کرن بیدی کے 2 ووٹر کارڈز ، الیکشن کمیشن مصروف تحقیقات

نئی دہلی۔28جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی وزارت اعلیٰ امیدوار کرن بیدی علحدہ پتوں کے ساتھ دو ووٹرشناختی کارڈس رکھتی ہیںاور الیکشن کمیشن نے اس مبینہ خلاف ورزی انکوائری شروع کردی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اس مسئلہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق بیدی کو ادے پارک اور تالکٹورہ لین کے پتو

ہندوستانی سفیر برائے امریکہ ایس جئے شنکر نئے معتمد خارجہ مقرر

نئی دہلی،28جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اچانک تبدیلی میں ہندوستان کے سفیر برائے امریکہ ایس جئے شنکر کو آج رات معتمد خارجہ مقرر کردیا گیا، جو سجاتا سنگھ کے جانشین بنے ہیں، جن کی میعاد یکایک لگ بھگ آٹھ ماہ ’’گھٹا دی‘‘ گئی ہے۔ اس اچانک تقرر کا اعلان کابینہ کی تقررات کمیٹی کی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ سجاتا سنگھ

دستور سے الفاظ’ سیکولر‘ اور ’سوشلسٹ‘حذف کرنیکا مطالبہ

ممبئی۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے یوم جمہوریہ کے اشتہار میں الفاظ سیکولر اور سوشلسٹ حذف کرنے پر تنازعہ کے درمیان شیوسینا نے آج مطالبہ کیا کہ دستور کے دیباچہ سے یہ الفاظ کردیئے جائیں اور اشتہار سے ان الفاظ کے حذف کرنے کا خیرمقدم کیا ۔ شیوسینا قائد سنجے راوت نے کہا کہ دستور میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا گیا ہے

مودی کی قیادت میں بہار اسمبلی انتخابات کا مقابلہ ، پاسوان کا اعلان

پٹنہ ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی نے جو بی جے پی کی حلیف پارٹی ہے، آج زعفرانی پارٹی کو ’’بڑے بھائی‘‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے اہم لیڈر اور مہم جو ہوں گے مقابلہ کیا جائے گا۔ ایل جے پی صدر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے اخباری نمائندوں

پاکستان ہندکیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں : نواز شریف

اسلام آباد۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان’’باہمی احترام اور مساوی اقتداراعلیٰ‘‘ کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ ’’معمول‘‘ کے روابط کا خواہاں ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے آج ان الفاظ کے ساتھ ہندوستان کو اہم پڑوسی قرار دیا ۔ نواز شریف نے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط کو پی ایم ہاؤز میں اُن کے ساتھ میٹنگ کے دوران بتایا کہ

شاہ سلمان کو صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سعودی عرب کے نئے حکمراں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اُن کی تخت نشینی پر اپنی مبارکباد پیش کی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا ،’’ہمارے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر قریبی رہے ہیںجوزبردست عوام سے عوام روابط اور گہرے باہمی احترام سے مزین

جموںوکشمیرمیں عنقریب ’جمہوری حکومت‘ :راجناتھ

الہ آباد/جموں۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جو جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ، اُس نے آج کہا کہ اس ریاست میں جلد ہی ’’جمہوری حکومت‘‘ قائم ہوجائے گی جب کہ اتحاد کیلئے وسیع تر شرائط کو قطعیت دی جارہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جاریہ بات چیت کے تعلق سے تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر کہا کہ

دہلی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کڑی نظر

نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم شدت سے جاری ہے اس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنسوں کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔ ان کے علاوہ عام جلسوں اور ریالیوں پر بھی الیکشن کمیشن کی نظر ہے۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی پریس کانفرنس م

سشماسوراج کا ہفتہ سے چار روزہ دورۂ چین

نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرخارجہ سشماسوراج ہفتہ سے چار روزہ دورۂ چین پر روانہ ہوں گی۔ چینی ہم منصوبوں سے ان کی بات چیت کے علاوہ وہ روس، ہند، چین باہمی مذاکرات میں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ ہند ، چین میڈیا فورم سے خطاب کریں گی۔ دورہ کے دوران جو صدر امریکہ بارک اوباما کے 3 روزہ دورہ ہند کے ایک ہفتہ کے اندر ہورہا ہے سشماسو

حافظ سعید کو کیفرکردارتک پہنچائیں وزیراعظم سے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حافظ سعید اور 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دیگر مرتکبین کو کیفرکردار پہنچانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے ’’فیصلہ کن اصلاحی کارروائی ‘‘ کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم وزیراعظم سے عاجلانہ مداخلت کی اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو حکومت پاکستان کے

اوباما، آئی ٹی سی میورکے انتظامات سے ازحد متاثر

نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے 3 روزہ دورہ ہند کے دوران آئی ٹی سی میورہوٹل میں قیام تھا۔ ہوٹل نے اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما کی ہندوستان کے دوسری مرتبہ دورہ کرنے پر میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ خاتون اول میشل نے ہوٹل میورکے گرانڈ صدارتی سوٹ میں قیام کیا جس میں دو بیڈ

ایل پی جی کیاش سبسیڈی اسکیم کیلئے 9.35کروڑ صارفین کا اندراج

نئی دہلی۔28جنوری( سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں 15.3کروڑ ایل پی جی صارفین کے زائد از64فیصد حصہ نے پُرجوش ’پہل اسکیم‘میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاکہ اپنے بینک کھاتوں میں نقد سبسیڈی حاصل کرسکیں جس کی مدد سے وہ پکوان گیاس مارکٹ کی قیمت پر خرید سکتے ہیں ۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ابھی تک اس اسکیم میں زائد از 9.35ک

دہلی اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی بیداری مہم

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امیدواروں کے صحیح انتخاب میں رائے دہندوں کے اعانت کے مقصد سے ایک انوکھی پیشرفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ایک خصوصی مہم شروع کردی ہے تاکہ عوام کو یہ ترغیب دی جائے کہ امیدواروں کے حلفناموں کا مشاہدہ اور مطالعہ کریں کہ ان کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ اور ان کا کوئی مجرمانہ پس منظر تو نہیں ہے؟

مذہبی تعصب کی این ڈی اے حکومت کی پالیسی پر برہمی

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج مختلف سیاسی پارٹیوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ جنہیں صدر امریکہ بارک اوباما کے مذہبی رواداری کے بارے میں تبصرہ سے نریندر مودی پر تنقید کا ہتھیار مل گیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے مودی سے سوال کیا کہ کیا وہ سنگھ پریوار کے ’’مدمعاش عناصر‘‘ پر قابو پائیں گے تاکہ اصلاح کا راست

کلیان سنگھ کو گورنر ہماچل پردیش کی اضافی ذمہ داری

شملہ ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گورنر راجستھان کلیان سنگھ نے آج بحیثیت گورنر ہماچل پردیش حلف لیا ۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور احمد میر نے راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہیں عہدہ کا حلف دلوایا ۔ پیشرو گورنر ہماچل پردیش ارمیلا سنگھ کی 5 سالہ میعاد 24 جنوری کو اختتام پذیر ہوگئی ۔ اور انہیں راج بھون سے پرتپاک اند

عصمت ریزی کیس میں انجینئر کو سزائے قید

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شعبہ تعمیرات عامہ کے ایک انجینئر کو عصمت ریزی کیس میں دہلی کی عدالت نے 7 سال کی سزائے قید سنائی ہے ۔ جو کہ ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے 2 بچیوں کا باپ بن گیا ۔ دہلی کے شہری اکشے کمار کے خلاف سزا سناتے ہوئے سیشن جج ویریندر بھٹ نے کہا کہ ملزم نے ایک مطلقہ خاتون سے شاد