Month: 2014 نومبر
ڈسپلن، وقت کی پابندی اور حاضری کامیابی کی بنیاد
شاداں ڈگری اینڈ پی جی کالج فار بوائز کے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد
وزیراعظم مودی اور عالمی برادری
برسوں سے سناتے ہیں وہی طرز بدل کر
ہر اِک کو پتا ہے وہ نیا کچھ نہیں کہتے
وزیراعظم مودی اور عالمی برادری
علحدگی پسندوں کا اثر نمایاں کم : اجیت ڈوؤل
نئی دہلی ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوؤل نے کہا کہ جموں و کشمیر میں علحدگی پسند طاقتوں کے اثر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمز کے لیڈر شپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے جارہے ہیں یہ عمل پرامن طور پر جاری ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اب تک کہ انتخابات میں سب سے کم
وقف جائیدادوں پر قبضے برخاست کرانے کا عہد
چینائی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی اُمور نجمہ ہپت اللہ نے آج کہا کہ مرکز نے عہد کرلیا ہے کہ وقف جائیدادوں کے ناجائز قبضوں کو برخاست کرایا جائے۔ ان جائیدادوں کا تحفظ کرنے کے لئے سخت ترین قانون وضع کرکے ترقی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں منعقدہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام ارکان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایک مضبوط
صدر راج نافذ کر دکھانے مرکز کو ممتا بنرجی کا چیلنج
کولکتہ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شردھا اسکام کے سلسلے میں ان کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے ایک دن بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مودی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ وہ ان کے خلاف ’’قصداً‘‘ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ریاست میں صدر راج نافذ اور انہیں گر
آسام میں جہادی سرگرمیوں کے خلاف احتجاجی ریالی
گوہاٹی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کو بند کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے ریاست میں جہادی سرگرمیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریالی نکالی۔ غیرقانونی تارکین وطن کی موجودگی سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے اڈوائزر اور سابق صدر سماجل بھٹا چارجی نے کہا کہ
بی جے پی کالا دھن واپس لانے میں ناکام : راہول گاندھی
پنکی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر 100 دن کے اندر کالادھن واپس لانے میں ناکامی کیلئے تنقید کرتے ہوئے اے آئی سی سی لیڈر راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ نظم و نسق کی ذمہ داری پوری کرنا ایک فن ہے۔ اس کے لئے صبر و تحمل اور سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے اور بی جے پی ان خوبیوں سے محروم ہے۔ جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں پنکی حلقہ میں انتخابی جلسہ س
پرتھوی راج چوان لفٹ میں پھنس گئے دروازہ توڑ کر نکالا گیا
ممبئی ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوان آج نصف گھنٹہ سے زائد تک لفٹ میں پھنس گئے اور بالاخر فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے انہیں باہر نکالا جاسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی ممبئی کے رویندر منشن میں انہوں نے لفٹ میں جیسے ہی بٹن دبایا وہ رک گئی اور اس کے دروازے جام ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ حکام نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر انہ
مولانا احمد بخاری کے فرزند جامع مسجد دہلی کے نائب امام
نئی دہلی ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے 19 سالہ فرزند شعبان بخاری کو آج منعقدہ تقریب دستار بندی میں نائب امام مقرر کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اور ہائی کورٹ نے یہ حکم دیا کہ تقریب دستار بندی کوئی قانونی جواز نہیں رکھتی ۔ آج منعقدہ اس تقریب میں مولانا سید احمد بخاری نے کہ
کشمیر کی ترقی اور ریاست کو سیاحتی مرکز بنانے کا وعدہ
کشٹوار۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے لئے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج عہد کیا کہ وہ جمہوریت ، انسانیت اور کشمیریوں کے لئے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے ’’خواب‘‘ کو پورا کریں گے کیونکہ واجپائی کی جموں و کشمیر کے عوام کے دلوں میں ’’خاص جگہ‘‘ ہے۔ ریاست میں اپنی پہلی انتخابی ریالی سے خطاب
داؤد ابراہیم افغانستان کی سرحد پر موجود : راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے کا پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک داؤد ابراہیم کو پناہ دے رہا ہے اور یہ انڈر ورلڈ ڈان اس وقت پاک ۔ افغان سرحد سے متصل علاقہ میں روپوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو اس
جشودھا بین، مودی کیساتھ رہنے کی خواہاں
احمدآباد۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ازدواجی زندگی کی حکایتوں سے سبق حاصل کرنے والی جشودھابین نے اپنے شوہر نریندر مودی کے ساتھ دوبارہ وابستگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سے طویل مدت سے علیحدگی اختیار کرنے والی اہلیہ 62 سالہ جشودھابین نے اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں، لیکن انہوں
آئندہ سال اوباما کا دورۂ ہند ‘ تعلقات میں بہتری کا موقع
واشنگٹن 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما کا آئندہ سال جنوری میں دورہ ہندوستان باہمی حکمت عملی شراکت اور تعلقات کو مستحکم کرنے اور انہیں مزید وسعت عطا کرنے کا ایک زبردست موقع ہے ۔ اوباما آئندہ سال جنوری 2015 میں ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور ماہرین نے اس خی