یمن میں آپریشن کیا گیا امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کا بیان

واشنگٹن ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی قید میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے ایک امریکی یرغمالی کی بازیابی کیلئے کارروائی کی گئی تھی۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر نے اس آپریشن کی منظوری دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ جس جگہ کارروائی کی گئی وہاں مغویہ لوک سومر موجود

یوکرین میں فائر بندی پر اتفاق سے قیام امن کی نئی امید

ماسکو ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن اور روس نواز باغی فائر بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی اس غیر متوقع خبر کے مطابق مشرقی یوکرائن میں قیام امن کیلئے فریقین نو دسمبر سے اس معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیں گے۔ ڈونیٹسک ریجن کے باغیوں نے بتایا ہے کہ یہ پیشرفت ستمبر میں طے پانے والے مِنسک معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔

افغانستان کو یکا و تنہا نہیں چھوڑیں گے، عالمی قائدین کا عہد

لندن ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی دارالحکومت میں افغانستان کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ نیٹو فوجی مشن کے بعد بھی وہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ جمعرات کو لندن میں منعقدہ اس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے اپنی حکومت کی پالیسیاں بیان کرتے

برصغیر میں جنگ ناگزیر

اسلام آباد /5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی ذہن حافظ سعید نے ہندوستان پر تنقید کی کہ وہ کشمیر میں شرمناک انتخابات کروا رہا ہے اور کہا کہ برصغیر ہند میںجنگ ناگزیر ہے۔ حافظ سعید نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی سوال کیا کہ آخر وہ بار بار کشمیر کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟۔ یہ دورے ریاست کے عوام کو خاموش کرانے کی بہت ب

دھون پھر ناکام ، وارم اپ مقابلہ ڈرا

ایڈیلیڈ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی بیٹسمینوں نے یہاں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گئے ٹور مقابلہ میں بیٹنگ کی شاندار مشق کی اور 90 اوورس میں 375 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں میزبان ٹیم کو 21 اوورس میں 83/5 تک محدود رکھا۔ ہندوستان نے آج اپنے کل کے اسکور 92/2 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کا

مگرمچھ نے گولف کھلاڑی کو چباڈالا

کیپ ٹاون۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں گولف کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تالاب کے کنارے پرگولف کھلاڑی بال کو ہٹ لگا رہا تھا اور عین اسی موقع پر تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق 29سالہ جیکس ویندر کو مگر مچھ نے مضبوطی سے جبڑے میں دبوچا اور تالاب ک

ہیوز جس وکٹ پر زخمی ہوئے وہ پچ ختم کردی گئی

سڈنی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں موجود ساتویں نمبر کی وکٹ جس پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز گر کر زخمی ہوئے تھے اس وکٹ کو کرکٹ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 10 وکٹیں ہیں جبکہ ہیوز کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ ساتویں نمبر کی وکٹ ہے۔ کیوریٹر ٹام پارکر نے روزنامہ دی آسٹریلین سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وک

میچ فکسنگ پر 7سال قید ،نیوزی لینڈ میں نیا قانون منظور

آکلینڈ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے قانون سازوں نے متفقہ طور پر ایک قانونی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سات برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس قانون کے تحت پولیس کو تحقیقات کے لیے زیادہ اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ یہ قانون آئندہ برس فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کے

دماغ ذائقے کو کیسے پہچانتا ہے اس کا راز افشا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے بڑھاپے میں ذائقے کو لوٹایا جا سکتا ہے ۔امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے دماغ میں ذائقے کے پانچ درجوں، نمکین، تلخ، ترش، شیریں اور خوشگوار ذائقہ کو پہچاننے والے مخصوص نیورون کا پتہ چلا لیا ہے۔ سائنس کے معروف جریدے ’نیچر‘ میں یہ تحقیق شائع ہوئی ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے برسوں