تلنگانہ کے سیول انجینئر کا آسام میں اغواء

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز)تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سیول انجنیئر کو آسام میں انتہا پسندوں نے اغوا کرلیا ۔تفصیلات کے بموجب 55سالہ پی مہیشور ریڈی ساکن گچی باؤلی ‘ رامکی ٹاور ای بلاک‘جس کا آبائی مقام آندھراپردیش ضلع کڑپہ سے ہے‘ پی ایم آر انفراسٹرکچر کا مالک ہے اور وہ قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے انڈین لیزنگ فینانس لمٹیڈ کمپنی سے س

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ باٹا سنگرام میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7افراد زخمی اور ایک کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ناگیشور راؤ اپنی بیوی راجیشوری اور دیگر افراد خاندان کے ہمراہ انووا کار نمبر AP-29 AH 3366میں وجئے واڑہ کی ایک مندر کے درشن کے بعد اپنے مکان ایل بی نگر واپسی

نلگنڈہ کے اسکول میں کمسن طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 9؍نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک 6 سالہ لڑکا اسکول میں بیہوشی کے بعد گر کر فوت ہوگیا ۔ متعلقہ سرکل انسپکٹر شیو شنکر گوڑ نے کہا کہ یہ لڑکا ضلع نلگنڈہ کے ہلیہ منڈل کے تحت ایک خانگی اسکول جماعت اول میں زیر تعلیم تھا ‘ گذشتہ روز اپنی کلاس میں بیہوش ہو کر گر گیا تھا جسے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا

داعش کے خلاف لڑائی کا نیا مرحلہ شروع : اوباما

واشنگٹن 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج کہا کہ عراق کو 1,500 اضافی امریکی فوجیوں کی روانگی دولت اسلامیہ ( داعش ) کے خلاف لڑائی کا ایک نیا مرحلہ ہے ۔ اوباما نے سی بی ایس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم صرف داعش کی رفتار کو روکنے کے علاوہ اس پر کچھ کارروائیاں کرنے کے موقف میں ہیں۔ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک نے دا

شام کے شہر ناوا پر باغی و القاعدہ گروپس کا قبضہ

بیروت 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے حقوق انسانی گروپ نے آج کہا کہ شامی باغیوں اور القاعدہ نے جنوبی ٹاؤن ناوا کو صدر بشار الاسد کی حامی افواج سے چھین لیا ہے ۔ اس شہر کیلئے کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی ۔ مقامی باغی گروپس اور القاعدہ نے جو النصرہ فرنٹ سے الحاق رکھتی ہے اپوزیشن کی پیشرفت کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کی ہے ۔ شہر ناوا صوبہ دار

پاکستان میں تعطل ختم کرنے عمران خان کی نئی تجویز

اسلام آباد 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ گذشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک کمیشن قائم کریں۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی ورکرس کی رحیم یار خان میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھ

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے زیراہتمام منعقدہ عقدثانی کے رشتوں پر مشتمل دوبدو پروگرام کی جھلک

٭ 36 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں آج صرف عقدثانی اور شادیوں میں تاخیر سے متعلق رشتے والدین کے ملاحظہ کیلئے رکھے گئے تھے۔
٭ تین ہزار سے زائد فکرمند والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔
٭ ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) کا وسیع ہال تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔