احمد شہزاد نیوزی لینڈسیریز سے باہر

ابو ظہبی۔12؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران سر پر بال لگنے کے باعث زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد رواں سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے احمد شہزاد کو فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد وہ رات گئے پاکستان کیل

مسواک

جو کی میں نے مسواک باقاعدہ
ہوا مجھ کو اس سے بڑا فائدہ
ہوا دور دانتوں کا سب رنگ زرد
رہا میرے دانتوں میں کچھ بھی نہ درد
مرض منہ کے بھی دور ہوگئے
جوتھے روگ کافور سب ہوگئے
زکام اور کھانسی نہ مجھ کو ہوئی
گلے کی یہ پھانسی نہ مجھ کو کوئی
تھا مسواک کرنا نبیؐ کو پسند
مسلمان کو پھر نہ کیوں ہو پسند
خدا کا بڑا شکر و احسان ہے

نادان کی دوستی جی کا جنجال

سلیم کے والد کو شکار سے بہت رغبت تھی ۔ اس لئے انہوں نے دس اچھی نسل کے گھوڑے پال رکھے تھے جن پر کبھی کبھی سلیم بھی سیر کو جایا کرتا تھا ۔ لیکن وہ بڑا ہی سخت دل تھا ۔ جانوروں کو ستانا تو اس کی عادت تھی ۔ ایک دن اس نے مجھے ساتھ لیا اور گھوڑے پر بیٹھ کر ہم شکار پر نکل پڑے ۔ جگل میں ایک پیڑ پر تیتروں کی ٹولیاں بیٹھی ہوئی تھیں ۔ سلیم نے نشانہ دیک

دشمن کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا

ایک تیر انداز بڑا نشانہ باز تھا ۔ کوئی شکار اس سے بچ نہیں پاتا تھا۔ اس سے جنگل کے جانوروں میں کھلبلی مچ گئی اور سبھی گھنے جنگلوں میں جا پہنچے ۔ لیکن شیر نے ڈکار کر بہادری جتاتے ہوئے کہا تم سب بزدل ہو دیکھو میں اس شکاری کا کام تمام کئے دیتا ہوں ۔

مشترکہ خاندانی نظام کی بنیاد

مشترکہ خاندانی نظام میں بیاہنے کی صورت میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے آپ کو ذرا سی زیادہ کوشش کرنی پڑتی ہے لیکن خوشی اور بقاء کا دارومدار بھی اسی پر ہے۔ اگر آپ اہل خانہ کے ساتھ خوش اخلاقی اور حسن سلوک کا مظاہرہ کریں گی تو ایک وقت ضرور آئے گا جب آپ کی یہ قربانیاں اور پیار رنگ لائے گا اور قدرت کی جانب سے آپ کو انعام حاصل ہوگا۔ جہاں تک میاں

ٹماٹو کیچپ

اجزاء:ٹماٹر ایک کیلو ، پیاز 2 عدد ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا ، لہسن 8 جوئے ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ ، پوٹلی بنانے کیلئے۔ 8 لونگیں ، 5 ٹکڑے دارچینی 10 سے 12 کالی مرچیں 2الائچیاں ۔ دیگر اجزاء: ٹماٹر پاؤڈر 4 کھانے کے چمچے ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ، چینی آدھا کپ ، سرکہ 2 چائے کے چمچے ، سرخ فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچہ ، پانی ایک چوتھائی کپ ، ک

ناشتہ کریں اور دل کے دورے سے بچیں

ہم اپنے بزرگوں سے سنتے آئے ہیں کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے۔ لیکن نئی تحقیق میں ناشتہ کی افادیت کی ایک اہم وجہ بتائی گئی ہے کہ ناشتہ ہمارے دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے صبح کا ناشتہ چھوڑنے کی عادت رکھنے والے مَردوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

PILOT Career کمرشیل پائلٹ ٹریننگ

CAE آکسفورڈ ایویشن اکیڈیمی ملک کا ایک باوقار و سرکردہ نیشنل فلائننگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے جو NFTI سے موسوم گونڈیہ مہاراشٹرا میں واقع ہے ۔ CAE اور ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے درمیان باہمی اشتراک ہے اس ادارہ کے شمار دنیا کے نامور اور بڑے فلائٹ ٹریننگ نٹ ورک میں ہوتا ہے ۔ اب جو امیدوار کمرشیل پائلٹ سے بننا چاہتے ہیں اور پروفیشنل ایرلائن پا

این سی پی کی تائید حاصل کرنے پر بی جے پی کی مذمت

ممبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت کے خط اعتماد حاصل کرنے سے پہلے اِس پر ایک اور تیر چلاتے ہوئے شیوسینا نے اپنی سابق حلیف پارٹی کو انتباہ دیا کہ اگر وہ عوام کے دیئے ہوئے اختیارات کا عدم احترام کرتے ہوئے این سی پی کی تائید حاصل کرے تو وہ ریاست کے خزانے کو ایک چوہے کی طرح کھا جائے گی۔ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر

نہرو پر کانفرنس میں مودی کو مدعو نہ کرنا تنگ نظری کا ثبوت: وینکیانائیڈو

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش تقریب میں مدعو نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے کہاکہ اِس سے پارٹی اور اُس کی قیادت کی ’’تنگ نظر ذہنیت‘‘ ظاہر ہوتی ہے۔ پنڈت نہرو ملک کے اوّلین وزیراعظم تھے اور مودی موجودہ وزیراعظم ہیں، اِس لئے کانگری

حکومت محنت کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کی عنقریب یکسوئی کرے گی: ارون جیٹلی

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مزدوروں کے مسائل اور انفراسٹرکچر کی قلت کے علاوہ سرمایہ کی اعلیٰ لاگت کے مسائل کی عنقریب یکسوئی کرے گی۔ تاہم یہ ایک مشکل مہم ثابت ہوگی۔ کیونکہ جی ڈی پی میں پیداوار کنندوں کا حصہ 15 سے بڑھاکر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ اِس کے باوجود بھی وہ مصنوعات کی فروخت میں مدد ک

ناقص آپریشنس ، ہائیکورٹ کی ازخود کارروائی

بلاسپور 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت سے ناقص نس بندی آپریشن کے بارے میں اندرون 10دن رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ہے۔ ہائیکورٹ نے اِس واقعہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ ناقص آپریشنوں کی وجہ سے 11 خواتین ہلاک ہوگئیں اور دیگر کئی ایک حالت نازک ہے۔ عدالت نے دو وکلاء سلیم قاضیا ا

محکمہ دفاع کو غیر ملکی آلات پر انحصار کم کرنے کا مشورہ

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلح افواج کو غیر ملکی آلات پر انحصار کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ عصری ہتھیاروں سے لیس پیچیدہ صیانتی خطرات بشمول بین الاقوامی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے دفاع کے شعبہ میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اعظم ترین حد 26 سے 49 فیصد کردینے کا حوالہ دیت

اونچی ذات کے افراد غیر ملکی، مانجھی کے تبصرہ پر بی جے پی برہم

بیٹیا ؍ پٹنہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ کھڑاکرتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے آج اونچی ذات کے افراد کو ’’غیر ملکی اور آریہ نسل کی اولاد‘‘ قرار دیا۔ مانجھی نے کل رات بیٹیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ بیرونی ممالک سے ہندوستان آئے تھے۔ صرف قبائیلی اور دلت مقامی افراد ہیں۔ چیف منسٹر بہار نے یہ د

سری نگر کی ایک اسکولی عمارت میں دھماکہ

سری نگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکولی عمارت کے اندر جسے مرکز رائے دہی نامزد کیا گیا تھا ، جو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابی حلقہ کنگن میں واقع ہے، آج رات دیر گئے دھماکہ ہوا۔3 بجے شب دھماکہ کی آواز بوبسی پورہ تک سنائی دی جو کنگن کے علاقہ میں ضلع گندربل میں واقع ہے۔ اس کے نتیجہ میں سرکاری وسطانیہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ انسداد

جموں و کشمیر میں صرف ایک مسلم چیف منسٹر ہوسکتا ہے : پی ڈی پی

سرینگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کے ایک رکن اسمبلی نے یہ کہتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کا چیف منسٹر صرف ایک مسلمان ہی ہوسکتا ہے، ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ تاہم اُن کی پارٹی نے اُن کے اِس بیان میںعجلت میں لاتعلقی کا اظہار کیا۔ شنگوس کے رکن اسمبلی پیرزادہ منصور نے ضلع اننت ناگ میں مزدوروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جمو

ورنگل میں اردو سے ناانصافی کی شکایت

ورنگل۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم عظیم مجاہد آمادی ‘ داشنور اور نامور صحافی مولانا ابوالکلام آزاد کے 127ویں یوم پیدائش کو ورنگل میں سرکاری سطح پر یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم کا ضلع بھر میں اہتمام کیا گیا ۔ اسکولوں میں تحریری ‘ تقریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔ اس ضمن میں ورنگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جوائنٹ ک

شہدائے کربلا کو خراج پیش کرنے کیلئے نماز کی پابندی کی تلقین

بگدل۔12 نومبر ( راست ) نماز کی پابندی کے ذریعہ شہادت حسینؓ کو یاد کریں‘ کیونکہ واقعہ کربلا عبادتوں و شریعت مطہرہ کی نافرمانی کے خلاف ایک عظیم جدوجہد حق و باطل کے درمیان حصرت سیدنا امام حسینؓ و خانوادۂ رسولؐ نے جو اپنی عزیز جانوں کو قربان کر کے قیامت تک کے آنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شاہ خلیفہ محمد ادریس اح

محبوب نگر میں علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد تقاریب

محبوب نگر ۔ 12نومبر ( فیکس) اسلاف کے کارناموں کو یاد رکھنا اور ان سے درس حاصل کرنا اسلامی شعار ہے ۔ اس مقصد کے تحت بزم کہکشاں کے زیراہتمام 9نومبر 3بجے دن کہکشاں ہال میں ملک کی مایہ ناز ہستیاں مسرز علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خوشگوار تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ علامہ اقبال کے جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی معاون