شمالی وزیرستان میں 20 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 20 عسکریت پسند جن میں خطرناک حقانی نیٹ ورک کے ارکان شامل ہیں، آج شمالی وزیرستان کے قبائیلی ضلع میں پاکستانی جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی طیاروں نے شورش زدہ شمالی وزیرستان کے ضلع میں افغان صدر کے قریب ڈوگا مداخیل علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردی

آئی ایس سے ربط پر 73 سعودی اور چار غیر ملکی گرفتار

ریاض۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں سعودی عرب میں 73 سعودی باشندوں اور چار غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان افراد پر مشرقی صوبے میں شیعہ کمیونٹی پر پیش آئے حملوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ حکام کے مطابق جن چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہ

ہانگ کانگ: انتظامیہ نے کئی علاقوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں

ہانگ کانگ ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں انتظامیہ نے اْن گلیوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا جہاں جمہوریت نواز مظاہرین لگ بھگ دو ماہ سے دھرنا دیئے ہوئے تھے۔ درجنوں پولیس اہلکاروں نے مانگ کاک ضلع سے یہ رکاوٹیں ہٹائیں۔ اس موقع پر مظاہرین کی طرف سے کسی طرح مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم قریب کھڑے افراد پولیس پر چلا رہے تھے۔ مظاہ

نائجیریا میں بمباریاں، زائد از 45 ہلاک

مائیدوگوری (نائجیریا) ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 45 افراد آج شمال مشرقی نائجیریائی شہر مائیدوگوری میں پیش آئے دو بم دھماکوں میں ہلاک ہوگئے، ایک مقامی ہیلت ورکر اور عینی شاہدین نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو یہ بات بتائی۔ ہیلت ورکر دوگارا شیہو نے کہا کہ اس نے زائد از 45 نعشیں دیکھیں، جن میں سے بعض چیتھڑے ہوگئے تھے۔ اس بیان کی ایک عین

برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

لندن۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ہے جس کے باعث ملک میں الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ تھری سامے نے میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ہے جس کے باعث ملک میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کا حصہ بننے والے افراد برطانیہ کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔2007 سے اب تک 40

انشورنس بل پر سلیکٹ کمیٹی کی مہلت میں توسیع

نئی دہلی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) انشورنس شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافہ کیلئے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم پر رپورٹ پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو مزید دو ہفتوں 12ڈسمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔تاہم اپوزیشن جماعتوں نے مہلت کی توسیع کے طریقہ کار پر اندیشے ظاہر کئے ہیں۔ بی جے پی رکن چندن مترا کی زیر قیادت سلیکٹ کمیٹی کو 28نومبر تک

کشمیر میں رائے دہی کے بائیکاٹ کی اپیل نظرانداز

باندی پورہ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جمہوریت کی طاقت علیحدگی پسندوں کی زیرسرپرستی رائے دہی کے بائیکاٹ کی اپیل پر غالب آگئی۔ وادی کشمیر کے پانچ انتخابی حلقوں کے رائے دہندوں کا ہجوم اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے مراکز رائے دہی پر جمع ہوگیا تھا۔ آج پانچ مرحلوں پر مشتمل ریاستی انتخابات کا پہلا مرحلہ تھا۔ مراکز رائے دہی پر رائے دہ

ملک پیٹ ، آسمان گڑھ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 11 کے وی یشودا ہاسپٹل کے نلگنڈہ ایکس روڈ ، سہیل ہوٹل ، جمناٹاورس ، سٹی ٹاورس ، ڈی کے جی اسکول ، وانی کالج ایریا ، ایم سی ایچ ، لائبریری ، ملک پیٹ ، یشودا ہاسپٹل ، اشرف نگر وغیرہ علاقوں میں 26 نومبر کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہیگی ۔۔

چٹ فنڈ اسکام پر اڑیسہ اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

بھوبنیشور۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے آج یہ الزام عائد کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا کہ کروڑہا روپئے کے چٹ فنڈ اسکام پر مباحث کیلئے اسپیکر نرنجن پجاری عمداً تاخیر کررہے ہیں۔ گوکہ ماقبل لنچ اجلاس میں ایک بل کی منظوری کے بعدنظم و ضبط بحال ہوگیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر نرسنگا مصرا (کانگریس) نے کہا کہ چونکہ ای

صدرجمہوریہ کی آج واردھا شکشن منڈل صدی تقاریب میں شرکت

ناگپور25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی واردھا شکشن منڈل کی صدی تقاریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جو کل منعقد کی جائے گی۔ ادارہ کی بنیاد آنجہانی جمنا لال بجاج اور شری کرشنا داس جاجو نے 1914 ء میں رکھی تھی اور فی الحال 6 تعلیمی ادارے واردھا میں قائم ہیں اور کامرس کالج ناگپور میں ہے۔ صدرجمہوریہ کل پونے سے یہاں پہونچیں گے اور بذ

مرکزی وزراء کے خلاف بیان ’ میٹھامذاق‘ کے مترادف:مانجھی

پٹنہ۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی کے اس بیان پر کہ بہار سے وابستہ 7مرکزی وزراء کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دیا جائے ، بی جے پی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد انہوں نے آج اس بیان کو میٹھا مذاق سے تعبیر کیا۔ تاہم انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کی حکومت ریاست کو نظر انداز کررہی ہے۔ جنتا د