سعودیہ میں مساجد کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

ریاض ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلطنت سعودی عرب نے مساجد عنقریب کلوز سرکٹ کیمروں کے تحت ہوجائیں گی اور ایک اسمارٹ کنٹرول سسٹم آئمہ اور مؤذن صاحبان پر نمازوں، مذہبی رسوم کی ادائیگی اور خطابات کے دوران نظر رکھے گا۔ اس اقدام سے مسجد میں کوئی بے ضابطگی یا کسی قسم کی خلاف ورزی کو ریکارڈ کرنے میں مدد ملے گی۔ عبداللہ الھویمل نائب معتمد برائ

امریکہ ، شام میں نوفلائی زون کیلئے تیار نہیں

واشنگٹن۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ شام میں نوفلائی زون کے قیام کیلئے تیار نہیں ہے اور نہ اس کی اس سلسلے میں ترکی کے ساتھ فی الوقت کوئی بات چیت ہورہی ہے۔یہ بات وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ امریکہ ترکوں کے ساتھ مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیلئے تیار ہے لیکن

شکر گنج میں ریٹائرڈ کانسٹبل کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ کے علاقہ شکر گنج میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریٹائرڈ اکسائز کانسٹیبل کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ 63 سالہ مرزا محمود بیگ ساکن علی آباد کو اسی علاقہ کے ساکن ممتاز نامی نوجوان نے ان کے مکان سے اپنی گاڑی پر بات کرنے کے بہانے لیجاکر علاقہ شکر گنج میں اچانک خنجر سے وار کردیا

علامہ طاہرالقادری کی علاج کیلئے آج امریکہ کو روانگی

لاہور۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری علاج کی غرض سے کل امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ طاہرالقادری کل صبح 6 بجے کی فلائٹ سے ہوسٹن روانہ ہوں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قادری علاج کے فوری بعد پاکستان واپس ہوجائیں گے۔