کورٹلہ میں بارات کی گاڑی اُلٹ گئی، 7افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

کورٹلہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن میں دل کو دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں بہت ہی آرزوؤں و ارمانوں سے اپنے لڑکے کی شادی کے سلسلہ میں ارکان خاندان کے ہمراہ ایچر ویان میں سوار 65افراد جو رودرنگی سے مندامری گاؤں جارہے تھے جبار پٹرول پمپ کورٹلہ کے قریب ویان اُلٹ جانے سے شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ سوار 65 افراد می

تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین نظام آباد کا اجلاس

نظام آباد:10؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین نظام آباد کے زیر اہتمام بتاریخ 13؍دسمبربوقت صبح 10بجے بروز ہفتہ بمقام وجئے لکشمی گارڈن پھولانگ پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ محمد غوث ریاستی تلنگانہ نیوز پیپر اسوسی ایشن نائب صدر، جمال پور گنیش ریاستی نائب صدر، ٹی جے ایف ضلع جنرل سکریٹری بال

جوائنٹ کلکٹر کریم نگر کے خلاف ڈیوٹی سے تساہلی برتنے پر کارروائی

کریم نگر۔/10ڈسمبر، ( بذریعہ فیاکس ) سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت و تساہلی کسی بھی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ حکام کا رویہ سخت ہوتا جارہا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نتیمیہا کی ہے جو کہ گزشتہ کئی روز سے رخصت پر رہنے کے بعد ڈیویٹی پر حاضر نہیں ہوئے تھے کے خلاف ضلع کلکٹر نے سخت کارروائی کی۔ ایڈیشنل جوائنٹ ک

پولیس کی چوکسی سے نارائن کی لاپتہ لڑکیاں مل گیئں

نارائن پیٹ ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کی تین مسلم لڑکیاں جو دسویں جماعت کی طالبات ہیں کل شام سے اچانک لاپتہ ہوگیئں تھیں ۔ نارائن پیٹ پولیس کی چوکسی سے آج صبح حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن سے برآمد کرلی گئی ۔ کل شام لڑکیوں کے والدین نے اپنی بچیوں کی گمشدگی اور اسکول سے واپس نہیں لوٹنے کی شکایت درج کروائی تھی ۔ تین لڑکی

طوفان ہگوپیٹ میں مہلوکین کی تعداد 27 ہوگئی

منیلا ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریڈکراس کے مطابق ایک انتہائی طاقتور طوفان جو فلپائن سے ہوکر گزرا ہے ، اُس میں ہلاکتوں کی تعداد 27ہوگئی لیکن یہ بھی ایک راحت افزا بات ہے کہ طوفان بغیر کوئی مزید نقصان پہنچائے ٹل گیا۔ مہلوکین میں اکثریت ایسے افراد کی ہے جو مشرقی جزیرے سمر میں تھے جیسے طوفان ہگو پیٹ نے سب سے پہلے اپنا نشانہ بنایا جہاں ہوا

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کی عراق آمد

بغداد ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل حکومت عراق کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے آج عراق پہنچ گئے ۔ موصوف عراقی حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ امریکی کمانڈرس سے بھی دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بارے میں باہمی مشاورت کریں گے ۔ یاد رہے کہ ہیگل کے اس دورہ کو پنٹگان کے سربراہ کی حیثیت سے آخری دورہ تصور کیا جارہا ہے ،

ایران داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کرے: عراق

بغداد۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کو توقع ہے کہ ایران داعش کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ تعاون کرے گا، عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔الجعفری کے مطابق داعش کے جنگجوؤں سے دونوں ملکوں کو خطرہ لاحق ہے اس لئے عراق اور ایران کو اعلی سطحی تعلقات مستحکم کرن

پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک ہلاک

اسلام آباد ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) فیصل آباد میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک رضا کار ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 1 میں آج صبح پیش آیا۔بلال ٹاؤن کے رہائشی محمد سرفراز رحمانیہ ہائی سکول میں استاد تھے اور وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلان

ٹیکساس میں سڑک حادثہ پانچ ہندوستانی طلباء زخمی

ہوسٹن ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ ہندوستانی انجینئرنگ طلباء اُ س وقت شدید طورپر زخمی ہوگئے جب اُن کی کار کی آمنے سامنے ایک ٹرک سے ٹکرہوگئی ۔ طلباء ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے ۔ نیوآرلینس میں تھینکس گیونگ بریک کے بعد وہ لوگ واپس ہورہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ جن کی

آئی سی سی اجلاس میں فلسطینیوں کی بحیثیت مبصرین شرکت

اقوام متحدہ ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی کریمنل کورٹ کے 122 رکن ممالک کی کانفرنس میں فلسطینیوں کو باقاعدہ طورپر مبصرین بنایا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے انھیں عالمی سطح پر کئے جانے والے جنگی جرائم کے ٹریبونل کا مستقل رکن بنادیا ہے ۔ صدر فلسطین محمود عباس نے انتباہ دیا تھا کہ وہ آئی سی سی ک

مصر میں دستور ہند کا عربی ترجمہ

قاہرہ ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دستور ہند کے پہلے عربی ترجمہ کی قاہرہ میں رسم اجراء انجام دی گئی۔ جمہوریت کے اداروں کے مسودے تیار کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کی دل کھول کر ستائش کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام عرب ممالک کی لیگ کی معتمدی میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے تعاون کرنے تیار ہوں :مون

اقوام متحدہ ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے آج اس بات کا منشاء ظاہر کیا کہ اگر ہند و پاک مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے اُن سے ثالثی کے فرائض انجام دینے کی درخواست کریں گے تو وہ ایسا کرنے تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہند و پاک کو مذاکرات کے ذریعہ نہ صرف اپنے مسائل بلکہ اس خطہ میں پائے جانے والے مسائل بھی حل کر

میری لینڈ میںامریکی طیارہ کا حادثہ،6 ہلاک

گیتھرس برگ (میری لینڈ) ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا خانگی طیارہ ایک مکان سے ٹکرا جانے سے ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹے اور طیارہ میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جیٹ طیارہ کل 10.45 بجے دن واشنگٹن ڈی سی کے مضافات میں گیتھرس برگ کے علاقہ میں ٹکرایا۔ عہدیداروں نے فوری طور پر پریس کانفرنس طلب کی جس میں آتش فرو عملہ اور بچاو کارروائی

وزیراعظم نواز شریف کی برطرفی کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے 3 درخواستوں کو مسترد کردیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دروغ گوئی کے ارتکاب پر برطرف کردینے کی خواہش کی گئی تھی ۔ اپوزیشن سیاستدانوں بشمول قائد اعظم مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین تحریک انصاف کے قائد اسحاق خاکوانی اور وکیل گوہر نواز نے درخواستیں دی تھیں۔