Month: 2014 نومبر
دہشت گردوں کا ہر ایک ٹھکانہ تباہ کر دیں گے : نواز شریف
برلن ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا ہر ایک ٹھکانہ تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طالبان اور افغان حکومت کے مابین امن مذاکرات کیلئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقد
سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی
وزارت اسلامی امور نے نگران کمیٹی قائم کر دی: نائب وزیر
دنیا نئی سرد جنگ کے دہانے پر …! گورباچوف کا تاثر
برلن ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگیوں نے اس دنیا کو نئی سرد جنگ سے قریب تر لا دیا ہے، سابق سویت لیڈر میخائل ایس گورباچوف نے یہ تاثر ظاہر کیا ہے۔ 83 سالہ سابق حکمران نے مغرب بالخصوص امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا کہ ربع صدی قبل سویت یونین کے بکھراؤ اور کمیونسٹ بلاک کی تحلیل کے بعد ’’فاتحانہ جذبہ‘‘ کو پروان
چینی صدر اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات
بیجنگ ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا پیسفک اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آئے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے یہاں چینی دارالحکومت میں میزبان صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کی۔ چین اور جاپان کے درمیان سمندری جزائر اور چند دوسرے معاملات پر پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں یہ ملاقات خاصی اہم تصور کی گئی ہے۔
پاکستان سب سے زیادہ بہادر ملک ہے: بلاول
لندن، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں بلکہ سب سے زیادہ بہادر ملک ہے اور پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’پاکستانز وارئیر پرنسز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلاول بھٹو کا نے کہا ک
مصر : دہشت گرد تنظیم کی اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ وابستگی کا اعلان
قاہرہ ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری علاقہ سینائی میں فعال انتہا پسند گروپ انصار بیت المقدس نے عراق و شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری گروپ نے اپنے اعلان میں ابوبکر البغدادی کی بابت کہا کہ وہ خلیفہ ابراہیم بن عود کی بیعت کا اعلان کرتے ہیں اور مستقبل میں وہ اْن کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ دوس
وزیرستان میں 4 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
پشاور ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلابازوں کی زمین پر واپسی
واشنگٹن ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق تین مختلف قومیتوں کے خلا باز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر تقریباً چھ ماہ قیام کرنے کے بعد پیر کی صبح زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ ان تین خلابازوں کا تعلق امریکہ، روس اور جرمنی سے ہے۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے 41 ویں مشن میں شریک خلا بازوں کی ٹیم کے لیڈر روسی خلا باز میکسم سوورائ
پڑوسی ممالک سے روابط حساس مسئلہ ، نئے وزیر دفاع کا تاثر
لکھنؤ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات حساس مسئلہ ہونے کا ادعا کرتے ہوئے نئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ ملک کو دشمنوں کے مقابلے میں دفاع سے محروم ملک بنانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع آج صحافت کے س
بی جے پی ۔ سینا تنازعہ کے خودبخود حل ہوجانے کی توقع
نئی دہلی۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ۔ شیوسینا تعلقات 12 نومبر سے پہلے جبکہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر خطِ اعتماد حاصل کریں گے، تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ شیوسینا کا مسئلہ خودبخود حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض مسائل خودبخود حل ہوجاتے ہیں۔ کل شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت مرکزی م
شیوسینا سے چیف منسٹر بہار کا اظہار ہمدردی
بی جے پی ’’ناقابل اعتبار‘‘ ، جتن رام مانجھی کا بیان