طب نبوی سے صحت مند زندگی

ضور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم کا ارشاد پاک ہے :۔
٭کھانا ہاتھ دھو کر‘ داہنے ہاتھ سے بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں۔
٭نظام انہضام کی بہتری کیلئے ہفتہ میں دو روزے رکھیں۔
٭مریض کے پاس بیٹھ کر کھانا نہ کھائیں۔
٭تکیہ لگا کر اور کھڑے ہوکر کھانے سے بدہضمی ہوتی ہے۔
٭ کھانا ٹھنڈا کرکے کھاؤ‘ گرم کھانے سے معدہ کمزور ہوتا ہے۔

نوخیز نوجوانوں کو پستی کا خطرہ

جو نوجوان اپنے دوستوں سے پہلے بالغ ہوجاتے ہیں ، انھیں پستی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ حالانکہ اس مرض کی کیفیت لڑکیوں اور لڑکوں میں مختلف ہوتی ہے۔ جلد بلوغت کئی نفسیاتی ، سی جی رویوں اور بین شخصی مشکلات کا آغاز کرتی ہے جن سے کئی سال بعد لڑکوں اور لڑکیوں کو پستی کا مرض لاحق ہونے کی پیش قیاسی کی جاسکتی ہے ۔ المانوائے یونیورسٹی کے پروفیسر نف

بردوان دھماکہ کیس میں مشتبہ بینک اکاونٹس کی تحقیقات

کولکتہ ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جو کہ بردوان دھماکہ کیس کی منی لینڈ رینگ ( ناجائز دولت کو قانونی طریقہ سے منتقلی ) کے پہلو سے تحقیقات کررہا ہے ۔ بعض مشتبہ بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے اور اس تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا یہ کھاتے عسکریت پسندوں کو فنڈ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں ؟

ٹرین سے اسکول ویان ٹکرانے کے باعث 5 طلباء ہلاک

مئو ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے علاقہ مئو (Mau) میں تمسّا ایکسپریس سے ایک اسکول ویان ٹکراجانے کے باعث کم از کم 5 طلباء ہلاک اور دیگر 25 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ریلوے کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب ویان ڈرائیور پٹریاں عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ یہ ٹرین وارنسی کی سمت جارہی تھی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے لوک سبھا میں ایک بیا

مہاراشٹرا حکومت میں شیوسینا کی شمولیت کا امکان

ممبئی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی جس نے مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی باہر سے تائید کا اعلان کیا ہے آج بتایا کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کیلئے دعویٰ پیش کریں گی۔ یہ عہدہ فی الحال شیوسینا کے قبضہ میں ہے۔ این سی پی کا یہ اصرار ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فڈنویس حکومت میں شیوسینا کی شمولیت کا اشارہ ملا ہے۔ این س

بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی تنازعات کی یکسوئی کیلئے پیشرفت

کوچ بہار( مغربی بنگال )۔ /4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی تنازعات کی یکسوئی کے معاہدہ پر عمل آوری کے امکانات آج اس وقت روشن ہوگئے جب چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اس معاہدہ کو اپنی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مسئلہ کا حل بہت جلد برآمد ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ضلع کو چ بہار میں ترقیاتی پراجکٹس کی ا

دو بہنوںکی بہادری شک و شبہ کے گھیرے میں

چندی گڑھ۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چلتی بس میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوانوں کی پٹائی کرنے پر حکومت ہریانہ نے 2بہنوں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن بس میں سوار دیگر خاتون مسافرین کے اس دعویٰ پر کہ یہ نوجوان بے قصور ہیں، اس واقعہ کی تحقیقات تک ایوارڈس کی پیشکشی کو ملتوی کردینے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (OSD

صدر بنگلہ دیش محمد عبدالحمید کا 18 ڈسمبر سے دو روزہ دورہ ہند

نئی دہلی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے کسی نان ایگزیکیٹیو صدر کے اولین دورہ ہند میں صدر عبدالحمید 18 اور 19 ڈسمبر کو ہندوستان کا دو روزہ دورہ کرینگے ۔ چونکہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ لینڈ باونڈری اگریمنٹ کی سمت پیشرفت کر رہا ہے ایسے میں وہ ہندوستان کے دورہ پر آ رہے ہیں۔ عہدیداروں کے بموجب محمد عبدالحمید بنگلہ دیش کے نان ایگزیک

بہار میں بینک ملازمین کی ہڑتال

پٹنہ۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین کی اپیل پر آج بہار میں عوامی شعبہ کے بینک ملازمین کی ہڑتال سے بہار میں بینکوں کا کام کاج درہم برہم ہوگیا جبکہ ملازمین کی شرح تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر یہ احتجاج کیا گیا۔جنرل سکریٹری بہار بینک ایمپلائز فیڈریشن مسٹر ڈکشت نے بتایا کہ ریاست میں 7,200 بینک برانچس بند رہے اور4

بردوان میں ترنمول ۔ بی جے پی جھڑپ

بردوان 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان ضلع کے پوہار پور گاؤں میں آج بی جے پی اور ترنمول کانگریس کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی ۔ دونوں ہی گروپس لاٹھیوں سے لیس تھے ۔ جھڑپ کے بعد علاقہ میں ریاپڈ ایکشن فورس کے دستوں کی بڑی تعداد کو متعین کردیا گیا ہے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہاں دونوں گروپس میں کسی معمولی بات پر تکرار کے بعد جھڑپ ہوگئ

این آر آئیز کیلئے رائے دہی کی سہولتیں

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیابتی رائے دہی اور ای پوسٹل بیالٹ برائے این آر آئیز حکومت کے زیرغور ہے۔ لوک سبھا کو آج اس کی اطلاع دی گئی۔ مرکزی وزیرقانون بی وی سدانندگوڑا نے کہا کہ ایک کمیٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کی گئی ہے تاکہ بیرون ملک رہائش پذیر این آئی رائے دہندوں کیلئے متبادل طریقوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ رائے دہندوں نے

ہاتھ سے لکھے پاسپورٹس کے اجراء کی آخری مہلت مقرر

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جو لوگ ہاتھ سے تحریر کئے ہوئے پاسپورٹس رکھتے ہیں انہیں آئندہ سال 24 نومبر کے بعد بین الاقوامی سفر کیلئے ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں اس کی اطلاع دی۔ ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ تقریباً 2.86 لاکھ ہاتھ سے تحریر شدہ پاسپ

مشہور قانون داں کرشنا ایر کا انتقال

کوچی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور قانون داں وی آر کرشنا ایر جو بائیں بازو کی حامی دانشور تھے اور پچھڑے و محروم طبقات کے حقوق کے علمبردار تھے، انتقال کر گئے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ جسٹس ایر 13 نومبر کو 100 سال کے ہوچکے تھے۔ انہوں نے ایک خانگی ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ ان کے کئی اعضائے جسمانی ناکارہ ہوگئے تھے۔ انہیں خانگی میڈیکل

مہاراشٹرا کابینہ میںآج توسیع: شیوسینا کے وزرا کی شمولیت ممکن

ممبئی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں 34روزہ قدیم فڈنویس کی زیر قیادت کابینہ میں کل توسیع کی جائے گی۔ اور توقع ہے کہ سابق حلیف جماعت شیوسینا کے ارکان کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔ تقریب حلف برداری ودھان بھون کے احاطہ میں 4بجے شام منعقد ہوگی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کابینہ میں شیوسینا کے ارکان کی تعداد کیا ہوگی۔ قیاس ہے کہ یہ ت

وظیفہ یابوں کے آدھار نمبرس حاصل کرنے بینکوں کو ہدایت

نئی دہلی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے تمام وظیفہ یابوں کے آدھار اور موبائیل نمبرس حاصل کرلیں تاکہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ( بقید حیات سرٹیفکیٹ ) کے طور پر قبول کرتے ہوئے بہ آسانی وظائف تقسیم کئے جاسکیں۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وظیفہ یابوں کیلئے آدھار کارڈس کی اجرائی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے

نظر انداز کردہ بیرونی تعلقات کا احیاء

نئی دہلی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلسل بیرونی دوروں پر تنقیدوں کا شکار حکومت نے آج کہا کہ ان دوروں کے نتیجہ میں ہندوستان کو درکار محفوظ اور مستحکم ماحول کی تیاری کیلئے مساعی میں پیشرفت ہوئی ہے اور ان دوروں کے نتیجہ میں نظر انداز کردئے گئے بیرونی تعلقات کا احیاء بھی عمل میں آیا ہے ۔ وزیر اعظم کے حالیہ دوروں کے

سادھوی نرنجن جیوتی کی ریالی منسوخ

نئی دہلی ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کی متواتر دوسرے دن انتخابی ریالی بی جے پی نے منسوخ کردی ۔ پارٹی نے یہ واضح اشارہ دیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں جاری انتخابی مہم میں انہیں شامل نہیں کیا جائے گا ۔ نرنجن جیوتی وسطی دہلی کے گول مارکٹ علاقہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرنے والی تھی لیکن انہیں آخری وقت

ہاشم انصاری ’’حقیقی قوم پسند‘‘ وزیر داخلہ مدھیہ پردیش کی ستائش

بھوپال ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ایودھیا تنازعہ مقدمہ کے سب سے پرانے و قدیم فریق محمد ہاشم انصاری کو ’’حقیقی قومیت پسند‘‘ قرار دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بابو لال گور نے رام جنم بھومی تنازعہ مقدمہ سے دو ر رہنے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد ہاشم انصاری حقیقی قوم پسند ہیں جو ہندوستان کے ہندو دھ

وزیر اعظم پر لوک سبھا کو نظر اندازکرنے اپوزیشن کا الزام

نئی دہلی 4 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اکثریت کے جذبہ کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ایوان کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ بیان پر وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں بیان دیا ہے ۔ اصل اپوزیشن کانگریس کے لیلار ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں