے بہادر سپوت شہید فیروز خاں کی بیوہ ، جنہیں آرمی ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے بہادری کا ایوارڈ دیا تھا نے آج صبح ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور صدر جمہوریہ اور چیف آف آرمی کی جانب سے دئیے گئے ایوارڈ اور توصیف نامے کے تعلق سے تمام تفصیلات سے

ایس ایس سی امتحان کی تیاری پر آج اردو مسکن میں کیرئیر لکچر

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : امتحان کی تیاری کیسے کریں کے موضوع پر ایس ایس سی امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے لیے ایک معلوماتی کیرئیر پروگرام جمعرات 29 جنوری صبح دس بجے اردو اکیڈیمی کے آڈیٹوریم واقع خلوت میں مقرر ہے ۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید کیرئیر لکچر اور امتحان تکنیک پر معلومات دیں گے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی چیف منسٹر جناب محم

پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرس ٹیم کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹروں کی ٹیم پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی 22 فبروری سے حیدرآباد کا دورہ کررہی ہے ۔ 16 رکنی کیروپراکٹک ڈاکٹروں کی ٹیم 26 تا 28 فروری تک حیدرآباد میں ادارہ سیاست اور اعظم ہاسپٹل کے تعاون سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دا

غریب شہری سوائن فلو کا ٹیکہ لینے کہاں جائیں ؟

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( محمد ریاض احمد ) : ساری ریاست بالخصوص دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں سوائن فلو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس طرح H1N1 وائرس کے باعث موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ دوسری جانب حکومت سوائن فلو کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کے دعوے کررہی ہے ۔ راقم الحروف نے آج

وقف بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے حکومت کی مساعی کے باوجود بروکرس کا راج

حیدرآباد۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اگرچہ مساعی کی جارہی ہے لیکن بورڈ کی کارکردگی سے متعلق کئی مثالیں روزانہ منظر عام پر آرہی ہیں۔ وقف بورڈ کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا جاسکے۔ وقف بورڈ سے متعلق دارالقضات جہاں سے نکاح ، طلاق اور مذہب سے متعلق سرٹیفکٹ