مزید جہیز کیلئے خاتون کا قتل

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقے راگھویندرا کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزید جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کا مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ انسپکٹر میرپیٹ مسٹر جی بھکشم ریڈی نے بتایا کہ 35 سالہ بی سنیتا جس کی شادی رویندر سے 1996 ء میں ہوئی تھی ۔ گزشتہ چند عرصہ سے وہ اپنی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں

سائبرآباد میں خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد میں خواتین سلامتی کیلئے قائم کئے گئے سوسائیٹی فار سائبر آباد سکیورٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کونسل کے چیرمین کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اس کمیٹی میں 195 کمپنیوں نے رکنیت حاصل کی ہے اور 150 کمپنیوں

مہاراشٹرا اسمبلی کے سرمائی سیشن کا آج سے آغاز

ناگپور۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا لیجسلیچر اسمبلی کے سرمائی سیشن کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ اس سیشن میں اپوزیشن کی جانب سے زبردست ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ حکمراں اتحادی گروپ بی جے پی۔ شیوسینا کو کانگریس اور این سی پی کے ارکان کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن نے مہاراشٹرا میں کسانوں اور خشک سالی جیسے مسائل پر حک

منصوبہ بندی کمیشن کو دوبارہ تربیت کی ضرورت‘ سیاسی تدفین کی نہیں: کانگریس

نئی دہلی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے آج کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن کا خاتمہ ’غیر ضروری، کم نظری اور خطرناک‘ ہے۔ اس کے طویل مدتی منفی اثرات مرکز۔ ریاست تعلقات پر مرتب ہوں گے اور کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن کو ’دوبارہ تربیت‘ کی ضرورت ہے، ’سیاسی تدفین‘ کی نہیں۔ پارٹی کے ترجمان آنند شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منصوبہ بندی

اُری سیکٹر میں حملہ کے پس پردہ لشکر طیبہ اور پاکستانی ہاتھ ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود: فوج

سری نگر۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ فوج نے آج کہا کہ اس کے پاس اس بات کا ٹھوس ثبوت موجود ہے کہ 6 دہشت گردوں نے جنھوں نے اُری میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا، لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے تھے اور انھیں پاکستانی انتظامیہ کی تائید حاصل تھی۔ وہ خصوصی کارروائیوں کے لئے انتہائی تربیت یافتہ تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مہلوک عسکریت پسند ایسا معلوم ہوت

مقامی پولیس جنوبی بستر میں انسداد نکسلائیٹس کارروائی کی مخالف تھی

رائے پور۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مقامی محکمہ سراغ رسانی نے مشورہ دیا تھا کہ جنوبی بستر کے جنگلات میں انسداد نکسلائیٹس کارروائیاں بڑے پیمانے پر نہ کی جائیں جہاں حال ہی میں انتہاپسندوں نے 14 جوانوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مقامی محکمہ سراغ رسانی نے جغرافیائی پیچیدگیوں اور ماؤیسٹوں کے طاقتور ’جنتا سرکار‘ نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مشو

منصوبہ بندی کمیشن

ہوگی مخالفت نہ اگر ظلم کی کبھی
مجبور کس طرح سے جئے گا جہان میں
منصوبہ بندی کمیشن

جنتا پریوار پارٹیوں کا انضمام مستقل اتحاد: لالو

لکھنؤ۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق جنتا پریوار کا یکجا ہونا مستقل اتحاد ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ متحدہ محاذ بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی عرصہ سے ضرورت تھی۔ وہ اپنی دختر راج لکشمی کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوتے، لوک سبھا رکن تیج پرتاپ یادو کے ساتھ منگنی سے پہلے کی

ڈاکٹر عبدالکلام 17 ویں نیشنل کنونشن کا افتتاح کریں گے

پوڈیچری۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام 9 دسمبر کو یہاں نالج لائبریری اور انفارمیشن نیٹ ورکنگ پر 17 ویں قومی کنونشن کا افتتاح کریں گے۔ اس تین روزہ پروگرام کو دہلی کی ڈیولپنگ لائبریری نیٹ ورک کی جانب سے فرنچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک میں منعقد کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر ایچ کے کول نے کہا کہ اس نیٹ ورکس کی ملک و

جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلہ کے لئے انتخابی مہم کا اختتام

رانچی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جھارکھنڈ میں 9 دسمبر کو تیسرے مرحلہ کی رائے دہی سے پہلے انتخابی مہم میں وزیراعظم نریندر مودی، صدر بی جے پی امیت شاہ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے رائے دہندوں کو رِجھانے کی کوشش کی، آج اختتام پذیر ہوئی۔ 17 انتخابی حلقوں میں سے 14 ماؤیسٹ زیر اثر علاقوں میں واقع ہیں۔ انتخابی مہم آج 3 بجے دن ختم ہوگئی

چھتیس گڑھ کے بستر ڈیویژن میں 11 ہزار زائد سکیوریٹی جوان تعینات

نئی دہلی۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دُنیا کے سب سے بدترین طور پر ماؤیسٹوں سے متاثرہ علاقہ چھتیس گڑھ کے بستر ڈیویژن میں 11 ہزار زائد نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے۔ اس علاقہ میں حال ہی میں ماؤیسٹوں نے حملہ کرکے سی آر پی ایف کے 14 جوانوں کو ہلاک کیا تھا۔ حکومت یہاں پر زائد 11 نئے بٹالینس تعینات کرنا چاہتی ہے۔ ا

بی جے پی تحفظات کا ادارہ ختم کرنے کی خواہاں: مایاوتی

جموں۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کو سرمایہ داروں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ بھگوا پارٹی زیر قیادت مرکزی حکومت تحفظات کے ادارہ کا صفایا کرنا چاہتی ہے جو پسماندہ عوام کے فائدے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ اس سے انتخابات کے دوران پارٹی کو فنڈس حاصل ہوسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سات ماہ قب

حضوراکرمؐ کی دعوت کا سارا معاملہ حکمت و تدبر پر مبنی

حیدرآباد۔7ڈسمبر (دکن نیوز) رب العزت نے دنیا کے وجود میں آنے سے اس کے ختم ہونے تک رشد و ہدایت کے سلسلہ کو جاری و ساری رکھا تاکہ انسانیت اسلام کے حیات آفرین پیغام سے آشنا ہوسکے ۔ اسلام کی دعوت یہ ہے کہ وہ داعی کو ہمیشہ حالات سے واقفیت کے ساتھ حکمت و تدبر سے تیار رہے ۔ اس لئے کہ دین کی دعوت پیش کرنے کے نتیجہ میں کئی ایسے افراد سے سابقہ پڑے گ

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد احمد قریشی ساکن بارکس کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 دسمبر اتوار کو بعد ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین بڑا قبرستان متصل پیلی درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9985617152 پر ربط کریں ۔۔