مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ ٰ میں ادائیگی نماز سے روک دیا گیا

یروشلم۔ 15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی سکیورٹی فورس نے مسلمان نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک کر درجنوں یہودی نوآبادکاروں کو مسجد میں جانے کی اجازت دے دی۔ فلسطینی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصیٰ ٰ کے مسلمان سکیورٹی گارڈ نے بتایا، ’’ یہودیوں کو مسجد کے مغربی دروازے سے بھاری نفری کی حفاظت میں مسجد کے اندر د

گورنر اتراکھنڈ عزیز قریشی کو مستعفی ہونے کی تجویز پیش کی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے آج سپریم کورٹ کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گورنر اتراکھنڈ عزیز قریشی کو ان کے عہدہ سے مستعفی ہونے پر غور کرنے کی تجویز دی تھی کیونکہ انہوں نے بعض ایسے بیانات جاری کئے جو اس اعلیٰ ترین دستوری عہدہ کے مغائر تھے۔ تاہم انہوں نے گورنر کو مستعفی ہونے کی دھمکی دیئے جانے

اگر چائے والا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو میں وزیر اعلی کیوں نہیں بن سکتا ؟ ادھو

ممبئی ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اب ذہنی طور پر خود کو مہاراشٹرا کے اعلیٰ ترین یعنی وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار کرچکے ہیں اور یہاں تک کہہ دیا کہ جب ایک چائے فروخت کرنے والا ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بن سکتے ؟

ٹیپو سلطان کی مجوزہ یادگار کے قیام کیخلاف احتجاج

دنڈیگل (ٹاملناڈو) 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیر میسور ٹیپو سلطان کی ایک یادگار کے قیام کی یہاں سے 15 کیلو میٹر دور پوتھو کوڈنگی پٹی کے دلتوں نے مخالفت کی ہے۔ اُنھوں نے گرام سبھا میٹنگ میں مخالفت کی ایک قرارداد بھی منظور کروالی اور ضلع حکام کو ایک درخواست بھی دی ہے۔ دریں اثناء مذکورہ گاؤں کے سرپنچ سی پالسامی اور پی سندرا پنڈی نے میڈیا س

مودی کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی: گڈکری

ناگپور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے کہاکہ بی جے پی وزیراعظم کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ بی جے پی کوئی بے یار و مددگار یا بیساکھیوں پر کھڑی ہوئی پارٹی نہیں ہے۔ شیوسینا غیر ضروری طور پر ہمدردی حاصل کرنے کے لئے نریندر مودی کے خاندانی پس

ہندوستانی دھماکہ : 19 سال بعد مقدمہ کی سماعت

چینائی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دفتر میں ہوئے دھماکہ جس میں 2 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے 19 سال بعد ایک مقامی عدالت میں اس معاملہ کی سماعت کاآغاز ہوا۔ یاد رہے کہ 14 اپریل 1995 ء کو ریاست کے سنگھ پریوار کے ہیڈکوارٹر میں ہوئے دھماکہ میں ’’بائبل شانموگم‘‘ اور ایک دیگر شخص جس نے بم نصب کیا تھا، ہلاک ہوگئے تھے

چیف منسٹر بہار کا ہیلی کاپٹر پھنس گیا

سمتی پور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی کل طوفان ہدہد کی وجہ سے بارش کا شکار بنے اور ان کا ہیلی کاپٹر کیچڑ میں پھنس گیا تھا۔ یہ واقعہ سمتی پور میں پٹیل میدان میں پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر کو بغیر کسی مشکل کے اتار لیا گیا تھا۔ جب مانجھی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہوئے تب تک بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کیچڑ میں پھنس گ

جن دھن یوجنا : بینک کھاتوں کا نشانہ ڈسمبر تک پورا ہونے کی توقع

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 7.5 کروڑ بینک کھاتے کھولنے کا نشانہ ختم ڈسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس نرملا سیتا رامن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی کوشش کے نتیجہ میں ہی زیادہ سے زیادہ عوام تک ہماری رس

کشمیر میں آئی ایس آئی ایس پرچم کا لہرانا تشویشناک

سرینگر 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی فوجی عہدیدار نے اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں آئی ایس آئی ایس پرچموں کو لہرانا انتہائی تشویشناک بات ہے جس پر سکیورٹی ایجنسیوں کو کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی کے نوجوانوں کو جہادی تنظیم کی جانب راغب ہونے سے روکا جاسکے۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ب

طالبات کو داخلہ نہ دیئے جانے والے مدرسہ سے رپورٹ طلبی

پٹنہ ؍ بہار شریف 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہار نے نالندہ ڈسٹرکٹ حکام سے حکومت کی زیرنگرانی چلائے جانے والے ایک مدرسہ میں لڑکیوں کے داخلہ پر امتناع کی متناعہ خبر پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ دریں اثناء پرنسپل سکریٹری برائے تعلیم آر کے مہاجن نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملہ پر ہم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے جس کے بعد ہی مناسب کار

اسکولی طالبہ کا اغواء اور عصمت ریزی کرنے والا گرفتار

تھانے ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تھانے کے بھیونڈی تعلقہ میں پولیس نے ایک 29 سالہ شخص کو اسکول جانے والی ایک لڑکی کا اغواء اور جنسی زیادتی کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج ای این طارق نے بتایا کہ لڑکی ایک آٹو رکشا کے ذریعہ ایک اردو میڈیم اسکول جایا کرتی تھی ۔ 11 اکٹوبر کو ملزم امتیاز م

جموں و کشمیر میں انتخابات کیلئے محفوظ حالات یقینی بنانے فوج تیار

سرینگر ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج کہا ہیکہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کیلئے محفوظ اور پرامن حالات یقینی بنانے کیلئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی تواریخ کا جو بھی فیصلہ کرے اس کیلئے فوج پوری طرح تیار رہے گی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ آف دی آرمی 15 کور لیفٹننٹ جنرل سبرتا سہا نے کہا کہ سیکوریٹی نقطہ نظر سے ہم جموں وکش

دولہا باراتیوں کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچ گیا

چندی گڑھ ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے اسمبلی حلقہ اسندھ میں دولہا رنگا رنگ پگڑی باندھے باراتیوں کے ساتھ پہلے پولنگ بوتھ پہنچا اور حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ اس نے بتایا کہ پہلے رائے دہی اہم ہے اور اب وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جائے گا۔ آج رائے دہی کے دوران عوام میں جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ ایک 27 سالہ خاتون سریتا سخت

عوام کرپشن کے خاتمہ کے خواہاں : سروے

ممبئی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مہاراشٹرا میں رائے دہی کا عمل شروع ہوچکا ہے وہیں اے ڈی آر (ADR) اور دکشن کی جانب سے سروے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جہاں اب کی بار اُنھوں نے ریاست کی دو اہم قوموں یعنی ہندو اور مسلمانوں کی ترجیحات کے بارے میں سروے کیا ہے۔ حالانکہ کرپشن اور دہشت گردی کے علاوہ خواتین کا تحفظ تقریباً ملک کے ہر شخص کی ترجیح

حیدر کی کہانی کا کچھ حصہ اسلامی معاشرہ کے مغائر

ممبئی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شاہد کپور کی حالیہ ریلیز فلم ’’حیدر‘‘ میں تبو کی اداکاری کی جہاں تعریف کی جارہی ہے وہیں ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبو کا کردار نگیٹیو ہے جہاں اُنھوں نے شاہد کی والدہ غزالہ میر کا کردار ادا کیا ہے وہیں اُنھیں اپنے ہی دیور کے عشق میں گرفتار میں بتایا گیا ہے جو اُنھیں بار بار بھابی جان کہہ کر مخاطب کرتا

ہندوستان کی طاقتور بیاٹنگ کو آسٹریلیا میں سخت چیلنج درپیش

ملبورن 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنے بیان میں ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو دورۂ آسٹریلیا کے لئے متنبہ کیا ہے کہ اِن کے لئے یہاں سخت چیالنجس درپیش رہیں گے۔ جیساکہ ہندوستان نے آسٹریلیا کے دورہ ہندوستان کے موقع پر اپنے گھریلو میدانوں میں خود کے لئے موافق وکٹیں تیار کی ت

جنوبی افریقی ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد

ویلنگٹن 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اے بی ڈی ویلیئرس کی قیادت میں جیت کا عزائمکے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ونڈے درجہ بندی میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کرنے کو ہدف بنا لیا ہے اور اس مقص

سائنا اور سندھو دوسرے راؤنڈ میں

15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ڈنمارک اوپن سوپر سیریز کے دوسرے مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لندن اولمپک کی برونز میڈلسٹ سائنا نہوال کو پہلے مرحلہ میں جرمنی کی کارین شناس کو شکست دینے کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ تاہم انھوں نے پہلی گیم میں شکست کے باوجود 12-21 ، 21-10 ، 21-12 کی کامیابی حاصل

سچن اور ڈراویڈ کا نمائشی مقابلہ کیلئے دورۂ پاکستان؟

کراچی15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہندوستان کے سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو پاکستان مدعو کرنے کے لئے بات چیت میں مصروف ہے۔ان میں سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراویڈ بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں ہندوستان کے سابق اسپنر بشن سنگھ بیدی سے ملاقات کی تھی اور ان سے درخوا

کولکتہ کے خلاف سخت مقابلہ متوقع : جان ابراہم

شیلانگ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ فٹبال کلب جس نے اپنے پہلے مقابلہ میں کیرالا بلاسٹرس کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، اِس کے مشترکہ مالک اور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ انڈین سوپر لیگ میں اِن کی ٹیم کا اگلا مقابلہ ایٹلیٹیکو ڈی کولکتہ کے خلاف ہے اور یہ مقابلہ اِن کی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ کولکتہ م