سرحدی چوکیوں پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ
جموں ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل بارڈ آؤٹ پوسٹس پر چھوٹے چھوٹے ہتھیاروں سے فارئنگ کردی ۔ بی ایس ایف نے بھی اس کا موثر جواب دیا۔ پاکستانی رینجرس نے ارینا سب سیکٹر میں تقریباً 3 چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے رات شب 9 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔