لکھوی کی ضمانت کی منسوخی یقینی بنائیں : ہندوستان

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا کہ ممبئی حملہ کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو عطا کردہ ضمانت کی عاجلانہ منسوخی کو یقینی بنائیں جبکہ برہم پارلیمان نے اس منفی تبدیلی کی مذمت کی جس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سے صدمہ ہوا ہے۔ اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوک سبھا میں ارکان ن

حکومت کی بہبودی اسکیمات کے استعمال پر مسلسل نظر

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ وہ ریاستی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بہبودی اسکیمات پر عمل آوری کی مسلسل نگرانی کرتی ہے تاکہ مختص کردہ فنڈس کے استفادہ میں بہتری لائی جاسکے۔ مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا کہ مرکزی وزارتیں اور محکمہ جات مختص فنڈس کے بہتر استعمال ک

منریگا کیلئے بجٹ گنجائش ناکافی پارلیمانی پینل کی رپورٹ

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت قانون (منریگا) کیلئے بجٹ میں گنجائش اس طرح ناکافی ہیکہ رواں سال اس دیہی روزگار اسکیم پر مؤثر عمل آوری ممکن نہ ہوسکی، ایک پارلیمانی پینل نے یہ تجزیہ پیش کیا ہے اور وزارت دیہی ترقیات سے کہا ہیکہ وزارت فینانس سے برتر گنجائش حاصل کرے۔ قائمہ کمیٹی برائے دیہی ترقی نے ح

رواں مالی سال 5.5 فیصد شرح ترقی : حکومت

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جی ڈی پی موجودہ مالی سال بڑھ کر 5.5 فیصد ہوجانے کی توقع ہے، جو گذشتہ سال 4.7 فیصد تھی۔ بڑے پیمانے پر معاشی صورتحال میں بہتری کے بل بوتے پر شرح ترقی میں اضافہ کی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت فینانس کے وسط سال کے معاشی جائزہ میں بتایا گیا کہ یہ بہتری جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس جائزہ میں آنے وا

امام مسجد الاقصیٰ نے مکہ مسجد میں نماز جمعہ اداکی

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) امام مسجد اقصیٰ فلسطین فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب حفظہ اللہ نے آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ خطبہ جمعہ کے آغاز سے قبل فضیلۃ الشیخ علی عمر یعقوب مکہ مسجد پہنچے جن کا سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد مسٹر خواجہ نعیم الدین نے خیرمقدم کیا۔ نماز جمعہ کا خطبہ و امامت کے فرائض مولانا حافظ رضوان قریشی نے انجام د

جگن کے خلاف مقدمہ، ملزمین کی عدالت میں حاضری

حیدرآباد /19 دسمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے عوض سرکاری فوائد کے ایک مقدمہ کے ملزمین اونگول کے رکن پارلیمنٹ وائی وی سباریڈی، ایک آئی اے ایس افسر ایس این موہنتی اور دوسرے سمن کی اجرائی پر آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ اندو۔ آندھرا پردیش ہاؤزنگ بورڈ اراضی اسکام پر عدالت نے جگ

وشنو وردھن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) رنگاریڈی کی ضلع عدالت نے آج کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کو ان کی ہی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ومشتی چند ریڈی پر مبینہ حملہ سے متعلق ایک مقدمہ کے ضمن میں ضمانت قبل از گرفتاری دے دی۔ وشنو وردھن ریڈی گرفتاری سے بچنے کے لئے گزشتہ دو دن سے روپوش تھے۔ وشنو نے مبینہ طورپر گزشتہ ہفتہ کلوا کرتی ک

اے پی کے ملازمین برقی کو 30 فیصد فٹ منٹ

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) آندھرا پردیش کے ملازمین برقی رواں سال کے یکم اپریل سے اپنی تنخواہوں میں 30 فیصد فٹ منٹ اور 25 فیصد دیگر الاؤنسس بھی حاصل کریں گے۔ ملازمین یونین کے جنرل سکریٹری سائی بابا نے کہا کہ انتظامیہ نے اجلاس کے دوران فٹ منٹ اور دیگر الاؤنسس میں اضافہ سے اتفاق کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے 15 سال سے زائد عرصہ سے

مہندر ریڈی کا دورۂ دبئی، انجن کمار انچارج کمشنر پولیس

حیدرآباد۔19۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی دبئی کے دورہ پیش نظر چار روز کی رخصت پر کل روانہ ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے اجازت دیتے ہوئے ایک جی او جاری کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما نے آج اپنے دفتر سے احکامات جاری کئے جس میں مسٹر مہیندر ریڈی کی عدم موجودگی پر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کوآ

کشائی گوڑہ میں کمسن کا اغواء

حیدرآباد /19 دسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کشائی گورہ میں ایک کمسن طالب علم کا اغواء کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ روہت جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے، نامعلوم افراد نے اسے اغواء کرلیا اور اس کے والدین سے دس لاکھ روپئے تاوان کی مانگ کی۔ روہت کو اس وقت اغواء کیا گیا، جب وہ اسکول سے واپس ہو رہا تھا۔ والدین کی شکایت پر پولیس ن

لیبیا سے کیرالا کے نرسوں کی واپسی

کوچی ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی سے متاثرہ لیبیا سے کیرالا کی 12 نرسوں کا پہلا بیاچ آج صبح یہاں پہنچا ۔ یہ نرسیں لیبیا میںپھنس گئی تھیں ۔ جنہیں مرکزی حکومت کے تعاون سے براہ تیونس آج صبح 3.30 بجے یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ بذریعہ طیارہ لایا گیا ۔ محکمہ غیرمقیم کیرالا کی باشندوں کے امور سے وابستہ عہدیداروں سے مذکورہ نرسوں کا خیرمقدم

سونیا گاندھی کی حالت مستحکم

نئی دہلی ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی ہاسپٹل میں تیزی کے ساتھ روبصحت ہورہی ہیں جنہیں تنفس انفکیشن کے باعث کل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ سر گنگا رام ہاسپٹل ڈاکٹر اجئے سروپ نے بتایا کہ سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور تیزی کے ساتھ روبصحت ہورہی ہیں ۔ جب کہ 68 سالہ کانگریس صدر کو س

اوباما کا السیسی کو فون ، باہمی تعلقات پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اپنے مصری ہم منصوب عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو رخی تعلقات اور ترقی کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے مصر کے ساتھ اپنی حکمت عملی شراکت داری کی کو جاری رکھنے کا تیقن دیا اور اس بات پر بھی ز

فوربس :ہندوستان کو تجارت میں 93 واں مقام

نیویارک ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) تجارت کیلئے بہترین ملک کا موقف حاصل کرنے میں جاریہ سال ہندوستان پیچھے رہ گیا ۔ فوربس کی تازہ ترین تیار کردہ فہرست میں جہاں 146 ممالک کے نام موجود ہیں ، ہندوستان کو 93 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ حیرت انگیز طورپر ہندوستان کو میکسیکو اور سری لنکا کے بھی بعد والا نمبر حاصل ہوا ۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہندوستان

امریکی فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ قائدین ہلاک : پنٹگان

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی فضائی حملوں میں جو عراق پر نشانہ لگاکر کئے گئے تھے ، دولت اسلامیہ کے متعدد قائدین ہلاک ہوگئے اور اس طرح شدت پسند جہادی فورسس کی طاقت کو ایک زبردست جھٹکہ لگا ہے ۔ پنٹگان پریس سکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی نے کہاکہ وہ اس بات کی توثیق کرسکتے ہیں کہ وسط نومبر سے عر

جعلی ڈگری کا پتہ چلانے سعودیہ کی خصوصی مساعی

ریاض ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دھوکہ دہی کے تدارک کی سنجیدہ کوششوں کے طور پر نئی دہلی میں سعودی عرب کی ایمبیسی نے سلطنت میں ملازمت کے خواہشمند ہندوستانیوں کی قابلیت کی جانچ پڑتال کیلئے ایک پروفیشنل فرم کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی سفارتی ذرائع کے مطابق حال میں ایمبیسی نے اس منصوبہ پر کام شروع کیا کیونکہ کئی ہندوستان