لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج کے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ انگریزی اخبار ’’ڈان ‘‘ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی کہ جنرل اختر اپنے پیشرو ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام سے آئی ایس آئی سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرچکے ہیں۔ رضوان اختر کو فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کا قریبی رفیق تصور کیا جاتا ہے ۔ ماہ ستمبر میں وزیراعظم نواز شریف سے رضوان اختر کو آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ کیلئے نامزد کیا تھا۔ پاکستان میں ایک ایسے وقت جب ملک کو دولت اسلامیہ کے جہادیوں کی جانب سے سخت داخلی اور خارجی چیلنجوں کا سامنا ہے ، رضوان اختر کی تقرری کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے ۔