مرکزی حکومت کارپوریٹس کے اشاروں پر عمل پیرا

نئی دہلی 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے عوام کی کثیر تعداد نے آج دہلی میں جنتر منتر پر دھرنا منظم کیا ۔ یہ احتجاج کئی اہم مسائل پر تھا جن میں فوڈ سکیوریٹی ‘ حق روزگار اور تعلیم کے مسائل بھی شامل تھے ۔ معروف سماجی کارکنوں ارونا رائے و میدھا پاٹکر کے علاوہ دانشوروں اور ماہرین معاشیات نے مظاہرہ کی قیادت کی ۔ ان

آر بی آئی کی کلیدی شرح میں جوں کا توں موقف برقرار

ممبئی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) داخلی اور خود کار قرضہ جات اب سستے نہیں ہوں گے کیونکہ ریزرو بینک نے اپنی پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ مسلسل پانچویں مرتبہ ہے جبکہ ان شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن اشارہ دیا کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں اپنا موقف نرم کردے گی۔ اگر افراطِ زر میں کمی آئے اور معاشی صورتحال میں بہتری پیدا

نتائج کے دن نیشنل کانفرنس حیرت انگیز کارکردگی دکھائیگی : عمر عبداللہ

سرینگر 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموںو کشمیر عمر عبداللہ نے آج یہ ادعا کیا کہ ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس کشمیر میں انتخابی نتائج کے دن حیرت انگیز انقلاب لائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھاری تناسب سے جو رائے دہی ہوئی ہے اس سے سیاسی عزت اور احترام کے تئیں ریاست کے عوام کی خواہش ظاہر ہوتی ہے ۔ عمر عبداللہ نے بارہمولہ اور بڈگا

بی جے پی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا ہتک عزت مقدمہ

نئی دہلی 2 دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج بتایا کہ بی جے پی کے خلاف ان کی پارٹی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی ۔ جس نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی غیر سرکاری تنظیموں کے فنڈس اپنے لیڈروں کو منتقل کررہی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے عطیہ دہندگان کے ناموں کا انکشاف کرے ۔ انہوں نے ا

ہر ایک قیدی کے ساتھ مساویانہ سلوک

نئی دہلی۔/2ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ مذہب، ذات پات کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جارہا ہے اور مجرموں کے ساتھ ان کے جرائم کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق مختلف جیلوں میں سال 2013ء کے اختتام تک 1,92,202ہندو، 57,936 مسلم

حکومت کے ’ یو ۔ ٹرنس ‘ کے خلاف دھرنا

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی کی قیادت میں آج کانگریس نے پارلیمنٹ ہاوز میں مودی حکومت کے ’ یو ۔ ٹرنس ‘ کے خلاف دھرنا منظم کیا ۔ کل ہی کانگریس نے حکومت کے موقف میں مسلسل تبدیلیوں کے تعلق سے ایک کتابچہ جاری کرتے ہوئے تنقید کی تھی ۔ راہول گاندھی اور دوسرے پارٹی ایم پیز نے پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ ک

چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کیلئے کے سی آر کی ہفتہ کو دہلی روانگی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (این ایس ایس) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 7 ڈسمبر کو دہلی میں طلب کردہ چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کیلئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ 6 ڈسمبر کو قومی دارالحکومت روانہ ہوں گے جہاں تین روزہ قیام کے دوران وہ مرکز سے اہم مسائل پر نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی

چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کیلئے کے سی آر کی ہفتہ کو دہلی روانگی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (این ایس ایس) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 7 ڈسمبر کو دہلی میں طلب کردہ چیف منسٹرس کانفرنس میں شرکت کیلئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ 6 ڈسمبر کو قومی دارالحکومت روانہ ہوں گے جہاں تین روزہ قیام کے دوران وہ مرکز سے اہم مسائل پر نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی

بی جے پی سماجی بھائی چارہ کے اصول کی پابند

نئی دہلی 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کی جانب سے متنازعہ فرقہ وارانہ ریمارکس کے بعد بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی جن سنگھ کے دور سے ہی سماجی ہم آہنگی و بھائی چارہ کے اصولوں کی پابند ہے اور آگے بھی رہنا چاہتی ہے ۔ امیت شاہ نے آل انڈیا دلت مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سماجی ہم آہ

مستقبل کے دفاعی خطرات کا پتہ چلانا ضروری

نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کی تائید کی جو ملک کو مستقبل میں درپیش ’’دفاعی خطروں‘‘ کا تخمینہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اور ملک کی صیانت کے مسائل کے بارے میں مملکت کا کردار ’’توقع سے زیادہ عظیم تر‘‘ ہے اور زیادہ سے زیادہ ریاستوں کو اس میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

فرقہ وارانہ تشدد کے 561 واقعات ‘ 90 افراد ہلاک

نئی دہلی 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں جاریہ سال اکٹوبر تک فرقہ وارانہ تشدد کے جملہ 561 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 90 افراد ہلاک ہوئے اور 1,688 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔ لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ مسٹر کرین ریجیجو نے کہا کہ 2013 میں فرقہ وارانہ تشدد میں جملہ

بینک ملازمین کی زنجیری ہڑتال جاری ‘ آج شمالی ہند میں ہڑتال

نئی دہلی 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چار روزہ زنجیری ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے آج جنوبی ہند کے علاقوں میں پہلے دن ہڑتال کی اور کام سے غیر حاضر رہے ۔ دوسرے دن کل چہارشنبہ کو شمالی ہند کے بینک ملازمین ہڑتال کرینگے ۔ آل انڈیا بینک ائمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے ادعا کیا کہ عوامی شعبہ کے بی

واجپائی کی سالگرہ تقریب کے موقع پر یوم بہترین حکمرانی

نئی دہلی۔/2ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر 25ڈسمبر کو’’ نیشنل گڈ گورننس ڈے ‘‘ ( یوم قومی بہترین حکمرانی ) کے طورپر منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہ اعلان کیا ہے۔ وہ آج بی جے پی کی ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے مخاطب تھے جس میں پارٹی صدر امیت شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ارکان پ

سمیت غذا سے 250 مہمان متاثر

باغپت ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : کوتوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع لدھوادی گاؤں میں ماقبل شادی ایک تقریب میں تناول طعام کے بعد 250 افراد علیل ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں سدھیر نامی شخص کے فرزند کی سگائی تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع لذیذ غذاؤں سے کی گئی جس کے بعد دست و قئے کی شکایت پر انہیں مختلف دواخانوں اور نرسنگ ہومس م

مظفر نگر فسادات کیس میں 6 ملزمین کے خلاف الزامات وضع

مظفر نگر ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ سال کے فرقہ وارانہ فسادات میں ایک دیہاتی کے قتل کے سلسلہ میں ضلع عدالت نے 6 ملزمین کے خلاف الزامات وضع کیے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتندر کمار نے مختلف دفعات کے تحت 6 ملزمین کرن بھگوڈا ، بیٹو ، نیرج ، اشوک اور امیت کے خلاف الزامات واضح کئے ہیں ۔ اور عدالت نے ملزمین پر جرح کے لیے 18 دسم