ایرانی نژاد برطانوی والی بال خاتون کھلاڑی کو ایران میں ایک سال سزائے قید

تہران۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تہران کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون والی بال کھلاڑی کو ایک میچ میں شرکت کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ مقامی عدالت نے 25 سالہ گھونشے غوامی کو جو لندن کی ساکن ہے، ایک سال کی سزائے قید سنائی۔ وہ 20 جون سے حراست میں تھی اور والی بال ٹیم کے ساتھ اسے اٹلی میں کھیلنا تھا، حالانکہ اسے گرفتاری کے چ

پاکستان: فضائی حملوں میں 13 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں جو فضائی حملوں کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا تھا، 2 پاکستانی فوجی ہلاک کردیئے گئے جب کہ پاکستان کے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں فوجی ہیلی کاپٹرس نے سپاہ، اکاخیل اور مالک دین خیل میں خیبر پختونخواہ صوبہ میں باغیوں کے مورچہ پر فضائی بمباری کی تھی جس میں کم از کم 13 افر

بحرین میں ماہی گیروں کے تحفظ کے لئے ہندوستانی تجاویز

دبئی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان نے کام کے لئے یہاں منتقل ہونے والے ماہی گیروں کے تحفظ کے لئے چند رہنمایانہ خطوط تجویز کئے ہیں جب کہ ایک ہندوستانی ماہی گیر قطر کی آبی حدود میں ماہ ستمبر میں ہلاک ہوگیا تھا۔ کارتیکین ٹنگاراسو عمر 40 سال 21 ستمبر کو قطر کی آبی حدود میں ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس کی کشتی کا تصادم قطر کے ساحلی محافظین

کیلیفورنیا میں کشتی کو حادثہ، 4 افراد ہلاک، ایک شخص زندہ بچ گیا

سان فرانسسکو۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی کے ڈرامائی حادثہ میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔ خانگی ماہی گیر کشتی ایک تیز رفتار سمندری موج کی وجہ سے خلیج بوڈیگا میں اُلٹ گئی تھی۔ مہلوکین میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ امریکی ساحلی محافظین نے 4 افراد کی نعشوں کو پ

خلائی جہاز کے ملبہ سے اس کے ٹوٹ جانے کا انکشاف

موجاوے (امریکہ)۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تحقیقات کرنے والوں نے جو اولین کہکشانی پرواز کے خودکار خلائی جہاز کے ملبہ کا جائزہ لے رہے ہیں، کہا کہ 5 میل کے علاقہ میں کیلیفورنیا کے صحرا میں خلائی جہاز کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ خلائی جہاز پرواز کے دوران ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا۔ جب کسی جہاز کا ملبہ اس طرح وسیع علاقہ میں پھیلا

بغداد میں بم حملے‘ کم از کم 24 افراد ہلاک

بغداد۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بغداد میں بم دھماکوں سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ چند دن قبل عسکریت پسندوں سے شیعہ اکثریت کے مذہبی جلسے اور جلوسوں کو خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ صیانتی اور طبی عہدیداروں نے کہا کہ مہلک ترین حملہ ایک خودکش بم بردار نے دھماکو مادّوں سے بھرے ہوئے ٹرک کو ایک چوکی سے ٹکراتے ہوئے کیا۔ جنوبی بغداد کے اس حم

ہندوستانی سفارت خانوں میں سی بی آئی عہدیداروں کی تعیناتی ضروری

نئی دہلی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سی بی آئی نے بیرونی ملکوں میں بعض ہندوستانی سفارت خانوں میں اپنے عہدیداروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیرونی ملکوں میں پوشیدہ کالے دھن کا پتہ چلانے کے لئے ایجنسی کے کام کاج میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور کالے دھن سے مربوط کیسوں کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے مکتوبات روانہ کرنے کی راہ میں سرخ فیتہ حاصل

سویڈن‘ ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں

نئی دہلی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے جذبہ کے ساتھ سویڈن نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کی نئی حکومتوں کی توانائی سے ترقی ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ’میک اِن انڈیا‘ اور ’سوچھ بھارت‘ اقدامات کے تعلق سے سویڈن نے نہایت ہی مثبت اور پرزور حمایت کی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں اور

قدرتی گیاس کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ

نئی دہلی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج قدرتی گیاس قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس سے مہاراشٹرا اور گجرات جیسی ریاستوں میں سی این جی کی شرحوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی گیاس نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام اندرون ملک قدرتی گیاس پیدا کرنے والی کمپنیوں کیلئے نئی قیمتوں پر رہنمایان

ٹاملناڈو کانگریس کے آئندہ لائحہ عمل کا آج قطعی فیصلہ

کوئمبتور۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس سے قطع تعلق کے اِشارے دینے اور سابق ٹامل منیلا کانگریس کے احیاء کا اِرادہ ظاہر کرنے کے ایک دن بعد سابق مرکزی وزیر جہاز رانی جی کے واسن نے آج کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کا قطعی فیصلہ کل کیا جائے گا جو قائدین اور کارکنوں کی اُمنگوں کا عکاس ہوگا۔ وہ ایرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مہاراشٹرا لیجسلیٹیو کونسل عہدہ کیلئے این سی پی کا دعویٰ

ممبئی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا کانگریس کے صدر مانک راؤ ٹھاکرے نے آج اپنی پارٹی کی سابق حلیف پارٹی این سی پی کے اس دعویٰ پر سوال اُٹھایا ہے کہ لیجسلیٹیو کونسل میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اس کو دیا جائے۔ مہاراشٹرا کے 78 رکنی ایوان بالا میں این سی پی کو 28 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی پارٹی کا موقف حاصل ہے جب کہ کانگریس کی 22 نشستیں ہی

نکوبار جزائر میں زلزلہ کا جھٹکہ

نئی دہلی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نکوبار جزائر میں آج زلزلہ کا خفیف جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 4.4 ناپی گئی۔ اس زلزلہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب زلزلہ کا جھٹکہ 5 بجکر 8 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

چیف منسٹر مہاراشٹرا کا 12 نومبر کو خط اعتماد

ممبئی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے تین روزہ سیشن کے دوران جو 10 نومبر کو منعقد ہوگا، چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے زیرقیادت حکومت خط اعتماد حاصل کرے گی۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف لینے کے بعد 12 نومبر کو خط اعتماد کے لئے رائے دہی ہوگی۔ عبوری اسپیکر کا 10 نومبر کو انتخاب عمل

شاہ نواز حسین کو دبئی کے نمبر سے دھمکی آمیز ٹیلی فونس

نئی دہلی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کے ترجمان شاہ نواز حسین کو مبینہ طور پر کل رات دھمکی آمیز ٹیلی فون کالس وصول ہورہے ہیں جس کے بعد انھوں نے ایک ایف آئی آر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کروادیا ہے۔ اپنی شکایت میں شاہ نواز حسین نے کہا کہ انھیں دبئی کے ایک نمبر سے دو ٹیلی فون کالس وصول ہوئے جب کہ وہ دہلی میں اپنی قیامگ

نریندر مودی ’بڑے لفاظ‘، وزیراعظم کے وعدوں کی تکمیل صفر

حیدرآباد۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک ’بڑے لفاظ‘ ہیں اور وہ سامعین کو تمام درست پیامات دیتے ہیں، لیکن اپنے وعدوں کی تکمیل صفر ہے۔ کجریوال نے کہا کہ ان کی لفاظی نے ملک میں کچھ اثباتی تبدیلی لائی ہے، گزشتہ پانچ ماہ میں یہ ملک صرف بڑی بلند بانگ تقاریر ہی سنتا آر

ابوظہبی ٹسٹ :آسٹریلیا کو603رنز کا نشانہ

شارجہ ۔ 2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے مصباح کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کو603 رنز کا ہدف دیا ہے۔کپتان مصاح الحق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور

ہندوستان کا موقف مستحکم ‘سری لنکا کو 364 رن کا ہدف

کٹک ۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام).ہندوستان نے اوپننگ بیٹسمین اجنکیا رہانے اور شکھر دھون کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر لیا ہے۔ اوڈیشہ کے کٹک واقع بارابتی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سری لنکا کو اب فتح کے لئے 364 رنز کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دونوں ہی بیٹسمینوں رہا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز، جنوبی افریقی ٹیم سڈنی پہنچ گئی

سڈنی۔2نومبر( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کیلیے جنوبی افریقی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے کرکٹ آسٹریلیا الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ ( آج ) اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی کر