متحدہ عرب امارات میں 83 مسلم دہشت گرد گروپس کی فہرست تیار

ابوظہبی۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ متحدہ عرب امارات جو امریکہ زیر قیادت مخلوط اتحاد میں شامل ہے جو جہادیوں سے جنگ کررہا ہے، آج 83 مسلم دہشت گرد گروپس کی فہرست جاری کرچکا ہے۔ ان تنظیموں کو ’دہشت گردوں‘ کے زمرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست کو امارات کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور اسے سرکاری خبر رساں ادارہ ’وام‘ نے شائع کیا ہے۔ اسی

دتہ خیل میں جھڑپ و بمباری، 37 افراد ہلاک

راولپنڈی۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی ’ضربِ عضب‘ جاری ہے۔ فوجی عہدیداروں کے مطابق دتہ خیل کے علاقہ میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ اور جیٹ طیاروں کی تازہ فضائی بمباری میں افسر سمیت تین فوجی اور 34 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے تعلقاتِ عامہ کے شعبہ آئی ایس پی ا

برازیل میں تین آدم خوروں کو 23 سال سزائے قید

ریوڈی جینیریو۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمال مشرقی برازیل میں ایک جج نے 3 افراد کو ایک خاتون کو جان سے مارنے اور پھر اسکا گوشت کھانے کے جرم میں 20 سے 23 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جارج کو 23 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی اہلیہ ایزابیل کرسٹینا پائرس اور انکی نوکرانی برونا کرسٹینا کو 20، 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان تینوں پر مبینہ طو

افغان رکن پارلیمنٹ پر خودکش حملہ‘ 3 شہری ہلاک

کابل۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اہم خاتون رکن پارلیمنٹ پر خودکش حملہ میں 3 عام شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ رکنِ پارلیمنٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ خاتونِ رکنِ پارلیمنٹ شکریہ برک زئی خواتین کی حقوق کی کارکن ہیں اور وہ صدر اشرف غنی کی اتحادی ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صدیقی صدیقی نے ا

برطانوی اسکولوں کو طلبہ کی انتہا پسندی پر نگرانی کی ہدایت

لندن۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوب مشرقی انگلستان کے ایک صوبہ کے اسکولس کو مقامی عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ اگر مشتبہ طلبہ میں انتہا پسندوں کے اثر و رسوخ کے زیر اثر آنے کا اندازہ ہوجائے تو پولیس کو اطلاع دیں۔ مہلک دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کا طلبہ پر اثر و رسوخ قائم ہونے کا اندیشہ ہے۔ مقامی کونسل برائے بکنگھم شائر نے 6 سے زیاد

جنگی جرائم مقدمے جاری رکھنے شیخ حسینہ کا اعلان

ڈھاکہ۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جاری رہیں گے۔ ڈھاکہ میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ مقامی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے دباؤ کے باوجود جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلتے رہیں گے اور مظلوموں کو اِنصاف ملے گا۔ انھ

رشتے کا تنازعہ، فائرنگ میں بشمول 2 خواتین 3ہلاک

فیصل آباد۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ فیصل آباد میں بلوچنی کے علاقہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احمد علی اپنے بیٹے کے رشتے کے سلسلہ میں بلوچنی کے علاقہ چک میں ایک رشتے دار کے آئے ہوئے تھے۔ کسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر احمد علی اپنے گھر والوں ک