یادگیر گٹہ مندر کی ترقی کیلئے چندر شیکھر راؤ کا خصوصی منصوبہ

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں مشہور یادگیر گٹہ مندر کی ترقی و بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر نے آج ضلع نلگنڈہ سے متصل مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے مندر کو ترقی دینے کا جائزہ بھی لیا ہے۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ عظمت النساء بیگم زوجہ جناب سید عبدالماجد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 دسمبر کو مسجد اعظم پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر کو بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8700842045 پر ربط کریں ۔۔

جبری مذہبی تبدیلی ، ہندوستانپر امریکہ کی نظر

واشنگٹن ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہیکہ ہندوستان میں مبینہ طور پر جبری مذہبی تبدیلی کے متعلق اطلاعات منظرعام پر آنے کے بعد وہ اس ملک (ہندوستان) میں پیدا شدہ صورتحال پر کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ہندوستان میں حالیہ عرصہ کے دوران مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق اطلاعات سے امریکہ باخبر ہ

سڈنی واقعہ کی فارنسک تحقیقات جاری

سڈنی ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سڈنی پولیس کے فارنسک افسران نے 16 گھنٹے طویل جاری رہنے والے یرغمالی ڈرامے کے مقام لینڈٹ چاکلیٹ کیفے جہاں دو افراد اور ایک اسلامی بندوق بردار ہلاک ہوگئے تھے ۔ مذکورہ چاکلیٹ کیفے مارٹن پلیس میں واقع ہے جو سڈنی کا ایک مصروف تجارتی علاقہ ہے جہاں دور دور سے لوگ بشمول سیاح خریداری کے لئے آتے ہیں۔ بندوق بردار