دیویندر فرنویس کابینہ ‘ نئے اور پرانے چہروں کا امتزاج

ممبئی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کی دیویندر فرنویس حکومت میں آج جن بی جے پی ۔ شیوسینا لیلاروں کو شامل کیا گیا ہے ان میں کچھ ایسے چہرے بھی شامل ہیں جو پہلے بھی وزارتی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں جبکہ کچھ چہرے نئے بھی ہیں۔ بی جے پی کے چھ مرتبہ کے رکن اسمبلی جو پونے میں کسبہ پیٹ سے منتخب ہوئے ہیں انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ

مودی حکومت کی پالیسیاں کارپوریٹ موافق

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کی مخالف مزدور پالیسیوں کے خلاف اپنے موقف میں مزید سختی پیدا کرتے ہوئے مرکزی ٹریڈ یونینوں نے آج خبردار کیا کہ اگر حکومت اپنے موافق کارپوریٹ رویہ میں تبدیلی نہیں لاتی ہے تو پھر وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرینگے اور ضرورت پڑنے پر ملک گیر سطح پر ہڑال بھی کی جائیگی ۔ تقریبا 11 سنٹر

بابری مسجد پر عدالت سے باہر کوئی سمجھوتہ امت کو منظور نہیں

نئی دہلی۔/5ڈسمبر، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ پنج وقتہ باجماعت نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کریں تاکہ دین و دنیا میں انہیں رحمت الہی حاصل ہوسکے اور مساجد کی خدمت اور دیکھ ریکھ میں سبقت سے کام لیں۔شاہی امام نے کہا کہ بابری مسجد شہادت کی 22وی

مرکزی وزیر کے متنازعہ ریمارکس کانگریس ‘ حکومت کا عذر قبول کرنے تیار نہیں

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ وہ سادھوی نرنجن جیوتی کے مسئلہ پر اپنے موقف میں نرمی نہیں لائیگی کانگریس نے آج حکومت کے اس عذر کو مسترد کردیا کہ سادھوی نرنجن جیوتی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی غریب اور دیہاتی نا خواندہ خاتون ہیں۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کا

غیر معلنہ آمدنی کے انکشاف کیلئے معافی اسکیم نہیں : حکومت

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ غیر معلنہ دولت کا اعلان کرنے کیلئے کسی معافی اسکیم کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ وزیر فینانس مسٹر ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ غیر معلنہ آمدنی کا اعلان کرنے پر کسی طرح کی عام معافی اسکیم پیش کرنے کی تجویز نہیں ہے ۔ پہلے ہی سے کئی رضاکارانہ انکش

پنجاب میں آئی کیمپ سانحہ پر مرکز کی رپورٹ طلبی

نئی دہلی۔/5ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج گرداسپور میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ میڈیکل کیمپ کے المیہ پر حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے جس میں سینکڑوں افرادبینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ وزیر صحت جے پی نددا (JPNadda) نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچیکہ مذکورہ واقعہ پر حکومت پنجاب سے رپور

ملک بھر میں ناقص غذائیت کا سنگین مسئلہ: منیکا گاندھی

نئی دہلی۔/5ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے ناقص غذائیت کے مسئلہ سے نمٹنے اقدامات بشمول آنگن واڑی ورکرس کا تربیتی پروگرام کئے جائینگے جبکہ ملک گیر سطح پر 200 اضلاع میں ناقص غذائیت کا مسئلہ سنگین ہے ۔ مرکزی وزیر خواتین و بہبودی اطفال منیکا گاندھی نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش او

بی جے پی کے ساتھ نیشنل کانفرنس کی مفاہمت ناممکن

سرینگر ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا ہے کہ ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے لیے یہ ناممکن ہے کہ بی جے پی کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے اور ان اطلاعات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ ان کی پارٹی اس طرح کے اشارے دئیے ہیں ۔ چیف منسٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا سے الٹا سوال کیا کہ بی جے پ

کرشنا ایئر کو خراج عقیدت

چینائی۔/5ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کے گورنر کے روشیا، انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری جیہ للیتا اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے آج سابق جج سپریم کورٹ وی آر کرشنا ایئر کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی گورنر نے ایک تعزیتی بیان میں جسٹس کرشنا ایئر کو ایک عظیم داستانوی شخصیت قرار دیا جنہوں نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے ایک نئ

میگھالیہ میں سینئیر پولیس آفیسر کے مکان پر حملہ

اشیلانگ ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک سینئیر پولیس آفیسر اور ان کے ارکان خاندان اس وقت بال بال بچ گئے جب مسلح عسکریت پسندوں نے میگھالیہ کے گارو ہلز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر حملہ کردیا ۔ ضلع ایس پی ڈیوس این آر مارک نے بتایا کہ مشتبہ گارو نیشنل لبریشن آرمی کے عسکریت پسندوں نے کل رات ایڈیشنل ایس پی مسٹر آر ٹی جی مو

متنازعہ آئی پی ایس عہدیدار کا لکھنو میں تقرر

لکھنو ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت اترپردیش نے سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس لکھنو پروین کمار کا اچانک تبادلہ کردیا ہے اور اس عہدہ پر مہاراشٹرا کیڈر کے ایک متنازعہ آئی پی ایس آفیسر واسوی یادو کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پروین کمار کا تبادلہ کر کے ڈی جی پی آفس سے وابستہ کردیا گیا ہے جب کہ واسوی یادو کو لکھنو کا ن

وزیراعظم مودی کو سنگاپوری اخبار کا ’ایشین آف دی ایئر‘ ایوارڈ

سنگاپور ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو آج ہندوستان کے ترقی پر مرکوز کرنے والے لیڈر کی حیثیت سے خود کو پیش کرنے پر سنگاپور کے ممتاز روزنامہ ’’دی اسٹریٹس ٹائمز‘‘ کی جانب سے ’’ایشین آف دی ایئر ‘‘ نامزد کیا گیا ہے ۔ اس اخبار کے پبلیشر سنگاپور پریس ہولڈنگس لمیٹیڈ نے کہا کہ اپنے منصب پر نسبتاً نئے شخص ہونے کے باوجود

اسلامی بینکنگ اثاثہ جات 778 بلین ڈالر سے قریب

دبئی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک بینکنگ کے اثاثہ جات جس میں بین الاقوامی منڈیوں کی کمرشیل بینکس شامل ہیں، وہ سال 2014ء میں غیرمعمولی 778 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے، ایک نئی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ گلوبل اسلامک بینکنگ کے اثاثہ جات میں 2009ء سے 2013ء تک لگ بھگ 17 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح بڑھوتری دیکھی گئی، یہ بات ارن

ایران اقوام متحدہ میں کم سنی کی شادی کا مخالف بن گیا

اقوام متحدہ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تیار کردہ اس قرارداد پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کی مخالفت کی گئی ہے۔ ایرانی اخبار ’’اعتماد‘‘ کے مطابق 21 نومبر کو انسانی حقوق کمیٹی میں متذکرہ قانون پر رائے شماری کرائی تھی۔ ایران نے اس رائے شماری کی م

کجریوال کا کل کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب

واشنگٹن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نیویارک کی باوقار کولمبیا یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے اتوار کو خطاب کریں گے، امریکہ میں ان کے حامیوں نے یہ بات بتائی۔ پارٹی کے شکاگو سے تعلق رکھنے والے والینٹرس منیش رائے زادہ نے کہا کہ کجریوال نیویارک میں 24 گھنٹے سے کم قیام کریں گے، جس کے دوران وہ 7 ڈسمبر کو کولمب

منڈیلا کی پہلی برسی، یادگاری تقریبات کا انعقاد

جوہانسبرگ ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں آج نسلی امتیاز کے خلاف اور عالمی امن کیلئے مثالی جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ منڈیلا طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں گزشتہ برس 5 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری تقریبات کا آغاز

آسٹریلیا میں امیگریشن قوانین مزید سخت

کینبرا ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی قدامت پسند حکومت نے امیگریشن قوانین میں مزید سختی کا بل متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت مہاجرین کو قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا، تاہم انہیں ملک میں مستقل سکونت کا اختیار نہیں ہو گا۔ جمعرات کی شب سینیٹ میں شدید بحث و مباحثے کے بعد آسٹریلیا کے ایوان زیریں نے جمعہ کو معمولی اکثریت سے اس بل

چیچنیا میں شدید جھڑپیں20 افراد کی ہلاکت

گروزنی ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت میں گزشتہ روز اسلامی جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین رونما ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم بیس افراد مارے گئے ہیں۔ گروزنی میں یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں، جب دس مسلح افراد نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے شہر پر دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارر

کوبانی کے دفاع کیلئے تازہ دم کرد فوجی دستوں کی آمد

دیار بکر (ترکی) ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فوج کا 150 فوجیوں پر مشتمل تازہ دم دستہ ترکی کے راستے شام کے کرد اکثریتی سرحدی شہر کوبانی پہنچ گیا ہے۔ البیشمرکہ کے ذرائع کے مطابق کوبانی میں ایک ماہ قبل کرد فوجیوں کا ایک دستہ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے خلاف لڑائی کیلئے بھیجا گیا تھا۔ تازہ دم دستہ