یلاریڈی میں سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح

یلاریڈی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے ایرمنو کچا علاقہ میں 18 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کی تعمیرات کے کاموں کا مقامی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر نے افتتاح کیا ۔ NREGS فنڈ سے سی سی روڈ کے ساتھ ساتھ سائیڈ ڈرین لائن کی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر منڈل پریشد نائب صدر مسٹر سرینواس ، زیڈ پی ٹی سی سامیل ، رکن معاون محمد عبد

چیف منسٹر کا دورہ رچاکنڈہ ، میڈیا کو قریب جانے سے روک دیا گیا

کلواکرتی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کڈتال منڈل راچاکنڈہ کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر سے اس علاقہ کا مکمل فضائی جائزہ لیا اور درمیان میں کچھ دیر کیلئے نیچے بھی اُتر کر آئے، لیکن اس مقام پر جانے سے میڈیا اور عوام کو روک دیا گیا جس کے سبب کچھ دیر کیلئے عوام نے احتجاج بھی کیا جس کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔

کاشی ناتھ اپانے ایم ای او پٹلم کی حیثیت سے جائزہ لیا

پٹلم ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول میں صدر مدرس کی خدمات انجام دینے والے مسٹر کاشی ناتھ اپا نے منڈل پٹلم کے ایم ای او کی حیثیت سے جائزہ لے لیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او مسٹر پدمانم ، زیڈ ، پی ٹی ، سی مسٹر پرتاب ریڈی منڈل پرجاپریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، منڈل پرجا پریشد کے نائب صدر مسٹر نر

دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ میں سالانہ جلسہ

کاورم پیٹ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمع حضرمی معتمد دارالعلوم عربیہ کی اطلاع کے بموجب 16 صفر المظفر مطابق 10 ڈسمبر چہارشنبہ احاطہ دارالعلوم میں مجلس انتظامی دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کے زیراہتمام بانی مدرسہ جناب محمد عبدالحق کی 64 ویں سالانہ فاتحہ و جلسہ دستار بندی حفاظ اکرام منایا جارہا ہے جس کی نگرانی مولانا مفتی خلیل

بچکنڈہ میں کشتیوں کے مقابلے

بچکنڈہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کا موضع واجد نگر سرپنچ کی اطلاع کے بموجب مستقر واجد نگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی کشتیوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ہر سال واجد نگر میں جمعہ ، ہفتہ ، اتوار کو دوکانیں سجائی جاتی ہیں اور دوردراز سے لوگ اس جاترا میں شرکت کرتے ہیں ۔ بروز ہفتہ کے دن 3 تا 6 بجے تک کشتیوں کا پروگرام م

جہانگیر پیراں درگاہ میں سہولتوں کا فقدان ، ذمہ دار کون ؟

شاد نگر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے مشہور و معروف درگاہوں میں سے ایک درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ واقع نیمن نروا کتور منڈل شادنگر ضلع محبوب نگر میں واقع ہے ۔ درگاہ شریف میں زائرین بلا لحاظ مذہب و ملت ریاست کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں سے بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ آتے ہیں ، درگاہ شریف سے ریاستی وقف بورڈ کو لا

گونج کا تازہ شمارہ شائع

نظام آباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( راست ) نظام آباد سے شائع ہونے والے مشہور ادبی رسالے گونج کا ڈسمبر کا شمارہ ڈاکٹر اسلم فاروقی فن اور شخصیت نمبر کے نام سے شائع ہوگیا ہے اس رسالہ میں ڈاکٹر اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر عصر حاضر کے اہم قلمکاروں کے مضامین شامل ہیں یہ شمارہ اسلم فاروقی پر ایک دستا

بی جے پی کی رکنیت سازی مہم

جڑچرلہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ کاورم پیٹ میں آج مسٹر رام موہن کی قیادت میں بی جے پی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا اس موقع پر مسٹر رام موہن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت عوام بالخصوص اقلیتوں کیلئے ٹھوس ترقیاتی کاموں کو روبعمل لانے کا منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی رکنیت سازی س

پنچایت پداپلی کے اجلاس میں اضافی پراپرٹی ٹیکس کی قرارداد

پداپلی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نگر پنچایت پداپلی آفس میں پراپرٹی ٹیکس کے اضافہ کے ضمن وارڈس ممبران کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ شری ایلواکا راجیا کی صدارت میں ممبران کی مشاورت کے بعد میونسپالٹی ایکٹ 81 کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی قرارداد کو قطعیت دی گئی ۔ میجر گرام پنچایت سے نگر پنچایت میں تبدیل ہونے ک

پدا پلی میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

پداپلی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کو درپیش مسائل کی فوری یکسوئی کیلئے ہر پیر کو ’’ پرجاوانی ‘‘ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ پداپلی ریونیو ڈیویژن کے گیارہ (11) منڈل پر مختلف مسائل کے درخواستیں وصول ہوئیں ۔ مستقر پدا پلی آر ڈی او آفس میں ڈی اے او (DAO) شری ملیشم کی صدارت میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی موجودگی میں (2) دو درخواست

جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ورنگل ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے جماعت دہم کے تعلیمی سال 2014 – 15 کے پبلک امتحانات 25 مارچ بوقت 9.30 صبح تا 12.15 آغاز ہوگا ۔ یہ امتحانات 18 اپریل 2014 تک جاری رہے گے ۔ جناب محمد شرف الدین محمودی اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم چنتل ورنگل نے نظام العمل بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سالوں میں ناکام طلباء کو زبان اول میں

محبوب نگر میں سالانہ جلسہ و طرحی مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اسحاق شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام سالانہ جلسہ فضیلت حضرت سیدنا امام حسن ابن علی رضی اللہ عنہ بتاریخ 11 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی ، زیرنگرانی مولانا محمد سلطان الدین چشتی الم

سوریاپیٹ کے ہونہار طالب علم نذیر بابا کو اوراکل میں 79.81 لاکھ کا پیکیج

حیدرآباد۔3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم کو امریکی کمپنی اوراکل میں سالانہ 79.18 لاکھ روپئے پیکیج کی ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ سوریا پیٹ کے شیخ نذیر بابا نے آئی آئی ٹی کانپور میں انجینئرنگ سال آخر کے طالب علم ہیں۔ انہیں یہ پیشکش ایسے وقت ہوئی جبکہ ابھی تعلیم پوری ہونے کے لئے ایک س

ہندوستان کیساتھ دفاعی تعلقات کوشفاف بنانے کا عہد

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھرنے کو امریکہ کے مفادات میں بتاتے ہوئے امریکہ نے آج یہ اشارہ دیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو شفاف بنانے کا مضبوط پابند عہد ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خریدار اور فروخت کنندہ کے تعلقات کی حیثیت سے ترقی پائیں گے۔ باہمی ترقی اور باہمی تعاون سے دونوں م

بہبودی اسکیمات کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج اپوزیشن پر جوابی تنقید کی کہ وہ حکومت پر غیرضروری نکتہ چینی کررہی ہے۔ حکومت نے کہا کہ اکسائز ڈیوٹی کے ذریعہ اکھٹا ہونے والی رقم کو عوامی بہبودی اسکیمات پر خرچ کیا جائے گا اور یہ رقم چند افراد کی جیبوں میں نہیں جائے گی جیسے

آئی آئی ٹی طالب علم کو دیڑھ کروڑ روپئے تنخواہ

کولکتہ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی میں زیرتعلیم کسی بھی طالب علم کو بھاری تنخواہ کا پیشکش کرتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھرگ پور کے طالب علم کو 1.5 کروڑ روپئے سالانہ تنخواہ کا پیشکش کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی کھرگ پور کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ تنخواہ کی پیشکش ان 163 پیشکشوں میں سے ایک ہے جو ادارہ کا دورہ کرنے والے

نائجیریا میں بوکوحرام حملہ : 150 ہلاک

کانو۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے شہر دمترو میں بوکوحرام حملہ کے دوران 38 پولیس ملازمین کے بشمول زائد از 150 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس، بچاؤکاری عہدیداروں اور ہیلت ورکروں نے یہ بات بتائی۔ بچاؤ کاری کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیکل ذرائع کے حوالہ سے کہا ہیکہ شہر کے صناعی اباچے اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں پیر کے حملوں کے بعد ن