پری میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تنقیح و توثیق کا کام مکمل

حیدرآباد 16 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) حکومت ہند کی پری میٹرک کاسلرشپ برائے سال 2014 – 15 کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ 20 ستمبر 2014 کو ختم ہوگئی تھی ۔ اب داخل کردہ درخواستوں کی تنقیح اور توثیق کا کام 14 اکٹوبر 2014 کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اے پی اسٹیٹ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ایک اعلامیہ میں نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر نے یہ بات بتائی گئی ۔

لیبر اصلاحات کے ذریعہ ترقی ، وزیراعظم مودی کا اعلان

نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج متعدد لیبر اصلاحات کا اعلان کیا ہے جس سے تجارت کو شفاف بنانے اور ملازمین کے لئے وضع کردہ قوانین کو نرم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہیں تبدیلی ٔ روزگار کے ساتھ سوشیل سکیورٹی فنڈس کو منتقل کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ مرکزی لیبر قوانین سے مربوط 16 فارمس کی خانہ پُری کرنے کے بجائے اب

بینک عہدیداروں کو کسانوں کے قرضہ جات فوری جاری کرنے کی ہدایت

سنگاریڈی /16 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ کسانوں کو قرض جاری کروانے کیلئے بینک عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک بی بی پاٹل رکن پارلیمان ظہیرآباد ، راجمنی چیرمین ، ضلع پریشد ، بابو موہن رکن اسمبلی اندول ، رام لنگا ریڈی

پانچ ممالک کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رکنیت ، ترکی ناکام

اقوام متحدہ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے دو سالہ میعاد کیلئے پانچ ممالک کو سلامتی کونسل کی رکنیت دی گئی ہے جن میں انگولا، وینیزویلا ، ملائیشیا ، نیوزی لینڈ اور اسپین کو علاقائی گروپ میں شامل کیا گیا جنہیں بلامقابلہ منتخب کیا گیا جبکہ ترکی ، اسپین اور نیوزی لینڈ کو کونسل کی نشست حاصل کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں دو ت

داعش کیخلاف مقدمہ زیرغور

نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہیکہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا جائے تاکہ ہندوستان میں اس کے ممکنہ پھیلاؤ کا سدباب ہوسکے کیونکہ ممبئی کے 4 نوجوان اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ این آئی اے کو آئی ایس آئی ایس کے سربراہ

ملک کے تمام شہری ہندو : آر ایس ایس

لکھنؤ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے تین روزہ سیشن کے دوران کہا گیا کہ ملک کے تمام شہری ہندو ہیں۔ آر ایس ایس کے قومی پبلیسٹی انچارج منموہن ویدیہ نے بتایا کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام شہری آر ایس ایس کی نظروں میں ہندو ہیں۔ آر ایس ایس ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتتی ۔ آر ایس ایس اکھل بھار

مصر میں اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید

قاہرہ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مصر کے گورنر ہاؤز پر حملہ کرنے اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسی کیس میں دیگر 141 افراد کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔