PILOT Career کمرشیل پائلٹ ٹریننگ

CAE آکسفورڈ ایویشن اکیڈیمی ملک کا ایک باوقار و سرکردہ نیشنل فلائننگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے جو NFTI سے موسوم گونڈیہ مہاراشٹرا میں واقع ہے ۔ CAE اور ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے درمیان باہمی اشتراک ہے اس ادارہ کے شمار دنیا کے نامور اور بڑے فلائٹ ٹریننگ نٹ ورک میں ہوتا ہے ۔ اب جو امیدوار کمرشیل پائلٹ سے بننا چاہتے ہیں اور پروفیشنل ایرلائن پائلٹ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ Indigo Pilot Program میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ یہ بالکلیہ طور پر سلف فینانس پروگرام ہے ۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت
امیدوار ہندوستانی شہریت رکھتا ہے ۔ عمر 18 سال سے زائد اور 30 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ سطح پر ، مضامین میاتھس ، فزکس اور انگلش سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے کم از کم 55 فیصد یا زائد نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے اور صحت مندی کیلئے کلاس ون میڈیکل سرٹیفیکٹ کا حاصل ہو ۔ انگلش زبان پر عبور رکھنا ہو یعنی لکھنے اور بولنے میں ماہر ہو ، ٹریننگ کورس کا آغاز مارچ 2015 ء سے ہوگا اس کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے اس کی مکمل معلومات تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ اور اس کے ای میل آئی ڈی اور فون نمبرات پر بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
www.caeoaa.com/gondia
Email:gondiaacademy@cae.com
+91 7182665023/+91 9545456266

M.E/M.Tech اور یم فارمیسی کیلئے آخری کونسلنگ
PGECET-2014 – Final Phase
یم ای اور ایم ٹیک کورسز اور ایم فارمیسی میں داخلے کیلئے قومی سطح کے انٹرنس امتحانات GATE ، GPAT کے ساتھ ریاستی سطح کے انٹرنس امتحان PGECET کے رینک پر کونسلنگ کا پہلا مرحلہ ہوا ۔ اب اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے دوسرے اور آخری مرحلے کی کونسلنگ رکھی ہے یہ کونسلنگ 17 نومبر تا 20 نومبر تک رہے گی ۔ اس کی مکمل تفصیلات اور اعلامیہ ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
http://pgecet.apsche.ac.in
or
http://appgecet.org
یہ دوسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ ہے ۔ اس کے بعد کوئی کونسلنگ نہیں ہوگی ۔ جن کورسز میں اس کونسلنگ کے ذریعہ داخلے ہوگا وہ ہیں ۔

M.E/ M.Tech/ M.Arch/ M.Planning/
M.Phara/ Pharm.D ( P. B )
خواہشمند اور اہل امیدوار ویب سائیٹ پر معلومات حاصل کرتے ہوئے کونسلنگ میں شریک ہو ۔
B.SC ( نرسنگ ) BPT، MLT کورسز میں داخلے کیلئے کونسلنگ
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے بغیر ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات پر جن پروفیشنل کورسز میں ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ ان کیلئے علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے یہ کورسس ہیں ۔ B.SC ( نرسنگ ) ،B.SC ( یم ایل ٹی ) اور B.SC ( فزیوتھراپی BPT ) اس کیلئے جو امیدوار یونیورسٹی آف ہلت سائنس میں آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے فارم داخل کئے تھے صرف ان کو ہی کونسلنگ میں شرکت میں توقع رہے گا ۔ یونیورسٹی آ ہلت سائنس نے 14 نومبر تا 17 نومبر ریاست نے چار مقامات پر اس کی کونسلنگ ہے حیدرآباد میں یہ کونسلنگ جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں ہوگی ۔ اس کی مکمل تفصیلات معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.ntruhs.ap.nic.in ملاحظہ کریں۔
B.Ed میں میناریٹی کالجس میں داخلے کیلئے آج آخری مرحلہ کی SW II کونسلنگ
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایسے مسلم میناریٹی کالجس جو کنوینر ایڈسٹ 2014 ء کے جنرل ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے علحدہ SW II کونسلنگ کے دو مرحلے منعقد کئے اب تیسرا اور آخری مرحلے بی ایڈ کے پانچ میتھاڈالوجی مضامین کیلئے مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے آج 13 نومبر اور 14نومبر کو Capmei کے زیراہتمام پریسیڈینی اسکول آف مینجمنٹ نزد رعیتو بازار فلک نما میں رکھے ہیں ایسے امیدوار جو تاحال داخلے حاصل نہ کئے اگر انہیں کسی کالج میں نشستیں خالی ہو تو داخلے مل سکتا ہے اس کا انحصار نشستوں کی دستیابی پر ہوگا ایڈسٹ 2014 کے اسٹیٹ رینک پر جو ہر مضمون کیلئے الگ الگ ہوتا ہے ۔ مضمون واری کونسلنگ ہوتی ہے ۔ بی اے ، بی کام امیدواروں سوشیل اسٹڈیز کیلئے ، بی ایس سی کے امیدوار بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس ، میاتھس کیلئے اہل ہیں امیدوار جو مضمون ڈگری میں پڑھا ہے اور اس میتھاڈالوجی سے ایڈسٹ کامیاب ہو ان کے رینک پر داخلے ہونگے ۔ ویب سائیٹ www.capmei.co.ni ہے ۔