پاکستان میں مزید چار مجرمین کو پھانسی پر لٹکادیا گیا
اسلام آباد 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سزائے موت پر عائد پابندی کو گذشتہ ہفتہ پشاور کے اسکول پر طالبان کے ہلاکت خیز حملے کے بعد برخواست کئے جانے کے ساتھ ہی مزید چار مجرمین کو پھانسی دیدی گئی جو پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف پر تاقلانہ حملے کے جرم کے مرتکب پائے گئے ۔ زبیر احمد، رشید قریشی ،غلام سرور بٹھی اور ایک روسی