عشرت کیس : میں نے بس احکام کی تعمیل کی : ونزارا
احمدآباد ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں بند آئی پی ایس آفیسر ڈی جی ونزارا نے آج ایک خصوصی سی بی آئی عدالت کو بتایا کہ انھوں نے 2004ء کا عشرت جہاں انکاؤنٹر اپنے افسر بالا کے احکام پر انٹلیجنس بیورو (آئی بی) سے موصولہ اطلاعات کی اساس کے پیش نظر انجام دیا تھا۔ انھوں نے یہ بیان اپنے وکیل کے ذریعہ اپنی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران پیش کیا ہ