نیشنل کانفرنس پر خوداختیاری کے استحصال کا کانگریسی الزام

بردل (جموں) 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی سابق حلیف نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وہ خود اختیاری کا استحصال کررہی ہے اور کہاکہ مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون جوابدہی سے بچنے کا بہانہ ہے۔ کانگریس قائد شام لال شرما نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس ایک بار پھر اپنی سابقہ لفاظی کا احی

جموں و کشمیر کے فوجی تہہ خانے میں عسکریت پسندوں کی دراندازی، ایک سپاہی ہلاک

سرینگر 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسند آر ایس پورہ سیکٹر کے ایک فوجی تہہ خانے میں زبردستی داخل ہوگئے جو بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایک فوجی عہدیدار ہلاک کردیا گیا۔ دیگر تین افراد بشمول ایک شہری بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ دیہاتی عوام نے اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع دی ت

غلاف کعبہ تیارکرنے کی 47 سال تک سعادت بافندہ رجب ماہوس الملکی کاانتقال

ریاض ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے برسوں سے خدمت انجام دینے والے بافندہ کا 90 سال کی عمر میں پیر کے دن ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوا۔ رجب ماہوس الملکی نے غلاف کعبہ کسواکی تیاری کیلئے 47 سال تک خدمت انجام دینے کے بعد اسی خدمت کے دوران ان کا انتقال ہوگیا ۔ جب کبھی وہ اپنے دوستوں یا ارکان خاندان سے ملاقات کرتے تو اپ

ایس بی آئی کا شرعی اسلامی فنڈ مسلم پرسنل لا بورڈ کی منظوری

نئی دہلی۔/26نومبر( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کا سب سے بڑا سرکاری ملکیتی بینک آئندہ ماہ اسلامی حصص فنڈ شروع کرے گا جس کابنیادی مقصد اس ملک کے 170ملین مسلمانوں کے سرمایہ کو راغب کرنا ہے۔ ملک کے بینکنگ ریگولیٹر سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے حال میں حکومتی ملکیت والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) اور تین میوچول فنڈز کو شرعیہ فن

مظفر نگرمیں متاثرین کا مواضعات کوواپسی سے انکار

مظفر نگر ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں گزشتہ سال فسادات کے بعد بے گھر ہونے والے زائد از 180 خاندانوں نے پڑوسی ضلع شاملی میں اپنے مواضعات کو واپس ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے فسادات سے متاثرہ افراد کیلئے قائم کئے گئے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور ان ارکان خاندان سے اپیل کی کہ وہ فسادات سے متاث

فنگر پرنٹس کے بغیر اقامہ نہیں ملے گا

ریاض ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اس وقت تک نئے یا تجدیدی پاسپورٹ جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک وہ اپنے فنگر پرنٹس رجسٹرڈ نہ کرائیں ۔ تمام بیرونی ورکرس اور ان کے لواحقین کیلئے ضروری ہے کہ اپنے فنگر پرنٹس درج رجسٹر کروائیں ورنہ انہیں اقامہ نہیں دیا جا

ممبئی کی ساحلی سلامتی ’’رام بھروسے‘‘ شیوسینا کا تاثر

تھانے۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج الزام عائد کیا کہ ممبئی میں بحری راستے کے ذریعہ دہشت گرد گھس آنے اور قتل و غارت گری مچادینے کے 6 سال بعد بھی اس خطے کی بحری سلامتی حکومت کے غافلانہ رویہ کے سبب ’’بھگوان کے رحم و کرم‘‘ پر ہے۔ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایکناتھ شنڈے نے آج کہا کہ ممبئی ایک ساحلی خطے کی سکیور

ریپ کے معاملوں میں 72 فیصد متاثرین کے ’بوائے فرینڈز‘ ملوث

ممبئی ، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا کرنے والے تقریباً 72 فیصد ملزمین نے بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو اپنی ہوس کا شکار بنانے کیلئے انھیں شادی کا وعدہ کرتے ہوئے پھنسایا، رواں سال اکٹوبر تک اس طرح کے کیسوں کے جائزے سے یہ حقیقت آشکار ہوئی ہے۔ پولیس کمشنر راکیش ماریا نے آج کہا کہ پولیس کے جمع کردہ مو

43 ممالک کیلئے آج سے ای ۔ ویزا

نئی دہلی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زائد از40 ممالک بشمول اسرائیل ، فلسطین، جرمنی اور امریکہ سے آنے والوں کیلئے کل سے الیکٹرانک ویزا کی سہولت دستیاب رہے گی جس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ وزارت ِسیاحت نے آج کہا کہ یہ سہولت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر سیاحت مہیش شرما کی جانب سے جملہ 43 ممالک کیلئے شروع کی جارہی ہے۔اس ضمن میں کل یہاں آئ

ہند کیساتھ باضابطہ بات چیت کا امکان نہیں : پاکستان

کٹھمنڈو ، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) باہمی روابط میں بدستور تلخی کے درمیان پاکستان نے آج کہا کہ اسے مستقبل قریب میں ہندستان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے اور واضح کردیا کہ بات چیت شروع کرنے کیلئے ہندوستان کو پہل کرنی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان نے

۔427بیرونی کھاتہ داروں کی شناخت، 250 کا اعتراف

نئی دہلی۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیرون ملک کے 427 کھاتہ داروں کی شناخت ہوچکی ہے اور ان میں سے 250 نے کھاتے رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے، وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ انکشاف کرتے ہوئے ادعا کیا کہ حکومت بیرون ملک موجود غیرقانونی رقم کو واپس لانے کے لئے درست راہ پر گامزن ہے۔ راجیہ سبھا میں کالے دھن پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

سارک چوٹی کانفرنس :مودی، نواز شریف میں دوریاں

کھٹمنڈو۔/26نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے آج سارک چوٹی کانفرنس میں ایک ہی شہ نشین پر بیٹھنے کے باوجود ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا، نظریں نہیں ملائیں اور نہ ہی خیرسگالی کے جذبہ کا اظہار کیا۔ تقریباً 3گھنٹے سارک اجلاس کے دوران یہ دونوں وزرائے اعظم شہ نشین پر موجود رہے۔ وزیر اعظم مودی

اراضیات پر قبضوں کی تحقیقات کیلئے ایوان کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 10 اضلاع میں موجود اوقافی، سرکاری، ہندو اوقاف اور دیگر اراضیات پر قبضوں کی برخاستگی کیلئے ہاؤز کمیٹی کی تشکیل کو اسمبلی نے منظوری دی۔ اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے آج ایوان میں اعلان کیاکہ حکومت کی جانب سے اراضیات پر قبضوں کی برخاستگی کے لئے ہاؤز کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور قابضین ک

نئے اضلاع کے قیام کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا: محمود علی

حیدرآباد۔/26نومبر، ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں نئے اضلاع کے قیام کی تجویز رکھتی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی بی سنجیو راؤ اور دیگر کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ابھی زیر غور ہے اور اس ضمن میں کسی فیصلہ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس ت

بی یو ایم ایس کونسلنگ

حیدرآباد۔/26نومبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور کرنول کے یونانی میڈیکل کالجوں نظامیہ یونانی طبی کالج اور عبدالحق یونانی طبی کالج کرنول میں بی یو ایم ایس کورسیس کی مخلوعہ نشستوں کے علاوہ گزشتہ دنوں منظورہ العارف یونانی میڈیکل کالج حیدرآباد ( خانگی کالج ) میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ 27نومبر کو صبح 9بجے سے شروع ہوگی۔ این ٹ

سی آر پی ایف پبلک اسکول حکیم پیٹ میں تقررات

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) سی آر پی ایف پبلک اسکول جواہر نگر حکیم پیٹ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جونیر لکچرر، اسکول اسسٹنٹ، سکینڈری گریڈ ٹیچر، سپرنٹنڈنٹ، اکاؤنٹنٹ، لائبریرین اور ڈرائیورس کے تقررات کے لئے واک اِن انٹرویو رکھا گیا ہے۔ جونیر لکچرر (اکنامکس) کی ایک جائیداد کیلئے تعلیم

امریکہ سے چکن لیگس درآمد کرنے کی کوشش پر چیف منسٹر کا اظہار تشویش

حیدرآباد۔/26نومبر، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج الزام عائد کیاکہ بعض تاجرین امریکہ سے چکن لیگس( مرغی کی ران) درآمد کرنے کیلئے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہندوستانی پولٹری صنعت خطرہ سے دوچار ہوگی۔ آج دو روزہ آٹھویں سالانہ پولٹری نمائش کے موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ بعض تاجرین امریکہ سے ہ

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد۔/26نومبر، ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایک شخص کو آج شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کا ساکن ایک شخص جو دبئی گیا تھا اور ویزا کی ایک ماہ میعاد پوری ہونے کے باوجود مزید پانچ ماہ وہیں مقیم رہا۔دبئی حکومت نے اسے ہندوستان واپس بھیج دیا تھا یہاں آنے کے بعد اس نے سی بابو کے