شاہی امام کو ملک بدر کیا جائے

نئی دہلی ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کو ملک بدر کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی تنظیموں اور مختلف قائدین نے کہا کہ سید احمد بخاری نے اپنے فرزند کی دستاربندی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو مدعو کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کو نظر انداز کردیا ہے ۔ ان کی یہ حرکت غداری کے مترادف ہے لہ

کشمیر میں لشکر طیبہ کی ٹولی بے نقاب

سرینگر۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سکیورٹی فورسیس نے آج شمالی کشمیر کے سوپور میں چار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے ساتھ لشکر طیبہ کے اڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ سوپور پولیس اور 22 راشٹریہ رائفلس نے لشکر طیبہ کے مقام کا اس کے چار ارکان کی گرفتاری کے ذریعہ انکشاف کیا ہے۔ اس اڈے سے سوپور میں گرینیڈ حملے کئے گئے تھے۔ ترج

مہاراشٹرا اسمبلی میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ارکان کی تعداد زیادہ

ممبئی ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا اسمبلی میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد زیادہ ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنوس کو اگرچیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خاص آدمی سمجھا جاتا ہے اور انہیں اس کے کلین امیج کی وجہ سے یہ اعلی عہدہ دیا گیا ہے جب کہ حقیقت میں ان کے خلاف تشدد برپا کرنے فساد پھیلانے کے 22 الزامات ہیں ۔

آسام : جہادی سرگرمیوں کے کیسیس این آئی اے کو حوالگی

گوہاٹی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام اس ریاست میں جہادی سرگرمیوں سے متعلق معاملوں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے حوالے کردے گی جیسا کہ چیف منسٹر ترون گوگوئی کے آج یہاں طلب کردہ لا اینڈ آرڈر جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک حکومتی بیان میں کہا گیاکہ میٹنگ میں اس طرح کے کیسیس این آئی اے کے سپرد کردینے کا فیصلہ ہوا ہ

سرکاری ملازمین بے خوف ہو کر کام کریں : مودی

نئی دہلی ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سرکاری ملازمین خاص کر اعلیٰ عہدیداروں اور بیوریو کریٹس سے کہا کہ وہ بے خوف ہو کر کام کریں ۔ ہفتہ کی شام وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 7 ریس کورس پر سفید ایمبسیڈر کاروں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں جہاں وزیر اعظم نے تمام اعلیٰ بیوریو کریٹس کے لیے جن میں زائد از 80 سکریٹری

ہندوستان برطانوی مورخ مکالے کے تعلیمی سسٹم کا شکار

لکھنو ، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اس ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کو مکالے کی سازش کا شکار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور مادری زبان کے استعمال پر زور دیا۔ ’’ہم ایک مخصوص نہج میں بندھے ہیں اور اس خول سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ تمام علوم مغربی ممالک کے پاس ہیں۔ انھ

مسجد پر پٹرول بم پھنکا گیا اجین میں کشیدگی امتناعی احکام نافذ

اجین ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اجین میں کل رات ایک مذہبی مقام پر حملہ کی اطلاع کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی ۔ جہاں پولیس نے امتناعی احکام نافذ کردئیے ہیں بیگم باغ علاقہ میں پولیس پر سنگباری کے باعث یہاں گڑبڑ پیدا ہوئی ۔ اجین کلکٹر کویند راکیوٹ کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار سنگباری میں زخمی ہوئے ۔ پولیس کو ایک شکایت ملی کہ نامعلوم افر

روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد

اقوام متحدہ ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ میں ایک نئی قرارداد کو قطعیت دی جارہی ہے جس کا مقصد مائنمار کو ملک کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف چلائی جاری جارحانہ مہم سے باز رکھنا ہے ۔ یاد رہے کہ مائنمار روہنگیا مسلمانوں کو اُن کے حق سے محروم کردینا چاہتا ہے جہاں انھیں دوسرے بھی نہیں بلکہ تیسرے درجہ کا شہری بھی مشکل سے مانا جاتا

اسرائیل کا غزہ پٹی سے راکٹ حملے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس۔ یکم نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے ایک راکٹ جنوبی اسرائیل میں داغا گیا ۔تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی سے مبینہ طور پر داغا گیا راکٹ جنوبی اسرائیل کی اشکول یہود

جگتیال سے مربوط ریلوے لائن کی منظوری پر زور

جگتیال۔یکم نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے لائن کو منوہرآبادکتہ پلی ریلوے لائن کو سرسلہ ویملواڑہ جگتیال شہر سے مربوط کرتے ہوئے دھرم پوری اور لکشٹی پیٹ سے منچریال سے گذرنے والی شمالی ہند کو ملانے والی ریلوے لائن کی منظوری کیلئے رکن اسمبلی جگتیال ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس ٹی جیون ریڈی نے ریاستی چیف منسٹر کو اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے ای

ہیگل اور کیری کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ؟

دبئی۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں وسط مدتی صدارتی انتخابات کے بعد امریکی کابینہ میں غیر معمولی رد وبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر براک اوباما وسط مدتی انتخابات کے بعد وزیر دفاع چک ہیگل اور وزیر خارجہ جان کیری سمیت کئی اہم وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیں گے۔ وزیر خارجہ وائٹ ہائوس میں داخلی نوعیت کے معام

عراق میں آئی ایس کی کارروائی، 50 ہلاک

بغداد۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ کے انتہا پسندوں نے عراق کے صوبہ انبار میں کم از کم 50 قبائیلی مرد و خواتین کو قطار میں کھڑا کرکے گولی مار دی، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی، جو اس گروپ کی جانب سے قتل کا تازہ واقعہ ہے۔ انبار کونسل کے فلاح العیساوی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت رمذی کے شمال میں راس المع گاؤں میں کل شوٹنگ کا ی

کرپشن ، سکیورٹی اہم مسائل، افغان صدر کا تاثر

کابل ، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر اشرف غنی احمد زئی نے آج کرپشن کے خلاف مہم چلانے اور اپنی قوم میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کا عہد کیا، حالانکہ ایک مشرقی صوبہ میں شورش پسندوں کے حملوں میں کم از کم 12 مقامی سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ چین کو چار روزہ دورے سے واپسی کے بعد مخاطب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ وہ جنھوں نے 2010ء میں کابل بینک سے

برکینا فاسو کے صدر آخرکار مستعفی فوجی سربراہ نے انتظام سنبھال لیا

واگاڈوگو، یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام) شدید حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برکینا فاسو کے صدر بلیس کومپاؤرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ 27 برس تک برسر اقتدار رہنے والے کومپاؤرے کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ صدر کے عہدہ سے الگ ہو چکے ہیں اور آئندہ نوے دنوں کے اندر اندر الیکشن کرائے جائیں گے۔ ملکی فوج کے سربراہ

کوبانی میں کردوں کے نئے دستے

انقرہ ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی کرد فورسز جمعہ کو شامی علاقے کوبانی پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ اپنے شامی کرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے خلاف لڑیں گی۔ پیش مرگہ نامی کرد فورسز کی دس گاڑیاں گزشتہ روز جب براستہ ترکی شامی کرد علاقے کوبانی میں داخل ہوئیں تو مقامی آبادی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ فورسز بھار