کوئٹہ : دہشت گردوں کیخلاف مہم ،34مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ ، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دوسرے روز کی کارروائی میں ایف سی، پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری نے حصہ لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن نواحی علاقے ملا خیل آباد میںکیاگ

یمن: قبائیلیوں نے تیل کی بڑی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

صنعا۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں مسلح قبائلیوں نے کارروائی کرتے ہوئے تیل کی مرکزی پائپ لانے کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ قبائلی ذرائع اور صنعتی عہدیداروں کے مطابق بحرہ احمر کے ایکسپورٹ ٹرمینل کی طرف سپلائی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔ یہ پائپ لائن 435کلومیٹر طویل ہے۔ فوری طور پر اس کارروائی کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ یمن تیل

کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

کابل، 27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک برطانوی شہری سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی سفارتخانے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے گاڑی میں موجود کچھ افراد بھی زخمی ہوئے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ تاہم دوسری جانب کابل اسپتال کے ان

آسٹریلیائی اوپنر فلپ ہیوز زندگی کی بازی ہارگئے

سڈنی۔27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فلپ ہیوز آج زندگی کی بازی ہار گئے جیسا کہ گھریلو فرسٹ کلاس مقابلے میں دوروزقبل باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر یہاں وینسٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ دواخانہ منتقل کرنے پر ہنگامی حالات میں ان کی سرجری کی گئی تھی لیکن آج وہ 25برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

ہیوز کی موت پر بالی ووڈ کا اظہار تعزیت

ممبئی ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فرحان اختر‘ انوپم کھیر ‘راہول بوس کے علاوہ دیگر کئی بالی ووڈ اسٹارس نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت پر غم اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ 25سالہ ہیوز گھریلو کرکٹ کے ٹورنمنٹ شیفلڈ شیلڈ کے ایک مقابلہ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کے باؤنسر پر زخمی ہوکر دواخانہ میں شریک تھے تاہم آج وہ انتق

ناری بھی 50برس قبل ایسے ہی حادثہ سے گذرے

نئی دہلی ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فلپ ہیوز باؤنسر سے زخمی ہونے کے بعد آج دواخانہ میں انتقال کرگئے ہیں لیکن 50برس قبل ایسا ہی ایک واقعہ ہندوستان کے سابق کپتان ناری کنٹراکٹر کے ساتھ بھی ہوچکاہے ۔ ناری کنٹراکٹر کو دورہ ویسٹ انڈیز موقع پر باربادوز میں پریکٹس مقابلہ کے دوران ویسٹ انڈیز کے فاسٹ ب

پاک ۔ نیوزی لینڈ ٹسٹ ایک دن کیلئے ملتوی

شارجہ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی نوجوان بیٹسمین فلپ ہیوز کے آج سڈنی کے سینٹ ونسنٹ ہاسپٹل میں انتقال کرجانے کے بعد جہاں دنیائے کرکٹ غم و سوگ کے ماحول میں مبتلا ہوچکی ہے وہیں شارجہ کے میدان پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے ارباب مجاز نے یہ فیصلہ ک

محمدعامر کے ساتھ چند کھلاڑی کھیلنے کو راضی نہیں : پی سی بی

کراچی۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میںموجود چند کھلاڑی پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنا نہیں چاہتے۔ اپنے انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ چند سابق کھلاڑی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کررہے ہیں لیکن ڈریسنگ روم میں حالات مختلف ہیں کیونکہ چند کھ

محمدعامر کے ساتھ چند کھلاڑی کھیلنے کو راضی نہیں : پی سی بی

کراچی۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میںموجود چند کھلاڑی پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنا نہیں چاہتے۔ اپنے انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ چند سابق کھلاڑی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کررہے ہیں لیکن ڈریسنگ روم میں حالات مختلف ہیں کیونکہ چند کھ

قسمت نے شاندار کریئر کو ختم کردیا : بی سی سی آئی

ممبئی۔27نومبر( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کرکٹر کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔بی سی سی آئی کے شکریٹری سنجے پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی طرف سے وہ فلپ ہیوز کی موت پر شدید غم کا اظہار کرنے کے علاوہ کرکٹر کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت

محمدعامر دیگر کھلاڑیوں کی بیان بازی سے متاثر نہیں

لاہور ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری توجہ خود کو فٹ رکھنا ہے ،جسے جو کہنا ہے، کہتا رہے، باتیں کرنے والوں پر میں توجہ نہیں دیتا ۔میڈیاسے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ تاحال میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہا ہوں، کسی کھلاڑی کی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جب وقت آئے گا تو دیکھا

ایکشن درست نہ ہوا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا : اجمل

کراچی ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ 15ڈگری قانون کافی سخت ہے، آئی سی سی کو نہ صرف تمام اسپنرز بلکہ فاسٹ بولرز کو بھی بائیو میکانک ٹسٹ سے گذارنا چاہئے۔ ایکشن مکمل ٹھیک نہ ہوسکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا لیکن یقین ہے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کروں گا۔ آف اسپن اور تیز گیند 15ڈگری کے اندر آچکی ہے،’’دوسرا‘

قرآن

(اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم!) آپ فرمائیے میں تو فقط ڈرانے والا ہوں اور نہیں ہے کوئی خدا مگر اللہ جو ایک ہے سب پر غالب ہے۔ (سورہ صٓ۔۶۵)

حدیث

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو یہ سکھایا: ’’انی انا الرزاق ذوالقوۃ المتین‘‘ یعنی ’’(اے انسان جان لے کہ) بلاشبہ میں (اللہ تعالیٰ) ہی روزی دینے والا ہوں (اور) غالب طاقت والا ہوں‘‘۔ (ابوداؤد و ترمذی)

مسجد کو شہید کرنا، دین اسلام پر حملہ کرنا ہے

لغت میں مسجد کے معنی سجدہ گاہ کے ہیں اور اصطلاح میں مسلمانوں کی عبادت گاہ پر اس کا اطلاق کیا جاتا ہے، کیونکہ عبادت میں سب سے اہم ترین رکن سجدہ ہے، اس لئے اس کی اہمیت کے پیش نظر بندہ بارگاہ ایزدی میں سجدہ ریز ہوکر اپنی عاجزی و مسکنت، تواضع و تذلل کا مجسمہ بن جاتا ہے اور اپنی جبین نیاز کو بارگاہ بے نیاز میں ٹیک کر اللہ تعالی کی کبریائی ک

سراپا رحمت صلی اللہ علیہ وسلم

حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک شخص کو سفر کے دوران سخت پیاس لگی، ایک کنواں نظر آیا، وہ اس میں اتر گیا۔ جب باہر آیا تو دیکھا کہ ایک کتا پیاس کی شدت سے کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے سوچا پیاس سے میرا برا حال تھا، یہی حال اس کتے کا بھی ہے۔ وہ پھر کنویں میں اترا، اپنے چمڑے کے موزے کو پانی سے بھرا، پھر اپنے دانتوں سے دباکر اوپر

وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَ شَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ {تقدیر پر ایمان لانے کا بیان}

۱ ۔ عالم میں جو کچھ ہوا اور ہو رہا ہے اور ہوگا سب کو اللہ تعالیٰ نے ازل ہی میںلکھ دیا ہے۔ اب اس کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا‘ اسی کا نام تقدیر ہے ۔
۲ ۔ بندوں کے بھلے بُرے تمام کاموں کا پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ لیکن بھلے کاموں سے وہ راضی ہے اور برے کاموں سے ناراض ہوتا ہے ۔