دہلی کے ترلوک پوری میں مسلم خاندانوں کو ہراسانی

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ترلوک پوری علاقہ میں مسلمانوں کیلئے زندگی مشکل بنادی جارہی ہے۔ 75 سالہ وحیدہ خاتون ہنوز اس غم سے نڈھال ہے کہ پولیس نے ان کے فر زند کو گرفتار کر کے لیجانے کے بعد رہا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کے بعد سے اس علاقہ میں بدامنی نہیں دیکھی گئی لیکن میرے فرزند کو جو میرٹھ سے واپ

اعظم خان کو پاکستان بھیج دینا چاہئے : آدتیہ ناتھ

لکھنو ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر متنازعہ بیانات دینے کے معاملہ میں الجھ گئے ۔ اس بار انہوں نے یو پی کے ایس پی قائد اعظم خان کو نشانہ بنایا ہے ۔ سماج وادی پارٹی لیڈر کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی ( مودی ) شادی شدہ زندگی پر ہدف تنقید بنانے پر جوابی وار کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اعظم خ

بنگلہ دیشی مسلمانوں کو پیچھے ڈھکیل دیا جائے: توگاڈیہ

کولکتہ ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے آج مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو درانداز سمجھ کر پیچھے ڈھکیل دیا جانا چاہئے۔ ہندوستان سے انہیں نکال باہر کرتے ہوئے انہیں سزاء دی جانی چاہئے۔ وی ایچ پی کے انٹرنیشنل کارگذار صدر پروین توگاڈیہ نے آج کہا کہ یہ بنگلہ دیشی مسلمان ہندوستانیوں کی سلامتی کیلئے سنگی

انجلینا جولی سیاست یا سفارت میں آنے کی آرزو مند

واشنگٹن ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالی وڈ میں اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت پانے والی اور 2012ء سے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر مصروف عمل رہنے والی انجلینا جولی نے سیاست ، سفارت یا حکومت میں سے کسی ایک میدان میں آنے کا عندیا دیا ہے۔ جولی کے مطابق ’’ اگر آپ حقیقی معنوں میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس ذمہ داری کا ہو

برطانوی فوج عراقی فوج کی تربیت کیلئے تیار

لندن ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے عراقی فوج کو تربیت دینے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے تاکہ عراقی فوج اسلامی انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف کامیاب ہو سکے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق برطانوی فوجی حکام بغداد مں امریکی ہیڈکوارٹر پہنچنے کیلئے تیار ہیں، جہاں وہ امریکی فوجی حکام کے ساتھ عراقی فوج کی تربیت کا کام کریں گے۔

مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کا دوبارہ حملہ

دبئی ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودی تنظیم’جبل الھیکل‘ سے تعلق رکھنے والے دسیوں کارکنوں کی جانب سے قبلہ اول میں عبادت کی خاطر داخلے کی کوشش کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدگی کا شکار ہو گئی ہے۔ مسجد اقصی کے شعبہ نگرانی کے سربراہ کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی پر مراکشی دروازے کی سمت سے حملہ کی

چین میں ڈرون کو مار گرانے والے لیزر سسٹم کی تیاری

بیجنگ ۔ 5 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آج کل دنیا بھر میں ڈرونس کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے ۔ اسے جہاں دشمن کے ٹھکانوں کاپتہ لگاکر نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے وہیں زرعی شعبہ اور کاروباری مقاصد کیلئے بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ جلسے جلوسوں ریالیوں اور مظاہروں کی نگرانی اور لڑائی جھگڑؤں ، فرقہ وارانہ فسادات و نسلی تص

مسیحی جوڑے کو توہین مذہب کے مبینہ الزام کے تحت ہلاک کر دیا گیا

لاہور ، 5 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جنوب مغربی علاقہ میں شہر کے پولیس اہلکار بنیامین نے بتایا کہ ایک مسیحی جوڑے پر مقدس قرآن کو جلا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسیحی جوڑے کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کے روز کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا۔ مہلوک جوڑا

شام میں داعش کا ایک اور گیس پلانٹ پر قبضہ

بیروت، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں داعش نے دوسرے گیس پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں نے سوشل میڈیا پر 18 تصاویر جاری کی ہیں جن میں جہار گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد انہیں جھنڈا لہراتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ق

روس میں مسلمانوں کیلئے خصوصی موبائل فون تیار

ماسکو ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں موبائل فون تیار کرنے والی ایک کمپنی نے صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص ایک فون تیار کیا ہے جس میں قرآن مجید، قبلہ نما اور نماز کی اذان کو پہلے ہی انسٹال کر دیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اس موبائل کو ابتدائی طور پر صرف روسی مسلمانوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مکمل قرآن مجید عربی متن

عراق میں جہادیوں کا تشدد، چار صحافی بھی ہلاک

بغداد ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں نے اپنی تازہ کارروائیوں میں چار صحافیوں سمیت درجنوں دیگر افراد کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان جہادیوں پر امریکہ اور اتحادی ممالک فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے موصل کی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان جہادیوں نے مخالف قبائل کے درج

سلامتی کونسل میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ پر بحث

نیویارک ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے انتہا پسندوں کی مسلح کارروائیوں پر بحث کیلئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اِس اجلاس میں اِن دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کی جانے والی بین الاقوامی کارروائیوں پر بھی بات کی جائے گی۔ بحث کے بعد سلامتی کونسل کی کمیٹی کی القاعدہ اور اسلامک اسٹ

فرانس اور لبنان کی اسلحہ معاملت

ریاض، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور لبنان کے درمیان سعودی عرب کی جانب سے مہیا کردہ تین ارب ڈالرز مالیت کی رقم سے اسلحے اور فوجی ساز و سامان کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے حکام نے یہاں سعودی دارالحکومت میں معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام بھی موجود تھے۔ اس معاہدہ کے تحت فرانس لبنانی فوج کیلئے تین ار

نریندر مودی کا 19 نومبر کو دورۂ فیجی

آکلینڈ ، 5 نومبر (سید مجیب کا ای میل) وزیراعظم ہند نریندر مودی 19 نومبر کو فیجی کا دورہ کریں گے جو آسٹریلیا کو 15 اور 16 نومبر کو برسبین میں G20 سمٹ میٹنگ میں شرکت کے سلسلے میں اُن کے دورے کی توسیعی منزل ہے۔ عالمی قائدین کی اس میٹنگ کے پروگرام کا زائد از 12 ماہ سے علم تھا لیکن مودی کے دورۂ فیجی کا عمومی قیاس کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ظاہر طور پر

امریکی دفاعی ادارہ پنٹگان کا پاکستان پر ایک اور الزام

واشنگٹن، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دفاعی ادارہ پنٹگان نے کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو ہندوستانی فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کی طاقت کو توڑا جاسکے۔ 100 صفحات پر مشتمل ششماہی رپورٹ میں پنٹگان نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین س

شمال مشرقی نائجیریا میں خودکش بمبار کی کارروائی، 32 ہلاک

پوتسکوم (نائجیریا)۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑاتے ہوئے 32 عام شہریوں کو بھی ہلاک کردیا جبکہ شمال مشرقی نائجیریا میں اعتدال پسند اخوان المسلمین کی جانب سے مذہبی جلوس نکالا جارہا تھا۔ اسپتال کے عہدیدار اور عینی شاہدین نے اس واقعہ تصدیق کی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آئے دھماکہ میں جملہ 119 افرا

گورنر نکی ہالے دوسری بارمنتخب

واشنگٹن ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی۔امریکی نکی ہالے کو آج ساؤتھ کیرولینا کی گورنر کی حیثیت سے دوسری میعاد کیلئے منتخب کرلیا جبکہ انہوں نے اپنے قریب ترین ڈیموکریٹ حریف کے مقابل بآسانی جیت درج کرائی، جس سے ریپبلکن پارٹی میں ان کے رتبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی تارکین وطن کی 42 سالہ دختر کو 57.8 فیصد ووٹوں کے متاثرکن مظاہرہ کے

اسرائیل نے شہری ہلاکتوں کا خیال نہیں کیا: ایمنسٹی

لندن ۔ 5۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے آج جاری کردہ نئی رپورٹ میں اسرائیلی فورسز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حالیہ پچاس روزہ غزہ جنگ کے دوران اپنی کارروائیوں میں عام شہریوں کا خیال نہیں کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لندن میں قائم انسانی حقوق کے واچ ڈاگ ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں غزہ جنگ کے دورا

امریکی وسط مدتی انتخاب میں صدر اوباما ناکام، ریپبلکنز کا سینیٹ پر کنٹرول

واشنگٹن ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹس کے خلاف ناراضگی کی لہر کے درمیان پرجوش ریپبلکنز نے آج امریکی سنیٹ کاکنٹرول 8 سال میں پہلی مرتبہ حاصل کرلیا اور ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت میں اضافہ بھی کرلیا جبکہ صدر براک اوباما کی حیثیت عملاً خاموش تماشائی کی ہوگئی ہے ۔ معاشی عدم اطمینان اور صدر کے تئیں برہمی کا بھرپور سیاسی فائدہ ا

سافٹ ویر کمپنی کا دھوکہ ، نوجوانوں کو دو کروڑ کا جھانسہ

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں ایک اور سافٹ ویر ادارے نے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے دیا ۔ ڈاٹ نسٹ پراجکٹ کے نام پر سالے اور بہنوائی نے 2 کروڑ کا جھانسہ دیکر اپنے ادارے کو بند کردیا ۔ اس سالے اور بہنوائی پر اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو تقریباً 2 کروڑ روپئے کا جھانسہ دینے کا الزام ہے ۔ دو تا تین مسلسل آفیسیس کو بند د