ریلوے امتحانات کا دفتر سیاست میں تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) ریلوے گروپ ’ڈی‘ زمرہ کے امیدوار جن کے امتحانات 16 ، 23 اور 30 نومبر کو ہے، ان کے نمونہ پرچہ سے واقفیت اور مشق کیلئے ایک ماڈل ٹسٹ (تمثیلی امتحان) آج اتوار 9 نومبر 3 تا 5 بجے گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق بھی کروائی جائے گی۔

لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج کے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ انگریزی اخبار ’’ڈان ‘‘ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی کہ جنرل اختر اپنے پیشرو ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام سے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرچکے ہیں۔ رضوان اختر

امریکی ہیومن رائٹس عہدیدار کا دورۂ ہند ، نوبل انعام یافتہ ستیارتھی سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انسانی حقوق سے وابستہ ایک اعلیٰ سطح کے امریکی سفارت کار آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کریں گی جہاں وہ نوبل انعام یافتہ ہندوستانی کیلاش ستیارتھی سے ملاقات کریں گی اور تبتی پناہ گزینوں کے لئے صحت کے شعبہ میں3.2 ملین ڈالرس کا عطیہ بھی دیں گی ۔ سیویلین سکیورٹی ، ڈیموکریسی اور ہیومن رائٹس کی انڈر سکریٹری

امریکی صدر اوباما کا دورہ ٔ چین، میانمار اور آسٹریلیا

واشنگٹن۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر باراک اوباما اِسی ہفتہ کے آخر میں چین، میانمار اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اُن کی ابتدائی منزل چین ہے، جہاں وہ ایشیا پیسفک اکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔ اپیک فورم کا اجلاس دوشنبہ سے چینی دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گا۔ اِس اجلاس میں شرکت کے بعد وہ میانمار میں ایسٹ ایشیا سمٹ میں شریک ہ

برطانیہ : ہندوستانی نژاد ڈیزائنر کو قید

لندن ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد گرافک ڈیزائنر جسے سنسنی خیز منصوبہ میں والدہ کو زہر دینے کی کوشش پر عدالت نے بری کردیا، اسے مہلک زہر کے حصول پر تین سال کی سزائے قید ہوگئی ہے۔ 37 سالہ کنتل پٹیل گزشتہ ماہ اقدام قتل سے تو بری ہوگئی مگر وہ ٹاکسن کے حصول کی مرتکب پائی گئی۔

ملائیشیائی طیارہ کا ملبہ شاید کبھی نہ ملے

امریکہ میں پہلی خاتون سیاہ فام اٹارنی جنرل

واشنگٹن۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر اوباما نے پہلی سیاہ فام امریکی خاتون لوریٹا لینچ کو اٹارنی جنرل کے عہدہ پر تعینات کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ وسط مدتی انتخابات کے باعث اوباما انتظامیہ کیلئے اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔وسط مدتی انتخاب کے دوران سینیٹ میں اکثریت پا لینے والی ریپبلکن پارٹی کا موقف ہے کہ یہ تقرری اگلے سا

روس حامی باغیوں کیساتھ جھڑپ ایک یوکرینی فوجی ہلاک ، 15 زخمی

کیف۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس حامی باغیوں کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں یوکرین کا ایک فوجی ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ جھڑپوں کایہ سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے جو برائے نام جنگ بندی کی بھی شدید خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔ یوکرینی افواج نے یہ بات بتائی، جس کے مطابق ایک راکٹ حملہ میں نیم فوجی دستہ کا ایک فوجی تباہ شدہ ڈونٹیک بین الاقوا

داعش کے ہاتھوں شامی فوجیوں کا قتل

لندن۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق اور شام میں برسرپیکار دولتِ اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کی سفاکیت روزبروز بڑھتی جارہی ہے اور وہ جب بھی اپنی کوئی نئی ویڈیو جاری کرتے ہیں تو وہ ان کی سفاکیت اور بھیانک ظلم کی نئی داستان بیان کررہی ہوتی ہے۔اس سے پہلے داعش کی یرغمال صحافیوں ،امدادی کارکنوں یا شامی فوجیوں کو ذبح کرنے یا انھیں قطاروں می

اسکول فائرنگ میں زخمی ایک اور طالبہ فوت

سیاٹل ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہائی اسکول میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے طلباء میں سے مزید ایک طالب علم آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل ایک کیفٹیریا میں ایک طالب علم کے ذریعہ کی گئی اندھا دھند فائرنگ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ 15 سالہ اینڈریو فرائبرگ سینٹل کے ہاربرویو میڈیکل سن