پاکستان میں واگھا سرحد پر خودکش حملہ ‘ 59ہلاک 200 زخمی

واگھاسرحد۔2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں واگھا سرحد کے قریب ایک طاقتور خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 59افراد بشمول 11خواتین اور 3سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 200افراد زخمی ہوگئے ۔ ہند۔پاک کراسنگ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے چند منٹ بعد یہ دھماکہ ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں 59افراد بشمول خواتین ‘ بچے اور سی

انتقال

حیدرآباد۔/2نومبر، ( راست ) جناب محمد طاہر شریف ولد محمد جناب یوسف شریف (مرحوم ) وظیفہ یاب محکمہ سنٹرل ریلوے ساکن چندرا نگر یاقوت پورہ کا 2نومبر اتوار کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلا کیلئے فون 7893154473 ، 8801508696 پر ربط کریں۔

مہاراشٹرا میں 10 رکنی کابینہ کی تشکیل ‘12نومبر کو خط اعتماد

ممبئی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج اپنی 10 رکنی کابینہ میں قلمدان تفویض کئے۔ وزارت داخلہ، شہری ترقی، امکنہ، صحت کے محکموں کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہے۔ سی ایم او کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ جن قلمدانوں کو خصوصی طور پر کسی وزیر کے تفویض نہیں کیا گیا، یہ قلمدان چیف منسٹر کے پاس ہی رہ

آسام میں جہادیوں کا خطرہ ، چیف منسٹر نشانہ

گوہاٹی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج کہا کہ ریاست میں جہادی عناصر سرگرم ہیں اور یہ لوگ ان کے (چیف منسٹر ) علاوہ ریاستی سیکریٹریٹ اور مشہور کمکھیا مندر کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نیلاچل ہل پر واقع شکتی مندر میں صفائی مہم کے دوران پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں

اسرائیل اپنی حد پار کرچکاہے : عرب لیگ

قاہرہ/یروشلم۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عرب لیگ نے یروشلم میں تازہ جھڑپوں کے بعد اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حد پار کرچکا ہے ۔ بین الاقوامی برادری پر اس مقدس شہر میں سرکاری سرپرستی کے ساتھ جاری خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے زور دیا گیا ۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میںجھڑپوں کے بعد اسرائیل نے جمعرات کو اسے بند کردیا تھا ۔ الاقصیٰ اور مت

راکٹ فائرنگ کے بعد غزہ سرحد بند

یروشلم۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے غزہ سے متصل دو سرحدوں کو بند کردیا ہے۔ اسرائیلی فورس کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقہ سے ایک راکٹ داغے جانے کے بعد یہ سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔ غزہ کی یہ سرحدیں فلسطینی عوام کی نقل و حرکت کیلئے اہمیت رکھتی ہیں۔ ایریز اور کیرم شالوم سرحدوں سے فلسطینی عوام اپنی روزمرہ کی اشیاء لانے کیلئے جاتے ہیں۔ ا

وڈرا اراضی کیس : قانون اپنا کام کرے گا

چندی گڑھ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے کہا کہ رابرٹ وڈرا کے ہریانہ اراضی معاملت میں قانون اپنا کام کرے گا۔ وڈرا نے اس معاملت کے ذریعہ 44 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بزنس مین داماد کی کمپنی ہریانہ اراضی معاملتوں پر اندھادھند کما رہی ہے۔ اس معاملے کی قانون کے ذریعہ ت

کیرالا میں ’’کس آف لو‘‘ پروگرام ، آرگنائزرس گرفتار

کوچی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے یہاں منعقد ہونے والے ’’کس آف لو‘‘ پروگرام کو ناکام بنادیا ہے اور اس پروگرام کے آرگنائزرس اور خواتین کے بشمول سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مورل پولیسنگ کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر منعقد کئے جانے والے اس پروگرام کے مقام پر پولیس نے دھاوا کیا۔ لمحہ آخر نے پروگرام کا منصوبہ تبدیل کرتے ہ

راج ناتھ سنگھ کی آج انٹرپول اجلاس میں شرکت

نئی دہلی ۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کل موناکو میں شروع ہورہے انٹرپول کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ بین الاقوامی اثرات کے حامل بشمول دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے سلسلہ میں تعاون طلب کریں گے ۔ وزیرداخلہ چار رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا اور وزا

بنگلہ دیش میں جماعت اِسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت

ڈھاکہ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کے سینئر لیڈر اور بنگلہ دیش میڈیا کے سربراہ میر قاسم علی کو 1971ء کی پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران کئے گئے مظالم کی پاداش میں خصوصی جنگی جرائم کی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ چند دن قبل ہی جماعت اسلامی کے سربراہ کو انہیں الزامات پر سزائے موت دی گئی تھی۔ میر قاسم علی کو پھانسی دی جائے گی۔ ج