مشتبہ ماویسٹوں نے 20 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
لوہارڈگا ( جھارکھنڈ ) ۔ 12 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع لوہارڈگا میں باکسائیٹ معدنیات کے قریب مشتبہ ماویسٹوں نے 20 گاڑیوں بشمول 16 ٹرکس کو نذر آتش کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر منوج رتن نے بتایا کہ مشتبہ ماویسٹوں نے کل کیسکو پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع باکسائیٹ کی کانوں کے قریب ٹھہری ہوئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔